سشکت اتراکھنڈ اینڈ برانڈ – ہاؤس آف ہمالیاز نامی کتاب کا اجرا کیا
اتراکھنڈ ایک ایسی ریاست ہے جہاں ہم روحانیت اور ترقی دونوں کا تجربہ کرتے ہیں
ہندوستان کے ایس ڈبلیو او ٹی تجزیے امنگیں، امید، خوداعتمادی، اختراع اور مواقع کو وسیع کرنے کی عکاسی کریں گے
آرزومند ہندوستان غیر مستحکم کے بجائے ایک مستحکم حکومت کی خواہش کرے گا
اتراکھنڈ حکومت اور حکومت ہند ایک دوسرے کی کوششوں کو آگے بڑھا رہے ہیں
میک ان انڈیا کی طرز پر ’وید اِن انڈیا‘ تحریک کا آغاز
اتراکھنڈ میں متوسط طبقے کے معاشرے کی طاقت ایک بڑی منڈی تیار کررہی ہے
ووکل فار لوکل اور لوکل فار گلوبل کے ہمارے تصور کو مزید مستحکم کرتا ہے
میں دو کروڑ لکھ پتی دیدیز تیار کرنے کے تئیں عہد بستہ ہوں
یہی وقت ہے، صحیح وقت ہے، یہ ہندوستان کا دور ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اتراکھنڈ کے دہرادون میں فاریسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں منعقد ’اتراکھنڈ گلوبل انویسٹرس سمٹ 2023‘ کا افتتاح کیا۔ جناب مودی نے نمائش بھی دیکھی اور گراؤنڈ بریکنگ وال کی نقاب کشائی کی۔ وزیر اعظم مودی نے ایک کتاب سشکت اتراکھنڈ اینڈ برانڈ ہاؤس آف ہمالیہ نامی کتاب کا بھی اجرا کیا۔ سربراہی اجلاس کا موضوع ’’امن سے خوشحالی‘‘ ہے۔

اس موقع پر صنعت کاروں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اڈانی گروپ کے ڈائریکٹر اور (ایگرو، آئل اینڈ گیس) کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب پرنو اڈانی نے کہا کہ اتراکھنڈ نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے لیے سب سے زیادہ پرکشش مقام بن گیا ہے، کیونکہ پوائنٹ کلیئرنس، زمین کی مسابقتی قیمتیں، سستی بجلی اور موثر تقسیم، انتہائی ہنر مند افرادی قوت اور قومی دارالحکومت سے قربت اور امن و امان کا بہت مستحکم ماحول حالیہ دنوں میں اس کی ترقی اور نشو و نما کے لیے ریاست کا نقطہ نظر ایک ناقابل شکست امتزاج ہے۔ جناب اڈانی نے ریاست میں توسیع اور مزید سرمایہ کاری اور ملازمتیں لانے کے اپنے منصوبوں کی وضاحت کی۔ انہوں نے ریاست اتراکھنڈ کا مسلسل تعان کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہندوستان کے لوگوں نے ان پر بے مثال اعتماد اور بھروسہ کیا ہے۔

جے ایس ڈبلیو کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب سجن جندل نے ریاست اتراکھنڈ کے ساتھ وزیر اعظم کے روابط پر روشنی ڈالی، جس کا تجربہ جناب جنل نے کیدارناتھ اور بدری ناتھ کے ترقیاتی منصوبوں کے دوران کیا۔ انہوں نے ملک کی تصویر بدلنے کے لئے وزیر اعظم کی کوششوں کی تعریف کی اور مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح ترقی کے پیرامیٹرز اور ہندوستان کے جلد ہی دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کا ذکر کیا۔ جناب جندل نے ہندوستان کے عالمی سپر پاور بننے کے سفر میں ان کی قیادت کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ملک بھر میں مقدس مقامات سے رابطے کو بہتر بنانے پر حکومت کی توجہ کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے اتراکھنڈ میں تقریباً 15,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری لانے کے کمپنی کے منصوبے کو بڑھایا اور نومبر میں شروع کیے گئے ’کلین کیدارناتھ پروجیکٹ‘ کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے حکومت اتراکھنڈ کا ان کی حمایت کے لیے شکریہ ادا کیا اور وزیر اعظم کو ہندوستان کے ترقی کے سفر میں کمپنی کی مسلسل حمایت کا یقین دلایا۔

آئی ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب سنجیو پوری نے جی 20 سمٹ کی کامیابی کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم کی عالمی مدبرانہ صلاحیتوں اور گلوبل ساؤتھ کے کاز کے لیے ان کی وکالت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں متعدد بامقصد پالیسی اقدامات نے ہندوستان کو کثیر جہتی چیلنجوں کا سامنا کرنے والی دنیا میں سازگار بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت میں بہت سے شعبوں کی تبدیلی اور جی ڈی پی کے اعداد و شمار خود بولتے ہیں۔ موجودہ قیادت نے ایسی صورت حال پیدا کر دی ہے کہ عالمی سطح پر یہ دہائی، اور کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ صدی ہندوستان کی ہے۔

پتنجلی کے بانی اور یوگا گرو جناب بابا رام دیو نے وزیر اعظم کو ’وکست بھارت‘ کی سوچ اور ہندوستان کے ساتھ ساتھ دنیا کے 140 کروڑ شہریوں کے خاندان کے رکن کے طور پر ذکر کیا۔ انہوں نے 5 کھرب ڈالر کی معیشت کو حاصل کرنے کے وزیر اعظم کے ہدف پر روشنی ڈالی اور سرمایہ کاری لانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں پتنجلی کے تعاون کا ذکر کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم کو 10,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری اور آنے والے وقتوں میں 10,000 سے زیادہ روزگار کا یقین دلایا۔ انہوں نے نئے ہندوستان کی تشکیل میں وزیر اعظم کے عزم اور ارادوں کی تعریف کی۔ انہوں نے ریاستوں میں امن و امان برقرار رکھنے میں اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کی کوششوں کی بھی تعریف کی اور کارپوریٹ گھرانوں سے ریاست میں ایک یونٹ قائم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے وزیر اعظم کی قیادت میں ریاست کے سیاحت، صحت، تعلیم، زراعت، رابطے اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں کی ترقی کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے سرمایہ کاروں سے اپیل کی کہ وہ ہندوستان کو عالمی اقتصادی پاور ہاؤس بنانے اور وِکست بھارت کے مقصد کو پورا کرنے کے وزیر اعظم کے عزم کو مضبوط کریں۔

ایمار انڈیا کے سی ای او جناب کلیان چکرورتی نے ملک کی ترقی کے لیے سمت، وژن اور دور اندیشی فراہم کرنے کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کارپوریٹ دنیا کے ہندوستان کے وِکست راشٹر بننے کے سفر میں شراکت دار بننے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات میں نئی کرن کی بھی نشان دہی کی۔ ایمار کا ہیڈ کوارٹر متحدہ عرب امارات میں ہے۔ جناب کلیان چکرورتی نے اس مثبت تبدیلی پر بھی روشنی ڈالی جو ہندوستان کے تئیں عالمی نقطہ نظر میں آئی ہے۔ انہوں نے جی ایس ٹی اور فن ٹیک انقلاب جیسی کئی پالیسی اصلاحات کا ذکر کیا، جو صنعتی دنیا کے لیے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔

ٹی وی ایس سپلائی چین سالیوشنز کے چیئرمین جناب آر دنیش نے وزیر اعظم کی دور اندیش قیادت کے لیے کمپنی کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اتراکھنڈ کی ترقی کی داستان میں تنظیم کے تعاون کا تذکرہ کیا اور ٹائر اور آٹو پرزوں کی مینوفیکچرنگ یونٹس اور لاجسٹکس اور آٹو سیکٹر میں خدمات کی مثالیں دیں۔ انہوں نے مینوفیکچرنگ سیکٹر اور گودام کی گنجائش میں مزید سرمایہ کاری کرنے کے کمپنی کے منصوبوں کو وسعت دی، اس طرح تمام فیملی کمپنیوں میں 7,000 سے زیادہ ملازمتیں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے بدلتے ہوئے موجودہ عالمی منظرنامے کی وجہ سے ڈیجیٹل اور پائیداری کی تبدیلی میں مالی معاونت اور اپ اسکلنگ فراہم کر کے آٹو مارکیٹ کے شعبے میں شراکت داروں کو ہینڈ ہولڈ کرنے کے لیے کمپنی کی تیاری پر زور دیا۔ سی آئی آئی کے صدر کے طور پر، انہوں نے 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو مشاورت اور مدد فراہم کرنے کے لیے 10 ماڈل کیریئر سنٹرز قائم کرنے کا عہد کیا۔ انہوں نے مطلع کیا کہ اتراکھنڈ پہلی ریاست ہوگی جو ایک خصوصی کثیر ہنرمندی کی ترقی کے سینٹر قائم کرے گی جس میں مہمان نوازی، صحت کی دیکھ بھال اور جدید مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں 10,000 لوگوں کو تربیت دینے کی صلاحیت ہوگی۔

اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے دیو بھومی اتراکھنڈ میں موجود ہونے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور صدی کی تیسری دہائی کو اتراکھنڈ کی دہائی ہونے کے بارے میں اپنے قول کو یاد کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ اطمینان کی بات ہے کہ ان کے بیان کو زمینی طور پر عملی شکل دی جارہی ہے۔ وزیر اعظم نے ریاستی حکومت اور سلکیارہ میں سرنگ سے مزدوروں کو بچانے کے کامیاب منصوبے میں شامل تمام لوگوں کی تعریف کی۔

اتراکھنڈ کے ساتھ اپنے قریبی تعلق کو دہراتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اتراکھنڈ ایک ایسی ریاست ہے جہاں ایک ساتھ روحانیت اور ترقی کا احساس ہوتا ہے۔ وزیراعظم نے اس احساس کو مزید واضح کرنے کے لیے اپنی ایک نظم سنائی۔

اس موقع پر موجود سرمایہ کاروں کو صنعت کی بھاری بھرکم شخصیتوں کے طور پر ذکر دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کثیر القومی کمپنیوں کے ذریعہ کئے گئے ایس ڈبلیو او ٹی تجزیہ کی تشبیہ دی اور قوم کو اس عمل کو انجام تک پہنچانے پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ایس ڈبلیو او ٹی تجزیہ کے نتائج ملک میں خواہشات، امید، خود اعتمادی، اختراعات اور مواقع کو وسیع کرنے کی عکاسی کریں گے۔ انہوں نے پالیسی پر مبنی حکمرانی کے اشارے اور سیاسی استحکام کے لیے شہریوں کے عزم کا بھی ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’خواہش مند ہندوستان عدم استحکام کی بجائے ایک مستحکم حکومت کا خواہاں ہے‘‘، کیونکہ انہوں نے حال ہی میں ختم ہونے والے اسمبلی انتخابات پر روشنی ڈالی تھی اور اس بات پر زور دیا کہ لوگوں نے اچھی حکمرانی اور اس کے اچھے ریکارڈ کی بنیاد پر ووٹ ڈالا تھا۔ وزیر اعظم مودی نے کووڈ کی وبا اور غیر مستحکم جغرافیائی سیاسی منظر نامے سے قطع نظر ریکارڈ رفتار سے آگے بڑھنے کی ملک کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’کورونا ویکسین ہو یا اقتصادی پالیسیاں، ہندوستان کو اپنی صلاحیتوں اور پالیسیوں پر بھروسہ تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس کے نتیجے میں ہندوستان دنیا کی دیگر بڑی معیشتوں کے مقابلے میں اپنی ہی ایک صف میں کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتراکھنڈ سمیت ہندوستان کی ہر ریاست اس طاقت کا فائدہ اٹھا رہی ہے۔

وزیراعظم نے ڈبل انجن کی سرکار کے فوائد کو دوہرایا جس کی دوہری کوششیں ہر جگہ نظر آتی ہیں۔ جہاں ریاستی حکومت مقامی حقائق کو ذہن میں رکھتے ہوئے کام کر رہی ہے، وہیں حکومت ہند بھی اتراکھنڈ میں بے مثال سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ حکومت کی دونوں سطحیں ایک دوسرے کی کوششوں کو آگے بڑھا رہی ہیں۔ دیہی علاقوں سے چار دھام تک جانے والے کام کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب دہلی-دہرا دون کے درمیان کا فاصلہ کم ہو کر ڈھائی گھنٹے کا رہ جائے گا۔ دہرادون اور پنت نگر ہوائی اڈے کی توسیع سے ہوائی رابطہ مضبوط ہوگا۔ ریاست میں ہیلی ٹیکسی خدمات کو وسعت دی جا رہی ہے اور ریل رابطہ مضبوط کیا جا رہا ہے۔ یہ سب کچھ زراعت، صنعت، رسد، ذخیرہ اندوزی، سیاحت اور مہمان نوازی کے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے۔

پچھلی حکومتوں کے نقطہ نظر کی مخالفت کرتے ہوئے جنہوں نے سرحدی علاقوں پر واقع مقامات تک محدود رسائی دی، وزیر اعظم نے انہیں ملک کے پہلے گاؤں کے طور پر ترقی دینے کے لیے ڈبل انجن والی حکومت کی کوششوں پر زور دیا۔ انہوں نے توقعاتی اضلاع اور توقعاتی بلاکس پروگرام کا ذکر کیا جہاں ان دیہاتوں اور علاقوں پر زور دیا جا رہا ہے جو ترقیاتی پیرامیٹرز میں پیچھے ہیں۔ جناب مودی نے اتراکھنڈ کی ناقابل استعمال صلاحیت کو اجاگر کیا اور سرمایہ کاروں سے اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی اپیل کی۔

اتراکھنڈ کے سیاحت کے شعبے پر روشنی ڈالتے ہوئے جس نے ڈبل انجن والی حکومت کے فوائد حاصل کیے ہیں، وزیر اعظم نے ہندوستان کا دورہ کرنے کے لیے پوری دنیا کے ساتھ ساتھ ملک کے لوگوں کے جوش و خروش کو پوری طرح محسوس کیا۔ انہوں نے موضوع پر مبنی ٹورسٹ سرکٹس کی تشکیل کے بارے میں بتایا جس کا مقصد سیاحوں کو فطرت کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے ورثے سے بھی متعارف کرانا ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اتراکھنڈ جس میں فطرت، ثقافت اور ورثہ شامل ہے، ایک برانڈ کے طور پر ابھرنے والا ہے۔ انہوں نے سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ یوگا، آیوروید، تیرتھ اور ایڈونچر اسپورٹس کے شعبوں میں تلاش اور مواقع پیدا کرنے کو ترجیح دیں۔ وزیر اعظم مودی نے ملک کے امیروں، متمول افراد اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ’میک ان انڈیا‘ کی طرز پر ’وید ان انڈیا‘ تحریک شروع کریں۔ انہوں نے ان سے درخواست کی کہ وہ اگلے پانچ سالوں میں اتراکھنڈ میں کم از کم ایک شادی کی تقریب کو انجام دیں اور اس کا اہتمام کریں۔ وزیر اعظم نے ہندوستان کے کسی بھی عزم کو حاصل کرنے کی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ یہاں تک کہ اگر اتراکھنڈ میں ایک سال میں 5000 شادیاں ہوئیں، تو اس سے ایک نیا بنیادی ڈھانچہ وجود میں آئے گا اور ریاست کو دنیا کے لیے شادی کی منزل میں بدل دے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان میں تبدیلی کی تیز ہوا چل رہی ہے۔ گزشتہ 10 سالوں میں ایک آرزومند ہندوستان بنایا گیا ہے۔ پہلے سے محروم آبادی کا ایک بڑا حصہ اسکیموں اور مواقع سے منسلک کیا جا رہا ہے۔ غربت سے باہر آنے والے کروڑوں لوگ معیشت کو نئی رفتار دے رہے ہیں۔ نیو مڈل کلاس اور مڈل کلاس دونوں ہی زیادہ خرچ کر رہے ہیں۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ “ہمیں ہندوستان کے متوسط طبقے کی صلاحیت کو سمجھنا ہوگا۔ اتراکھنڈ میں سماج کی یہ طاقت بھی آپ کے لیے ایک بہت بڑا بازار بنا رہی ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے اتراکھنڈ حکومت کو ہاؤس آف ہمالیہ برانڈ شروع کرنے کے لیے مبارکباد دی اور اسے اتراکھنڈ کی مقامی مصنوعات کو بیرونی منڈیوں تک لے جانے کی ایک اختراعی کوشش قرار دیا۔ جناب مودی نے کہا کہ ’’ہاؤس آف ہمالیہ ہمارے ووکل فار لوکل اور لوکل فار گلوبل کے تصور کو مزید مضبوط کرتا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ہر ضلع اور بلاک کی مصنوعات میں عالمی حیثیت بننے کی صلاحیت ہے۔ انہوں نے مٹی کے مہنگے برتنوں کی مثال دی جو بیرونی ممالک میں مخصوص طریقوں سے بنائے جاتے ہیں اور پیش کیے جاتے ہیں۔ ہندوستان کے وشوکرماؤں کی مہارت اور ہنر کا ذکر کرتے ہوئے جو روایتی طور پر اس طرح کی بہت سی بہترین مصنوعات بناتے ہیں، وزیر اعظم نے اس طرح کی مقامی مصنوعات کے لیے عالمی منڈی کو تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور سرمایہ کاروں سے مختلف اضلاع میں ایسی مصنوعات کی نشاندہی کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے ان سے خواتین کے خود مدد گروپوں اور ایف پی اوز کے ساتھ منسلک ہونے کے امکانات تلاش کرنے پر بھی زور دیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’یہ مقامی-عالمی بنانے کے لیے ایک شاندار شراکت داری ہوسکتی ہے۔‘‘ لکھ پتی دیدی ابھیان پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے ملک کے دیہی علاقوں سے دو کروڑ لکھ پتی دیدی بنانے کے اپنے عزم پر زور دیا اور کہا کہ ہاؤس آف ہمالیہ کے برانڈ کے آغاز کے ساتھ ہی یہ پہل زور پکڑے گی۔ انہوں نے اس پہل کے لیے اتراکھنڈ حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

قومی کردار کو مستحکم کرنے کے بارے میں لال قلعہ کی فصیل سے اپنی واضح اپیل کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے سب کو مشورہ دیا کہ ’’ہم جو کچھ بھی کریں، وہ دنیا میں بہترین ہونا چاہیے۔ دنیا کو ہمارے معیارات پر عمل کرنا چاہیے۔ ہماری مینوفیکچرنگ زیرو امپیکٹ، زیرو ڈیفیکٹ کے اصول پر ہونی چاہیے۔ ہمیں اب اس بات پر توجہ مرکوز کرنی ہے کہ برآمد پر مبنی مینوفیکچرنگ کو کیسے بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایل آئی کی پرجوش مہمات اہم شعبوں کے لیے ایک ماحولیاتی نظام کی تشکیل کی قرارداد کو ظاہر کرتی ہیں۔ انہوں نے نئی سرمایہ کاری کے ذریعے مقامی سپلائی چین اور بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ایز) کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سستی برآمدات کی ذہنیت سے باہر آنے اور استعداد کار بڑھانے کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پیٹرولیم کے لیے 15 لاکھ کروڑ روپے کے درآمدی بل اور کوئلے کے لیے 4 لاکھ کروڑ روپے کے درآمدی بل کا ذکر کیا۔ انہوں نے دالوں اور تلہن کی درآمد کو کم کرنے کی کوششوں کی وضاحت کی، کیونکہ آج بھی ہندوستان 15 ہزار کروڑ مالیت کی دالیں درآمد کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے غذائیت کے نام پر پیکیج فوڈ کے خلاف خبردار کیا جبکہ ہندوستان موٹے اناج جیسی غذائیت سے بھرپور خوراک سے مالا مال ہے۔ انہوں نے آیوش سے متعلق نامیاتی خوراک کے امکانات اور مواقع پر روشنی ڈالی جو وہ ریاست کے کسانوں اور صنعت کاروں کو فراہم کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ پیکیج فوڈ میں بھی، انہوں نے عالمی منڈیوں میں مقامی اشیاء تک رسائی میں مدد دینے کو کہا۔

خطاب کے اختتام پر وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ وقت ہندوستان، اس کی کمپنیوں اور اس کے سرمایہ کاروں کے لیے بے مثال وقت ہے۔ ’’ہندوستان اگلے چند سالوں میں دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے جا رہا ہے‘‘، انہوں نے کہا کہ انہوں نے مستحکم حکومت، ایک معاون پالیسی نظام، اصلاحات اور تبدیلی کی ذہنیت اور ترقی میں اعتماد کے امتزاج کا سہرا دیا ہے۔ یہ وقت ہے، صحیح وقت ہے، یہ ہندوستان کا وقت ہے”، وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے سرمایہ کاروں سے اتراکھنڈ کے ساتھ چلنے اور اس کے ترقیاتی سفر میں تعاون دینے کی اپیل کی۔

اس موقع پر اتراکھنڈ کے گورنر، ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل گرومیت سنگھ اور اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی بھی موجود تھے۔

پس منظر

’اتراکھنڈ گلوبل انوسٹرس سمٹ 2023‘ اتراکھنڈ کو سرمایہ کاری کی ایک نئی منزل کے طور پر قائم کرنے کی سمت ایک قدم ہے۔ دو روزہ سربراہی اجلاس 8 اور 9 دسمبر 2023 کو منعقد ہو رہا ہے جس کا موضوع ہے – ’’خوشحالی سے امن‘‘۔

اس سمٹ میں دنیا بھر سے ہزاروں سرمایہ کار اور مندوبین شرکت کریں گے۔ اس میں مرکزی وزراء، مختلف ممالک کے سفیروں کے ساتھ سرکردہ صنعت کاروں کے علاوہ دیگر افراد کی شرکت بھی دیکھی جاسکے گی۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Demat tally surges to 185 million in 2024 with 46 million new additions

Media Coverage

Demat tally surges to 185 million in 2024 with 46 million new additions
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles loss of lives due to stampede in Tirupati, Andhra Pradesh
January 09, 2025