سر ایم ایم وشویشورایا کو انہوں نے خراج عقیدت پیش کیا
’’سب کا پرایاس‘‘ کے ساتھ، ہندوستان ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی راہ پر گامزن
’’کرناٹک میں مذہبی اور سماجی اداروں کی شاندار روایت ہے جو غریبوں کی خدمت کرتی ہے‘‘
’’ہماری حکومت غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی ہے۔ اس نے کنڑ سمیت تمام ہندوستانی زبانوں میں طبی تعلیم کی سہولت دی ہے‘‘
’’ہم نے غریب اور متوسط طبقے کی صحت کو ترجیح دی ہے‘‘
’’ہم صحت سے متعلق پالیسیوں میں خواتین کو اولین ترجیح دے رہے ہیں‘‘

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج چکبالا پور میں سری مدھوسودن سائی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ریسرچ کا افتتاح کیا۔ سری مدھوسودن سائی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ریسرچ میں طبی تعلیم اور معیاری طبی دیکھ بھال فراہم کیا جائے گا۔ جو سب کے لئے بالکل مفت ہوگا۔ یہ ادارہ تعلیمی سال 2023 میں کام شروع کر دے گا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے نوٹ کیا کہ چکبالا پور جدید ہندوستان کے معماروں میں سے ایک سر ایم ایم ویسویشورایا کی جائے پیدائش ہے۔ انہوں نے ان کی سمادھی کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کے میوزیم کا دورہ کرنے کا موقع ملنے پر اظہار تشکر کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں اس پاک سرزمین کے سامنے سر جھکاتا ہوں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چکبالا پور کی سرزمین سر ویزویشورایا کے لیے نئی اختراعات کے ساتھ قدم رکھنے اور کسانوں اور عام لوگوں کے لیے انجینئرنگ کے نئے پروجیکٹ تیار کرنے کے لیے تحریک کا ذریعہ تھی۔

وزیر اعظم نے ستیہ سائی گرام کو خدمت کا شاندار نمونہ قرار دیا۔ انہوں نے ادارے کی طرف سے تعلیم اور صحت کے اقدامات کے ذریعے شروع کیے جانے والے مشن کی ستائش کی اور کہا کہ میڈیکل کالج کے آج کے افتتاح سے اس مشن کو مزید تقویت ملی ہے۔

وزیر اعظم نے امرت کال کے دوران قوم کے ایک ترقی یافتہ ملک ہونے کے عہد کا حوالہ دیا اور اتنے کم وقت میں اتنی بڑے عہد کو پورا کرنے کے بارے میں لوگوں کے تجسس کا ذکر کیا اور کہا کہ اس کا بس ایک ہی جواب ہے، ایک مضبوط، پرعزم اور وسائل سے بھرپور جواب یعنی سب کا پریاس۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ یقینی طور پر ہر ملک کے باشندوں کی کوشش سے شرمندہ تعبیر ہونے جا رہا ہے۔

انہوں نے ’وکست بھارت‘ کے حصول کے سفر میں سماجی اور مذہبی اداروں کے کردار اور سنتوں، آشرموں اور مٹھوں کی عظیم روایت پر روشنی ڈالی۔ یہ سماجی اور مذہبی ادارے، عقیدے اور روحانی پہلوؤں کے ساتھ، غریبوں، دلتوں، پسماندہوں اور آدیواسیوں کو بااختیار بنا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آپ کے انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے کیا جانے والے کام سے ’سب کا پریاس‘ کے جذبے کو تقویت ملتی ہے۔

وزیر اعظم نے سری ستیہ سائی یونیورسٹی کے نعرے ’یوگا کرماسو کوشلم‘ کی وضاحت کی جس کا مطلب ہے کہ عمل میں مہارت یوگا ہے۔ جناب مودی نے طبی میدان میں حکومت کی کوششوں سے اس کی مثال دی۔ وزیر اعظم نے نشاندہی کی کہ 2014 سے پہلے ملک میں 380 سے کم میڈیکل کالج تھے لیکن آج یہ تعداد 650 سے زیادہ ہو گئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ملک کے امنگوں بھرے اضلاع میں 40 میڈیکل کالج تیار کیے گئے ہیں جو کبھی ترقی کے لحاظ سے پچھڑے ہوئے تھے۔

گزشتہ 9 برسوں میں وزیر اعظم نے بتایا کہ ملک میں میڈیکل سیٹوں کی تعداد دوگنی ہو گئی ہے۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ اگلے 10 برسوں میں ملک کے ذریعہ تیار کردہ ڈاکٹروں کی تعداد آزادی کے وقت سے ہندوستان میں پیدا ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد کے برابر ہوگی۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کرناٹک بھی ملک میں ہونے والی ترقی کے ثمرات حاصل کر رہا ہے وزیر اعظم نے بتایا کہ ریاست ملک میں تقریباً 70 میڈیکل کالجوں کا مرکز ہے اور چکبالا پور میں افتتاح کردہ میڈیکل کالج دوہری انجن والی حکومت کی کوششوں کی ایک مثال ہے۔ انہوں نے اس سال کے بجٹ کے حصے کے طور پر ملک میں نرسنگ کے 150 سے زائد اداروں کو ترقی دینے کے فیصلے کے بارے میں بتایا اور کہا کہ اس سے نرسنگ کے شعبے میں نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیراعظم نے طبی تعلیم میں زبان کے چیلنج کا ذکر کیا اور افسوس کا اظہار کیا کہ ماضی میں طبی تعلیم میں مقامی زبانوں کے فروغ کے لیے ناکافی کوششیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی جماعتیں دیہاتوں اور پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں کو میڈیکل اور انجینئرنگ کے پیشوں میں دیکھنا نہیں چاہتی تھیں۔ ہماری حکومت غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس نے کنڑ سمیت تمام ہندوستانی زبانوں میں طبی تعلیم کا آپشن دیا ہے۔

وزیر اعظم نے ملک میں طویل عرصے سے چلنے والی سیاست پر افسوس کا اظہار کیا جہاں غریبوں کو صرف ووٹ بینک سمجھا جاتا تھا۔ ہماری حکومت نے غریبوں کی خدمت کو اپنا اولین فریضہ سمجھا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ہم نے غریب اور متوسط طبقے کی صحت کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے جن اوشدھی کیندر یا کم قیمت والی دوا کی مثال دی اور بتایا کہ آج ملک بھر میں تقریباً 10,000 جن اوشدھی کیندر ہیں، جن میں سے 1000 سے زیادہ کرناٹک میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدام سے غریبوں نے ادویات پر ہزاروں کروڑ روپے بچائے ہیں۔

وزیر اعظم نے ماضی پر بھی روشنی ڈالی جب غریب علاج کے لیے اسپتالوں کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے تھے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ موجودہ حکومت نے غریبوں کی اس تشویش کا نوٹس لیا اور اسے آیوشمان بھارت یوجنا سے حل کیا جس نے غریب خاندانوں کے لیے اسپتالوں کے دروازے کھول دیے ہیں۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کرناٹک میں لاکھوں لوگوں نے بھی اس اسکیم سے فائدہ اٹھایا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے غریبوں کو 5 لاکھ روپے تک کے مفت علاج کی ضمانت دی ہے۔ وزیر اعظم نے مہنگے سرجری کے طریقہ کار جیسے دل کی سرجری، گھٹنے کی تبدیلی اور ڈائیلاسیز وغیرہ کی مثالیں دیں اور نشاندہی کی کہ حکومت نے مہنگی فیسوں کو کم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم صحت سے متعلق پالیسیوں میں ماؤں اور بہنوں کو اولین ترجیح دے رہے ہیں۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ جب ہماری ماؤں کی صحت اور غذائیت بہتر ہوتی ہے تو پوری نسل کی صحت بہتر ہوتی ہے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت اس طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے اور انہوں نے بیت الخلاء کی تعمیر، مفت گیس کنکشن، نلکے کے پانی کی فراہمی، ہر گھر کو مفت سینیٹری پیڈ فراہم  اورغذائیت سے بھرپور خوراک کے لیے براہ راست بینک کو رقم بھیجنے جیسی اسکیموں کی مثال دی۔ انہوں نے چھاتی کے کینسر پر حکومت کی طرف سے دی جانے والی خصوصی توجہ پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ دیہاتوں میں صحت اور تندرستی کے مراکز کھولے جا رہے ہیں اور ابتدائی مراحل میں ہی ایسی بیماریوں کی اسکریننگ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم نے بومائی جی اور ان کی ٹیم کو ریاست میں 9000 سے زیادہ صحت اور تندرستی کے مراکز قائم کرنے پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے اے این ایم اور آشا کارکنوں کو مضبوط اور بااختیار بنانے کے لیے کرناٹک حکومت کی تعریف کی۔ انہوں نے بتایا کہ کرناٹک کے 50 ہزار اے این ایم اور آشا کارکنان اور تقریباً 1 لاکھ رجسٹرڈ نرسوں اور ہیلتھ ورکرز کو جدید آلات ملے ہیں اور ڈبل انجن والی حکومت انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ صحت کے ساتھ ساتھ ڈبل انجن والی حکومت خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے پر پوری توجہ دے رہی ہے۔ کرناٹک کو دودھ اور ریشم کی سرزمین قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے مویشی پالنے والے کسانوں کے لیے کسان کریڈٹ کارڈ، 12 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے مویشیوں کے لیے بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم کے بارے میں بتایا۔ یہ بھی ڈبل انجن حکومت کی کوشش ہے کہ ڈیری کوآپریٹیو میں خواتین کی شرکت کو بڑھایا جائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دیہات میں خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کو بھی بااختیار بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک صحت مند ہوگا اور ’سب کا پرایاس‘ ترقی کے لیے وقف ہوگا، تب ہم ترقی یافتہ ہندوستان کا ہدف تیزی سے حاصل کریں گے۔

آخر میں وزیر اعظم نے بھگوان سائی بابا اور سنستھان کے ساتھ اپنی طویل وابستگی کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں یہاں مہمان نہیں ہوں، میں اس جگہ اور زمین کا حصہ ہوں۔ جب بھی میں آپ کے درمیان آتا ہوں بندھن کی تجدید ہوتی ہے اور دل میں مضبوط رشتوں کی خواہش ابھرتی ہے۔

اس موقع پر کرناٹک کے چیف منسٹر بسواراج بومائی، سری ستیہ سائی سنجیوانی سنٹر فار چائلڈ ہارٹ کیئر کے چیئرمین ڈاکٹر سی سری نواس اور سدگرو سری مدھوسودن سائی وغیرہ موجود تھے۔

پس منظر

طالب علموں کو اس خطے میں نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے اور قابل رسائی اور سستی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے میں مدد کرنے کی پہل میں وزیر اعظم نے سری مدھوسودن سائی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ریسرچ  کا افتتاح کیا۔ اس کا قیام سری ستھیا سائی یونیورسٹی فار ہیومن ایکسی لینس نے ستھیا سائی گراما، مدینہلی، چکبالا پور میں عمل میں آیا تھا۔ ایک دیہی علاقے میں واقع اور طبی تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کو ڈی کمرشلائز کرنے کے وژن کے ساتھ قائم کردہ سری مدھوسودن سائی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ریسرچ سب کو بالکل مفت طبی تعلیم اور معیاری طبی دیکھ بھال فراہم کرے گا - یہ ادارہ تعلیمی سال 2023 میں کام شروع کر دے گا۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi