وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دماغی تحقیق کے مرکز کا افتتاح کیا اور آئی آئی ایس سی بنگلورو میں باگچی پارتھا سارتھی ملٹی اسپیشلٹی اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔
وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:
’’@ آئی آئی ایس سی بنگلورومیں دماغی تحقیق کے مرکز کا افتتاح کرتے ہوئے خوشی ہوئی۔ خوشی اس لیے زیادہ ہے کہ مجھے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔ یہ مرکز دماغ سے متعلق امراض کا انتظام کیسے کیا جائے پر تحقیق میں سب سے آگے ہوگا ۔‘‘
’’ایک ایسے وقت میں جب ہر قوم کو صحت کی دیکھ بھال کو سب سے زیادہ اہمیت دینی چاہیے، باگچی پارتھا سارتھی ملٹی اسپیشلٹی اسپتال جیسی کوششیں بہت اہمیت رکھتی ہیں۔ آنے والے وقتوں میں، یہ صحت کی دیکھ بھال کی صلاحیتوں کو مضبوط کرے گا اور اس شعبے میں اہم تحقیق کی حوصلہ افزائی کرے گا۔‘‘
مرکز برائے دماغی تحقیق کو اپنی نوعیت کی ایک تحقیقی سہولت کے طور پر تیار کیا گیا ہے اور عمر سے متعلقہ دماغی عوارض کو سنبھالنے کے لیے صحت عامہ کی اقدام کے ثبوت فراہم کرنے کے لیے اہم تحقیق کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ آئی آئی ایس سی بنگلورو کے کیمپس میں 832 بستروں پر مشتمل باگچی پارتھاسارتھی ملٹی اسپیشلٹی اسپتال تیار کیا جائے گا اور اس باوقار ادارے میں سائنس، انجینئرنگ اور طب کو مربوط کرنے میں مدد کرے گا۔ یہ ملک میں کلینکل ریسرچ کو بڑا فروغ دے گا اور اختراعی حل تلاش کرنے کی سمت کام کرے گا جو ملک میں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
Glad to inaugurate the Centre for Brain Research at @iiscbangalore. The joy is greater because I also had the honour of laying the foundation stone for this project. This Centre will be at the forefront of research on how to manage brain related disorders. pic.twitter.com/QU7Oe55s9w
— Narendra Modi (@narendramodi) June 20, 2022
At a time when every nation must give topmost importance to healthcare, efforts like the Bagchi Parthasarathy Multispeciality Hospital assume great importance. In the times to come, it will strengthen healthcare capacities and encourage pioneering research in the sector. pic.twitter.com/BhFoPMoaUk
— Narendra Modi (@narendramodi) June 20, 2022