عظیم تمل شاعر کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر ، بی ایچ یو ، وارانسی کے فیکلٹی آف آرٹس میں تمل اسٹڈیز پر 'سبرامنیم بھارتی چیئر' کا اعلان
سردار صاحب کا تصور' ایک بھارت شریشٹھ بھارت' کا فلسفہ عظیم شاعر بھارتی کی تمل تحریروں میں مکمل الوہیت کے ساتھ چمک رہا ہے
آج دنیا محسوس کر رہی ہے کہ نائن الیون جیسے سانحات کا مستقل حل صرف ان انسانی اقدار کے ذریعہ ہوگا: وزیر اعظم
وبا ءنے ہندوستانی معیشت کو متاثر کیا لیکن ہماری شفا یابی کی رفتار نقصان سے زیادہ تیز ہے: وزیر اعظم
جب بڑی معیشتیں دفاعی موڈ میں تھیں، ہندوستان اصلاحات کر رہا تھا: وزیر اعظم

نئی دہلی۔ 11  ستمبر         وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سرداردھام بھون کا افتتاح اور سردار دھام مرحلہ –II کنیا چھاترالیہ کا بھومی پوجن  کیا۔ اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلی اور نائب وزیر اعلی بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ گنیش اتسو کے موقع پر سردار دھام بھون کا آغاز ہو رہا ہے۔ انہوں نے تمام ہم وطنوں کو گنیش چتروتی ، گنیش اتسو،  رشی پنچمی اور چھماوانی دیوس کی مبارکباد دی۔ انہوں نے سردار دھام ٹرسٹ سے وابستہ تمام ممبران کی انسانیت کی خدمت کے لیے ان کی لگن کی ستائش کی۔ انہوں نے پاٹیدار معاشرے کے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ غریبوں اور خاص طور پر خواتین کو بااختیار بنانے پر بھی انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج جس ہاسٹل کا افتتاح کیا جا رہا ہے ، اس سے بہت سی لڑکیوں کو آگے آنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ ، گرلز ہاسٹل اور جدید لائبریری نوجوانوں کو بااختیار بنائے گی۔ انٹرپرینیورشپ ڈویلپمنٹ سینٹر گجرات کی مضبوط کاروباری شناخت کو تقویت بخشے گا اور سول سروس سینٹر شہری، دفاعی اور عدالتی خدمات میں کیریئر بنانے میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کو  نئی سمت دے گا۔ انہوں نے کہا کہ سردار دھام نہ صرف ملک کے مستقبل کی تعمیر کے لیے ایک اسٹیبلشمنٹ بن جائے گا بلکہ آنے والی نسلوں کو سردار صاحب کے نظریات کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب بھی دے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج ، 11 ستمبر ، دنیا کی تاریخ کا ایک ایسا دن ہے جب انسانیت کو ضرب لگائی گئی تھی۔ لیکن اس دن نے پوری دنیا کو بہت کچھ سکھایابھی ہے۔  ایک صدی پہلے 11 ستمبر 1893 کو مختلف مذاہب کی عالمی پارلیمنٹ شکاگو میں منعقد ہوئی تھی۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اس دن ، سوامی وویکانند اس عالمی اسٹیج پر کھڑے ہوئے اور دنیا کو ہندوستان کی انسانی اقدار سے متعارف کرایا۔ آج دنیا سمجھ رہی ہے کہ 9/11 جیسے سانحات کا مستقل حل صرف ان انسانی اقدار کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج 11 ستمبر ایک اور بڑا موقع ہے – اسی دن  ہندوستان کے عظیم  دانشور ، فلسفی اور آزادی پسندمجاہد آزادی 'سبرامنیم بھارتی' کی 100 ویں سالگرہ ہے ۔ سردار صاحب کا تصور' ایک بھارت شریشٹھ بھارت' کا فلسفہ عظیم شاعر بھارتی کی تمل تحریروں میں مکمل الوہیت کے ساتھ چمک رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبرامنیم بھارتی، سوامی وویکانند سےتحریک حاصل کی اور وہ سری اروبندو سے بھی متاثر تھے۔ بھارتی نے کاشی میں رہتے ہوئے اپنے افکار  اور نئی توانائی کو ایک نئی سمت دی۔ وزیراعظم نے بنارس ہندو یونیورسٹی میں 'سبرامنیم بھارتی جی' کے نام سے ایک چیئر کے قیام کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمل اسٹڈیز سے متعلق 'سبرامنیا بھارتی چیئر' بی ایچ یو کی فیکلٹی آف آرٹس میں قائم کی جائے گی۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سبرامنیم بھارتی جی نے ہمیشہ بنی نوع انسان اور ہندوستان کے اتحاد پر خصوصی زور دیا۔ ان کے نظریات ہندوستانی فکر اور فلسفہ کا لازمی جزو ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گجرات ماضی سے آج تک اجتماعی کوششوں کی سرزمین رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جی نے یہیں سے ڈانڈی یاترا کا آغاز کیا جوکہ  آج بھی جدوجہد آزادی میں ملک کی اجتماعی کوششوں کی علامت ہے۔ اسی طرح کھیڑا تحریک میں سردار پٹیل کی زیر قیادت کسانوں ، نوجوانوں اور غریبوں کے اتحاد نے برطانوی حکومت کو مجبور کر دیا۔ انہوں نےکہا کہ وہ ترغیب، وہ توانائی آج بھی ہمارے سامنے گجرات کی سرزمین پر سردار صاحب کے ایک فلک بوس مجسمہ 'سٹیچو آف یونٹی' کی شکل میں کھڑی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ معاشرے کے ان طبقات کو آگے لانے کی مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں جو پیچھے رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک طرف دلتوں اور سماجی طور پر پسماندہ افراد کے حقوق کے لیے کام کیا جا رہا ہے ،  تودوسری طرف ان لوگوں کو 10 فیصد ریزرویشن دیا گیا ہے جو معاشی طور پر پسماندہ ہیں۔  وزیر اعظم نے کہا کہ یہ کوششیں معاشرے میں ایک نیا اعتماد پیدا کر رہی ہیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی مستقبل میں مارکیٹ میں ہمارے نوجوانوں کی جانب  سے طلب کی گئی مہارت کے لیے طلباء کو تیار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ 'سکل انڈیا مشن' بھی ملک کی بڑی ترجیح ہے۔ اس مشن کے تحت لاکھوں نوجوانوں کو مختلف مہارتیں سیکھنے کا موقع ملا ہے اور وہ خود مختار ہو رہے ہیں۔ نیشنل اپرنٹس شپ پروموشن سکیم کے تحت طلباء کو اپنی آمدنی بڑھانے کے ساتھ ساتھ مہارت کی ترقی کے تحت اپنی صلاحیتوں کو بھی فروغ دینے کا موقع مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی سالوں کی مسلسل کوششوں کے باعث آج گجرات میں جہاں ایک طرف ا سکول چھوڑنے کی شرح کم ہو کر 1 فیصد سے کم رہ گئی ہے، وہیں لاکھوں نوجوانوں کو مختلف اسکیموں کے ذریعہ ایک نیا مستقبل فراہم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج گجرات کے نوجوانوں کی صلاحیتیں اسٹارٹ اپ انڈیا جیسی مہم کے ذریعہ ایک نیا ماحولیاتی نظام حاصل کر رہی ہیں۔

وزیر اعظم نے پاٹیدار سماج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ جہاں بھی جاتے ہیں کاروبار کو ایک نئی شناخت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی یہ مہارت اب نہ صرف گجرات اور ملک بلکہ پوری دنیا میں تسلیم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاٹیدار سماج کی ایک اور بڑی خصوصیت یہ ہے کہ  وہ جہاں بھی  رہتے ہیں ، ان کے لیے ہندوستان کا مفاد سب سے اہم  ہوتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وبائی مرض+ نے ہندوستان کو متاثر کیا لیکن ہماری شفایابی کی رفتار نقصان سے زیادہ تیز ہے۔ ہندوستان اس وقت اصلاحی موڈ میں تھا جب  دنیا کی بڑی معیشتیں دفاعی حالت میں تھیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جب عالمی سپلائی چین میں خلل پڑ رہا تھا ، ہم پی ایل آئی اسکیمیں شروع کر رہے تھے تاکہ ہندوستان  کی جانب رخ موڑا جا  سکے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ٹیکسٹائل میں شروع کی گئی پی ایل آئی سے سورت جیسے شہروں کو بہت فائدہ ہوگا۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi