نئی دہلی،15 نومبر، 2021/وزیر اعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش میں آج بھوپال میں مختلف ریلوے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا۔ انہوں نے بھوپال میں نئے سرے سے تیار کیے گئے رانی کملاپتی ریلوے اسٹیشن کو قوم کے نام وقف کیا۔ وزیراعظم نے مدھیہ پردیش میں ریلوے کے دیگر کئی اقدامات کو بھی قوم کے نام وقف کیا جس میں تبدیل کیے گئے گیج والے اور بجلی کاری کیے گئے اجین – فتح آباد چندر وتی گنج براڈ گیج سیکشن ، بھوپال – بار کھیڑا سیکشن ، گیج بتدیل کیے گئے اور بجلی کاری کیے گئے متھیلا – نمر کھیری براڈ گیج سیکشن اور بجلی کاری کیے گئے گنا – گوالیا رسیکشن شامل ہے۔ وزیر اعظم نے اجین – اندور اور اندور - اجین کے درمیان دو نئی میمو ریل گاڑیوں کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ مدھیہ پردیش کے گورنر اور وزیر اعلیٰ اور ریلوے کے مرکزی وزیر بھی اس موقعے پر موجود تھے۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نہ صرف بھوپال کا تاریخی ریلوے اسٹیشن کا احیاء کیا گیا ہے بلکہ رانی کملا پتی بھی کا نام جوڑنے سے اس کی اہمیت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ آج بھارتی ریلویز میں گونڈوانا کا سفر بھی شامل ہو گیا ہے۔ وزیراعظم نے جدید ریلوے پروجیکٹوں کو وقف کیے جانے کو شاندار تاریخ اور خوشحال جدید مستقبل کا امتزاج قرار دیا ۔ انہوں نے جن جاتیہ گورو دیوس پر عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ان پروجیکٹوں سے مدھیہ پردیش کے عوام کو فائدہ ہوگا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی ریلویز اس بات کی مثال ہے کہ بھارت کس طرح تبدیل ہو رہا ہے اور خواب کیسے حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا ’’7-6 سال پہلے تک جس کسی کو بھارتیہ ریلویز سے واسطہ پڑا اس نے بھارتی ریلویز کو برا بھلا کہا۔ لوگ صورت حال کے بدلنے کے بارے میں کوئی بھی امید چھوڑ چکے تھے۔ لیکن جب ملک نے اپنے عزائم کو پورا کرنے کے لیے پیش رفت کی تو بہتری آئی اور تبدیلیاں آئیں۔ یہ ہم پچھلے کئی برسوں سے لگاتار دیکھ رہے ہیں۔ ‘‘
وزیراعظم نے کہا کہ آج ملک میں پہلا آئی ایس او سرٹیفکیٹ یافتہ پہلا پی پی پی ماڈل پر مبنی ریلوے اسٹیشن جو رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن ہے قوم کے نام وقف کیا گیا ہے۔ جو سہولیات کبھی ہوائی اڈے پر ہوا کرتی تھیں وہ اب ریلوے اسٹیشن پر دستیاب ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج کے بھارت میں جدید بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے نہ صرف ریکارڈ سرمایہ کاری ہو رہی ہے بلکہ اس بات کی بھی یقین دہانی ہو رہی ہے کہ پروجیکٹوں میں کوئی دیر نہ لگے اور ان میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان سے جو حال ہی میں شروع کیا گیا ہے ملک کو اپنے عزائم کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایک وقت تھا جب ریلوے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کو ڈرائنگ بورڈ سے اتار کر زمین پر لانے میں برسوں لگ جاتے تھے لیکن آج بھارتی ریلویز نئے پروجیکٹوں کی منصوبہ بندی میں فوری کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ اور اس سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ یہ وقت پر مکمل ہو جاتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی ریلوے فاصلوں کو جوڑنے کا نہ صرف ایک وسیلہ ہے بلکہ یہ ملک کی ثقافت ، ملک کی سیاحت اور زیارت کو جوڑنے کا ایک اہم وسیلہ بھی بن رہا ہے۔ آزادی کی کئی دہائیوں کے بعد ایسا پہلی بار ہے کہ بھارتی ریلوے کے امکانات اتنے بڑے پیمانے پر تلاش کیے جارہے ہیں۔ اس سے پہلے یہاں تک کہ ریلوے سیاحت کے لیے استعمال کیاجاتا تھا اور یہ ایک عمائدین تک محدود تھا۔ پہلی بار ایسا ہے کہ عام آدمی کو سیاحت اور زیارت کے روحانی سفر کا موقع کم خرچ پر دستیاب کرایا جا رہا ہے ۔ رمائن سرکٹ ٹرین اس طرح کی پہلی اختراعی کوشش ہے۔
انہوں نے تبدیلی کے اس چیلنج کو قبول کرنے پر ریلوے کا شکریہ ادا کیا۔
भोपाल के इस ऐतिहासिक रेलवे स्टेशन का सिर्फ कायाकल्प ही नहीं हुआ है, बल्कि गिन्नौरगढ़ की रानी, कमलापति जी का इससे नाम जुड़ने से इसका महत्व भी और बढ़ गया है।
— PMO India (@PMOIndia) November 15, 2021
गोंडवाना के गौरव से आज भारतीय रेल का गौरव भी जुड़ गया है: PM @narendramodi
भारत कैसे बदल रहा है, सपने कैसे सच हो सकते हैं, ये देखना हो तो आज इसका एक उत्तम उदाहरण भारतीय रेलवे भी बन रही है।
— PMO India (@PMOIndia) November 15, 2021
6-7 साल पहले तक, जिसका भी पाला भारतीय रेल से पड़ता था, तो वो भारतीय रेल को ही कोसते हुए ज्यादा नजर आता था: PM @narendramodi
स्टेशन पर भीड़-भाड़, गंदगी,
— PMO India (@PMOIndia) November 15, 2021
ट्रेन के इंतज़ार में घंटों की टेंशन,
स्टेशन पर बैठने-खाने-पीने की असुविधा,
ट्रेन के भीतर गंदगी,
सुरक्षा की चिंता,
दुर्घटना का डर,
ये सबकुछ एक साथ दिमाग में चलता रहता था: PM @narendramodi
लोगों ने स्थितियों के बदलने की उम्मीदें तक छोड़ दी थीं।
— PMO India (@PMOIndia) November 15, 2021
लेकिन जब देश ईमानदारी से संकल्पों की सिद्धि के लिए जुटता है, तो सुधार आता है, परिवर्तन होता है, ये हम बीते सालों से निरंतर देख रहे हैं: PM @narendramodi
आज रानी कमलापति रेलवे स्टेशन के रूप में देश का पहला ISO सर्टिफाइड,
— PMO India (@PMOIndia) November 15, 2021
देश का पहला पीपीपी मॉडल आधारित रेलवे स्टेशन देश को समर्पित किया गया है।
जो सुविधाएं कभी एयरपोर्ट में मिला करती थीं, वो आज रेलवे स्टेशन में मिल रही हैं: PM @narendramodi
आज का भारत, आधुनिक इंफ्रास्ट्रक्चर के निर्माण के लिए रिकॉर्ड Investment तो कर ही रहा है, ये भी सुनिश्चित कर रहा है कि प्रोजेक्ट्स में देरी ना हो, किसी तरह की बाधा ना आए।
— PMO India (@PMOIndia) November 15, 2021
हाल में शुरू हुआ, पीएम गतिशक्ति नेशनल मास्टर प्लान, इसी संकल्प की सिद्धि में देश की मदद करेगा: PM
एक ज़माना था, जब रेलवे के इंफ्रास्ट्रक्चर प्रोजेक्ट्स को भी ड्रॉइंग बोर्ड से ज़मीन पर उतरने में ही सालों-साल लग जाते थे।
— PMO India (@PMOIndia) November 15, 2021
लेकिन आज भारतीय रेलवे में भी जितनी अधीरता नए प्रोजेक्ट्स की प्लानिंग की है, उतना ही गंभीरता उनको समय पर पूरा करने की है: PM @narendramodi
भारतीय रेल सिर्फ दूरियों को कनेक्ट करने का माध्यम नहीं है, बल्कि ये देश की संस्कृति, देश के पर्यटन और तीर्थाटन को कनेक्ट करने का भी अहम माध्यम बन रही है।
— PMO India (@PMOIndia) November 15, 2021
आज़ादी के इतने दशकों बाद पहली बार भारतीय रेल के इस सामर्थ्य को इतने बड़े स्तर पर explore किया जा रहा है: PM @narendramodi
पहले रेलवे को टूरिज्म के लिए अगर उपयोग किया भी गया, तो उसको एक प्रीमियम क्लब तक ही सीमित रखा गया।
— PMO India (@PMOIndia) November 15, 2021
पहली बार सामान्य मानवी को उचित राशि पर पर्यटन और तीर्थाटन का दिव्य अनुभव दिया जा रहा है।
रामायण सर्किट ट्रेन ऐसा ही एक अभिनव प्रयास है: PM @narendramodi