وزیراعظم نے سورت صرافہ بازار کا افتتاح کیا

Published By : Admin | December 17, 2023 | 11:30 IST
سورت شہر کی شان و شوکت میں ایک نئے ہیرے کا اضافہ ہوا ہے
سورت صرافہ بازار ہندوستانی ڈیزائن، ڈیزائنروں، خام مال اور تخلیقی صلاحیتوں کا آئینہ دار ہے۔ یہ عمارت نئے ہندوستان کی صلاحیتوں اور ارادوں کی علامت ہے
آج سورت لاکھوں نوجوانوں کے خوابوں کا شہر ہے
سورت کے لوگ بہت عرصے سے مودی کی گارنٹی کو جانتے ہیں
اگر سورت فیصلہ کر لے تو ہمارے جواہرات کے زیورات کی برآمدات دو عددی ہو سکتی ہیں
سورت لگاتار بین الاقوامی کاروباری مراکز کے ساتھ جڑ رہا ہے۔ دنیا کے بہت کم شہر ایسے ہیں، جو ایسی بین الاقوامی کنکٹی ویٹی رکھتے ہیں
اگر سورت آگے بڑھے گا، تو گجرات آگے بڑھے گا، اگر گجرات آگے بڑھے گا، تو ملک آگے بڑھے گا

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج سورت، گجرات میں سورت صرافہ بازار کا افتتاح کیا ۔ پروگرام سے قبل وزیراعظم پنچ تتو  گارڈن گئے، سورت ڈائمنڈ بورس اینڈ اِسپائن-4 گرین بلڈنگ کو دیکھ اور وزیٹرز بکلیٹ پر دستخط کئے۔ اس سے قبل دن میں وزیراعظم نے سورت ہوائی اڈے پر نئی ٹرمنل بلڈنگ کا افتتاح کیا۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سورت شہر کی شان و شوکت میں ایک نئے ہیرے کا اضافہ ہوا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ کوئی معمولی ہیرا نہیں ، بلکہ دنیا کا بہترین ہیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سورت صرافہ بازار کی چمک دنیا کے اس طرح کے بڑے سے بڑے مرکز کی چمک کو ماند کر رہی ہے۔ جناب مودی نے جناب ولبھ بھائی  لکھانی اور جناب لال جی بھائی پٹیل کی انکساری اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کے جذبے کو اس کامیابی کے پیچھے کار فرما وجہ بتایا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر سورت صرافہ بازار کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ سورت صرافہ بازار اوردنیا کے صرافہ بازاروں کا جب ذکرہوگا، توسورت صرافہ بازار  ہندوستان کا سرمایہ افتخار بن کر سامنے آئے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سورت صرافہ بازار ہندوستانی ڈیزائن، ڈیزائنروں، خام مال اور تخلیقی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ یہ عمارت نئے ہندوستان کی صلاحیتوں اور ارادوں کی آئینہ دار ہے۔ وزیراعظم نے سورت صرافہ بازار کے افتتاح کے موقع پر پوری ہیرے کی صنعت، سورت کے عوام ،  گجرات اور ہندوستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔ آج دن میں سورت صرافہ بازار کے اپنے دورے کا ذکر کرتے ہوئے  وزیراعظم نے وہاں کے فن تعمیر کو اجاگر کیا اور گرین بلڈنگ کا ذکر کیا، جو دنیا بھر میں ماحولیات کے لئے کام کرنے والوں کے لئے ایک نظیر بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فن تعمیر کے نمونے سے آرکیٹیکچر کے طلبہ اور اسٹرکچر ل انجینئرنگ کے طلبہ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ نیز پنچ تتو گارڈن لینڈ اسکیپنگ کے نمونے کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 

وزیراعظم نے سورت کے لئے دیگر دو تحفوں کی بات کرتے ہوئے سورت کے ایک نئے ٹرمنل کے افتتاح اور سورت ہوائی  اڈے کے درجے کو بڑھا کر بین الاقوامی ہوائی اڈہ بنائے جانے کی بات کی۔ طویل عرصے سے چلی آ رہی اس مانگ کی تکمیل پر عوام نے کھڑے ہوکر تالیوں سے اس اعلان پر خوشی ظاہر کی۔ انہوں نے سورت –دوبئی پرواز کے آغاز کی اطلاع دی اور جلد ہی شروع ہونے والی سورت-ہانگ کانگ فلائٹ کے بارے میں مطلع کیا۔ انہوں نے کہا کہ سورت کے ساتھ اب گجرات کو بین الاقوامی ہوائی اڈہ ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

سورت شہر سے متعلق اپنے تجربات و مشاہدات پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سورت کی سرزمین منفرد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس خطے میں کپاس کی پیداوار لا جواب ہے۔ سورت شہر کے نشیب و فراز کے سفر پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سورت کی شان و شوکت سے انگریز چکاچوندھ ہو گئے تھے، جب وہ پہلی مرتبہ یہاں آئے تھے۔ انہوں نے اس وقت  کو یاد کیا، جب سورت دنیا میں سب سے بڑے بحری جہاز تیار کرن ے کا مرکز تھا اور سورت کی بندرگاہ پر 84 ملکوں کے بحری جہازوں کے جھنڈے لہراتے تھے۔ اب یہ تعداد بڑھ کر 125 ہو جائے گی۔ شہر کے دشوار حالات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے بیماریوں اور سیلابوں کی بات کی اور کہا کہ ان دشوار حالات میں اس شہر کے جذبے پر سوال اٹھے تھے۔ وزیراعظم نے اس شہر پر اعتماد ظاہر کیا کہ سورت اس وقت دنیا کے تیزی سے ترقی کرتے دس شہروں کی فہرست میں شامل ہے۔ انہوں نے سورت کے روایتی کھانوں، صفائی ستھرائی اور ہنرمندی کے فروغ کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سورت شہر کو پہلے سن سٹی کہا جاتا تھا، جو اب ڈائمنڈ سٹی، سلک سٹی اور برج سٹی بن چکا ہے اور اس کے لئے یہاں کے عوام کی سخت کوشش اور محنت اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سورت شہر لاکھوں نوجوانوں کے خوابوں کا شہر ہے۔ آئی ٹی سیکٹر میں سورت کی ترقی کی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سورت جیسے جدید شہر میں اس قدر عالی شان صرافہ بازار بلڈنگ تیار ہوئی ہے۔

 

وزیر اعظم نے کہا كہ سورت کے لوگ مودی کی ضمانت کو ایك زمانے سے جانتے ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ ہیرے کا یہ بازار سورت کے لوگوں کے لئے مودی کی ضمانت کی ایک مثال ہے۔ ہیروں کی تجارت سے وابستہ لوگوں کے ساتھ اپنی بات چیت اور دہلی میں 2014 کی عالمی ڈائمنڈ کانفرنس کا ذكر کرتے ہوئے جہاں ہیروں کی صنعت کے لیے خصوصی مطلع شدہ زونز کا اعلان کیا گیا تھا وزیر اعظم نے کہا کہ اس سفر كے نتیجے میں سورت ڈائمنڈ بورس کی شکل میں ہیروں کا ایک بڑا مرکز بن گیا ہے جس سے ہیروں کی بہت سے پہلوؤں كی تجارت کو ایک ہی چھت کے نیچے ممکن بنایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ " کاریگر، مزدور اور تاجر سب کے لیے سورت ڈائمنڈ بورس ایک ون اسٹاپ شاپ بن گیا ہے"۔ انہوں نے بتایا کہ بورس میں بین الاقوامی بینکنگ، سیف والٹس اور جیولری مال جیسی سہولیات ہوں گی جس سے 1.5 لاکھ ملازمتوں كے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

سورت کی صلاحیتوں پر مزید اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے عالمی معیشت میں ہندوستان کے 10ویں سے 5ویں نمبر پر آنے کا ذکر کیا اور کہا کہ اب مودی نے یہ گارنٹی دی ہے کہ تیسری اننگز میں ہندوستان دنیا کی ٹاپ 3 معیشتوں میں شامل ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس اگلے 25 سالوں کا روڈ میپ ہے اور وہ 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت اور 10 ٹریلین ڈالر کی معیشت کے نشانوں كے رخ پر سرگرم عمل ہے۔

 

برآمدات میں اضافے کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی ہیروں کی صنعت کا بڑا کردار ہوگا۔ انہوں نے صنعت کے بڑے لوگوں سے کہا کہ وہ ملک کی برآمدات کو بڑھانے میں سورت کے کردار کو بڑھانے کے طریقے تلاش کریں۔ ہیروں کے زیورات کی برآمدات، چاندی کے کٹے ہوئے ہیروں اور لیبارٹری سے تیار کردہ ہیروں میں ہندوستان کی سرکردہ پوزیشن بتاتے ہوئے انہوں نے نشاندہی کی کہ مجموعی طور پر عالمی جواہرات کی برآمدات میں ہندوستان کا حصہ صرف 3.5 فیصد ہے۔ وزیر اعظم نے اس شعبے کے لیے حکومت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا كہ "اگر سورت فیصلہ کرتا ہے تو جواہرات اور زیورات کی برآمد میں ہمارا حصہ دوہرے ہندسے کو چھو سکتا ہے"۔ انہوں نے سیکٹر كو برآمدات کو فروغ دینے، پیٹنٹ ڈیزائن کے فروغ، برآمدی مصنوعات میں تنوع، بہتر ٹیکنالوجی کے لیے تعاون، بجٹ میں سبز ہیروں کے لیے لیب سے تیار کردہ یا سبز ہیروں اور خصوصی دفعات کے فروغ پر  توجہ مركوز كرنے والا شعبہ قرار دینے جیسے اقدامات کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ شعبہ ہندوستان کے تئیں مثبت عالمی نقطہ نظر اور 'میک ان انڈیابرانڈ کے بڑھتے ہوئے قد سے فاءدہ اٹھانے کا پابند ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت شہر میں جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر پر خصوصی زور دے کر لوگوں کی استعداد بڑھانے کے لیے سورت کی صلاحیت میں اضافہ کر رہی ہے۔ سورت کے رابطے کو اجاگر کرتے ہوئے جناب مودی نے سورت بین الاقوامی ہوائی اڈے، میٹرو ریل سروس، اور سورت کی بندرگاہوں بشمول ہزیرہ بندرگاہ، گہرے پانی کے ایل این جی ٹرمینل اور ملٹی کارگو پورٹ کا ذکر کیا۔ انہوں نے مزید کہا كہ "سورت بین الاقوامی تجارتی مراکز سے مسلسل جڑ رہا ہے۔ دنیا کے بہت کم شہروں میں اس طرح کا بین الاقوامی رابطہ ہے"۔ انہوں نے بلٹ ٹرین پروجیکٹ کے ساتھ سورت کے کنیکٹوٹی اور مال برداری كی  مغرب رخی راہ داری پر جاری کام کا بھی ذکر کیا جس سے سورت کا شمالی اور مشرقی ہندوستان سے ریل رابطہ مضبوط ہوگا۔ دہلی-ممبئی ایکسپریس وے سورت کے کاروبار کو بھی نئے مواقع فراہم کرنے والا ہے۔ وزیر اعظم نے ہر ایک سے شہر کے جدید رابطوں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی اپیل کی اور کہا كہ '' سورت آگے بڑھے گا تبھی گجرات آگے بڑھے گا۔ گجرات آگے بڑھے گا تو ملک آگے بڑھے گا۔

 

خطاب مكمل كرتے ہوئے وزیر اعظم نے اگلے ماہ ہونے والی وائبرینٹ گجرات چوٹی كانفرنس کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

گجرات کے گورنر جناب اچاریہ دیوورت، گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر پٹیل، مرکزی وزراء جناب من سکھ مانڈویہ اور جناب پرشوتم روپالا، مرکزی وزیر مملکت محترمہ درشنا جردوش، رکن پارلیمنٹ، جناب سی آر پاٹل، سورت ڈائمنڈ بورس کے چیئرمین جناب ولبھ بھائی لاکھانی اور دھرمانندن ڈائمنڈ لمیٹڈ کے جناب لال جی بھائی پٹیل اس موقع پر موجود تھے۔

پس منظر

سورت ڈائمنڈ بورس بین الاقوامی ہیروں اور زیورات کے کاروبار کے لیے دنیا کا سب سے بڑا اور جدید ترین مرکز ہوگا۔ یہ کھردرے اور پالش شدہ دونوں طرح كے ہیروں کے ساتھ ساتھ زیورات کی تجارت کا عالمی مرکز ہوگا۔ بورس درآمد - برآمد کے لیے جدید ترین 'کسٹمز کلیئرنس ہاؤسپر مشتمل ہوگا۔ یعنی ریٹیل جیولری کے کاروبار کے لیے ایک جیولری مال اور بین الاقوامی بینکنگ اور سیف والٹس کے لیے ایک سہولت۔

 

 

 

 

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi