وزیراعظم نے بھوپال میں نئے سرے سے تعمیر کیے گئے رانی کملاپتی ریلوے اسٹیشن کو قوم کے نام وقف کیا
وزیر اعظم نے اجین اور اندور کے درمیان دور نئی میمو ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
انہوں نے تبدیل شدہ گیج اور بجلی کی فراہمی والے اجین – فتح آباد چندروتی گنج براڈ گیج سیکشن، بھوپال – بار کھیڑا سیکشن میں تیسری لائن ، تبدیل شدہ گیج اور بجلی کاری کیے گئے متھیلا – نمر کھیری براڈ گیج سیکشن اور بجلی کاری کیے گئے گنا – گوالیار سیکشن کو قوم کے نام وقف کیا
آج کی یہ تقریب شاندار تاریخ اور خوشحال جدید مستقبل کے امتزاج کی علامت ہے
جب ملک اپنے عزائم کو پورا کرنے کے لیے سنجیدگی کے ساتھ آگے بڑھتا ہے تو بہتری آتی ہے ، تبدیلی ہوتی ہے اور یہ ہم پچھلے کئی برسوں سے دیکھ رہے ہیں
جو سہولتیں کبھی صرف ہوائی اڈے پر ہوا کرتی تھیں اب وہ ریلوے اسٹیشن پر بھی دستیاب ہیں
ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ پروجیکٹوں میں دیر نہ لگے اور کوئی رکاوٹ نہ ہو۔ پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان سے ملک کو اپنے عزائم کو پورا کرنے میں مدد ملے گی
پہلی بار ایسا ہے کہ عام لوگوں کو سیاحت اور زیارت کا روحانی سفر مناسب خرچ پر مہیا ہو رہا ہے۔ رمائن سرکٹ ٹرین اس طرح کی اختراعی کوششوں میں سے ایک ہے

     

نئی دہلی،15 نومبر، 2021/وزیر اعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش میں آج بھوپال میں مختلف ریلوے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا۔ انہوں نے بھوپال میں نئے سرے سے تیار کیے گئے رانی کملاپتی ریلوے اسٹیشن کو قوم کے نام وقف کیا۔ وزیراعظم نے مدھیہ پردیش میں ریلوے کے دیگر کئی اقدامات کو بھی قوم کے نام وقف کیا جس میں تبدیل کیے گئے گیج والے اور بجلی کاری کیے گئے  اجین – فتح آباد چندر وتی گنج براڈ گیج سیکشن ، بھوپال – بار کھیڑا سیکشن ، گیج بتدیل کیے گئے اور بجلی کاری کیے گئے متھیلا – نمر کھیری براڈ گیج سیکشن اور بجلی کاری کیے گئے گنا – گوالیا رسیکشن شامل ہے۔ وزیر اعظم نے اجین – اندور اور اندور  - اجین کے درمیان دو نئی میمو ریل گاڑیوں کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ مدھیہ پردیش کے گورنر اور وزیر اعلیٰ اور ریلوے کے مرکزی وزیر بھی اس موقعے پر موجود تھے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نہ صرف بھوپال کا تاریخی ریلوے اسٹیشن  کا احیاء کیا گیا ہے بلکہ رانی کملا پتی بھی کا نام جوڑنے سے اس کی اہمیت  میں اضافہ ہو گیا ہے۔  آج  بھارتی ریلویز میں گونڈوانا کا سفر بھی شامل ہو گیا ہے۔ وزیراعظم نے جدید ریلوے پروجیکٹوں کو وقف کیے جانے کو  شاندار تاریخ اور خوشحال جدید مستقبل کا امتزاج قرار دیا ۔ انہوں نے جن جاتیہ گورو دیوس پر عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ان پروجیکٹوں سے مدھیہ پردیش کے عوام کو فائدہ ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی ریلویز اس بات کی مثال ہے کہ بھارت کس طرح تبدیل ہو رہا ہے اور خواب کیسے حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا  ’’7-6 سال پہلے تک جس کسی کو بھارتیہ ریلویز سے واسطہ پڑا اس نے بھارتی ریلویز کو برا بھلا کہا۔  لوگ صورت حال کے بدلنے کے بارے میں کوئی بھی امید چھوڑ چکے تھے۔ لیکن جب ملک نے اپنے عزائم  کو پورا کرنے کے لیے پیش رفت کی تو بہتری آئی اور تبدیلیاں  آئیں۔ یہ ہم پچھلے کئی برسوں سے لگاتار دیکھ رہے ہیں۔ ‘‘

وزیراعظم نے کہا کہ آج ملک میں پہلا آئی ایس او سرٹیفکیٹ یافتہ پہلا پی پی پی ماڈل پر مبنی ریلوے اسٹیشن جو رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن ہے  قوم کے نام وقف کیا گیا ہے۔ جو سہولیات کبھی ہوائی اڈے پر ہوا کرتی تھیں وہ اب ریلوے اسٹیشن پر دستیاب ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج کے بھارت میں جدید بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے نہ صرف ریکارڈ سرمایہ کاری ہو رہی ہے بلکہ اس بات کی بھی  یقین دہانی ہو رہی ہے کہ پروجیکٹوں میں کوئی دیر نہ لگے اور ان میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ انہوں  نے یہ بھی کہا کہ پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان سے جو حال ہی میں شروع کیا گیا ہے ملک کو اپنے  عزائم  کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایک وقت تھا جب ریلوے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کو ڈرائنگ بورڈ سے اتار کر  زمین پر لانے میں برسوں لگ جاتے تھے لیکن آج  بھارتی ریلویز نئے پروجیکٹوں کی منصوبہ بندی میں فوری کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔  اور اس سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ یہ وقت پر مکمل ہو جاتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی ریلوے فاصلوں کو جوڑنے کا نہ صرف ایک وسیلہ ہے  بلکہ یہ  ملک کی ثقافت ، ملک کی سیاحت اور زیارت کو جوڑنے کا ایک اہم وسیلہ بھی بن رہا ہے۔ آزادی کی کئی دہائیوں کے بعد ایسا پہلی بار ہے کہ بھارتی ریلوے کے امکانات اتنے بڑے پیمانے پر تلاش کیے جارہے ہیں۔  اس سے پہلے یہاں تک کہ ریلوے سیاحت کے لیے استعمال کیاجاتا تھا اور یہ ایک عمائدین تک محدود تھا۔ پہلی بار ایسا ہے کہ عام آدمی کو سیاحت اور زیارت  کے  روحانی سفر  کا موقع کم خرچ پر دستیاب کرایا جا رہا ہے ۔ رمائن سرکٹ ٹرین اس طرح کی پہلی اختراعی کوشش ہے۔

 انہوں نے  تبدیلی کے اس چیلنج کو  قبول کرنے پر ریلوے کا شکریہ ادا کیا۔

     

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.