وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بنگلورو میں کیمپے گوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمنل 2 کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے ہوائی اڈہ انتظامیہ سے بھی بات چیت کی جہاں انہیں ٹرمنل 2 عمارت کے ماڈل کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی۔ وزیر اعظم نے ایکسپیریئنس سینٹر میں سہولتوں کا معائنہ کیا اور کیمپے گوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمنل 2 کا جائزہ لیا۔ وزیر اعظم نے ٹرمنل 2 کی ایک مختصر فلم بھی ملاحظہ کی۔

وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا؛

’’بنگلورو کے کیمپے گوڑا بین الاقوامی ہوائی  اڈے کا ٹرمنل 2صلاحیت اور سہولتوں میں مزید اضافہ کرے گا۔ یہ ہماری ان کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد ہمارے شہری مراکز کو اعلیٰ درجہ کی بنیادی ڈھانچہ سہولتیں فراہم کرانا ہے۔ یہ ٹرمنل خوبصورت اور مسافر دوست ہے! اس کا افتتاح کرنے پر مسرور ہوں۔‘‘

پس منظر

بنگلورو میں کیمپے گوڑا ہوائی اڈے کے ٹرمنل 2 کو تقریباً 5000 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے ۔ یہ ٹرمنل ہوائی اڈے پر مسافرین کی انتظام کاری کی صلاحیت میں اضافہ کرکے اسے موجودہ تقریباً 2.5 کروڑ مسافرین  سے بڑھا کر سالانہ 5 سے 6 کروڑ مسافرین کے بقدر کر دے گا۔

ٹرمنل 2 کو باغوں کے شہر بنگلورو کے تئیں ایک خراج عقیدت کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ مسافرین  کو ایسا محسوس کرائے گا جیسا کہ وہ ’’باغ میں ٹہل رہے ہوں‘‘۔ مسافرین 10,000+ مربع میٹر سبز دیواروں، معلق اور کھلے باغیچوں سے گزرتے ہوئے سفر کریں گے۔ یہ ہوائی اڈاہ پورے کیمپس میں قابل احیاء توانائی کے 100 فیصد استعمال کے ساتھ پائیداری کےمعاملے میں پہلے ہی معیار قائم کرچکا ہے۔ ٹرمنل 2 کو ہمہ گیریت کے اصول کے ساتھ تیار کیا گیا ہے اور اس اصول کو  ڈیزائن میں بھی شامل کیا گیا ہے۔ ہمہ گیریت سے متعلق پہل قدمیوں کی بنیاد پر، ٹرمنل 2 دنیا کا ایسا سب سے بڑا ٹرمنل ہوگا جسے اس کے مصروف عمل ہوجانے سے قبل یو ایس جی بی سی (گرین بلڈنگ کونسل) کے ذریعہ پہلے سے تصدیق شدہ پلیٹینم درجہ دیا گیا ہے۔ ’نورسا‘ کی تھیم ٹرمنل 2 کے لیے تمام تر منظور شدہ فن پاروں کو یکجا کرتی ہے۔ یہ فن پارے کرناٹک کی وراثت  اور ثقافت کے ساتھ ساتھ وسیع تر بھارتی اخلاقیات کی عکاسی کرتے ہیں۔

مجموعی طور پر، ٹرمنل 2 کا ڈیزائن اور فن تعمیر چار رہنما اصولوں،  یعنی : ایک باغ میں ٹرمنل، ہمہ گیریت،تکنالوجی اور فن و ثقافت، سے ترغیب یافتہ ہے۔ یہ تمام تر پہلو ٹرمنل 2 کو ایک ایسے ٹرمنل کے طور پر پیش کرتے ہیں جو کہ جدید ہونے کے باوجود فطرت کی جڑوں سے مربوط ہے اور تمام مسافرین کو یادگار ’منزل‘ کا تجربہ پیش کرتا ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم کے ساتھ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ جناب بسوراج بومئی، کرناٹک گورنر جناب تھاور چند گہلوت اور مرکزی وزیر پرہلاد جوشی بھی موجود تھے۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi