وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بتایا کہ نمو ایپ میں ایک اہم سیکشن ہے جو مقامی رکن پارلیمان سے رابطہ قائم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ سیکشن ہمارے جمہوری جذبے کو آگے بڑھانے میں کافی موثر ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سے متعلقہ مقامی رکن پالیمان کے ساتھ رابطے کو گہرائی فراہم کرنے میں آسانی ہوگی، رکن پارلیمان سے بات چیت میں آسانی ہوگی اور مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینے میں بھی مدد ملے گی۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛
’’ نمو ایپ میں ایک انتہائی دلچسپ سیکشن ہے جو ہمارے جمہوری جذبے کو آگے بڑھانے میں بہت مدد کرے گا۔ اس سے آپ کے لیے اپنے مقامی ایم پی کے ساتھ رابطہ قائم کرنا آسان ہو جائے گا، ایم پی کے ساتھ رابطے میں سہولت ہو گی اور آپ کو مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینے میں مدد ملے گی۔ مزید برآں، ممبران پارلیمنٹ اور ان کے ووٹروں کے لیے دلچسپ ثقافتی پروگراموں سے لے کر وائبرنٹ کھیلوں کے ایونٹس سے جڑنا آسان ہو جائے گا۔ nm-4.com/mymp ‘‘
NaMo App has a very interesting section which will go a long way in furthering our democratic spirit. It will enable an easy way to deepen connect with your local MP, facilitate engagement with the MP and also help to participate in various activities being organised. From…
— Narendra Modi (@narendramodi) October 16, 2023