’’یہ کیندر ہمارے نوجوانوں کے لیے ہنر مندی کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ایک محرک کےطور پر کام کریں گے‘‘
’’ہنرمند بھارتی نوجوانوں کی مانگ عالمی سطح پر بڑھ رہی ہے‘‘
’’بھارت صرف اپنے لیے نہیں بلکہ دنیا بھر کے لیے ہنر مند پیشہ ور افراد تیار کر رہا ہے‘‘
’’حکومت نے ہنر مندی کو فروغ دینے کی ضرورت کو سمجھا اور اپنے مختص بجٹ اور متعدد اسکیموں کے ساتھ ایک علیحدہ وزارت کی تشکیل کی‘‘
’’حکومت کے ہنر مندی کے فروغ کے اقدامات کا سب سے زیادہ فائدہ غریب، دلت، پسماندہ اور آدیواسی کنبوں کو مل رہا ہے‘‘
’’خواتین کی تعلیم و تربیت پر حکومت کے زور دینےکے پیچھے ساوتری بائی پھولے کی تحریک رہی ہے‘‘
’’ پی ایم وشوکرما اسکیم روایتی کاریگروں اور دستکاروں کو بااختیار بنائے گی ‘‘
’’انڈسٹری 4.0 کو نئی مہارتوں کی ضرورت ہوگی‘‘
’’ملک کی مختلف حکومتوں کو ہنر مندی کے فروغ کے اپنے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنا ہو گا‘‘

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مہاراشٹر میں 511 پرمود مہاجن گرامین کوشلیہ وکاس کیندروں کا آغاز کیا۔ مہاراشٹر کے 34 دیہی اضلاع میں قائم یہ کیندر دیہی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مختلف شعبوں میں ہنر مندی کے تربیتی پروگرام منعقد کریں گے۔

وزیر اعظم نے اپنے خطاب کا آغاز یہ کہتے ہوئے کیا کہ یہ نوراتری  کا 5واں دن ہے جب اسکند ماتا کی پوجا کی جاتی ہے۔  اس  بات کا ذکر  کرتے ہوئے کہ ہر ماں اپنے بچوں کے لیے خوشی اور کامیابی کی خواہش رکھتی ہے، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یہ صرف تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ  سے ہی ممکن ہو سکتا ہے۔ مہاراشٹر میں 511 پرمود مہاجن گرامین کوشلیہ وکاس کیندروں کے قیام کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ آج کے دن کو یادگار بنانے والے لاکھوں نوجوانوں کی ہنر مندی  کے فروغ کے  لیے ایک بہت بڑا قدم ہے۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ ہنر مند بھارتی نوجوانوں کی مانگ عالمی سطح پر بڑھ رہی ہے۔ بہت سے ممالک کی آبادی میں عمر کے بڑھتے ہوئے پروفائل کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ایک مطالعہ کا ذکر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ 16 ممالک نے تقریباً 40 لاکھ ہنر مند نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ  بھارت صرف اپنے لیے نہیں بلکہ دنیا  بھر کے لیے ہنر مند پیشہ ور افراد تیار کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں ہنر مندی کے مراکز مقامی نوجوانوں کو عالمی سطح پر ملازمتوں کے لیے تیار کریں گے اور انہیں تعمیرات، جدید کاشتکاری، میڈیا اور تفریح اور الیکٹرانکس میں مہارت فراہم کریں گے۔ وزیر اعظم نے سافٹ  اسکلز میں تربیت فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا جیسے کہ غیر ملکی زبان کی بنیادی مہارتیں، زبان کی ترجمانی کے لیے آرٹی فیشل انٹلی جنس ٹولز  کا استعمال کرنا جو انہیں بھرتی کرنے والوں کے لیے مزید پرکشش بنائے گا۔

 وزیراعظم نے اجاگر کیا کہ طویل عرصے تک سابقہ حکومتوں میں ہنرمندی کے فروغ  کے حوالے سے دور اندیشی اور سنجیدگی کا فقدان تھا جس کے نتیجے میں ہنر مندی کی کمی کی وجہ سے لاکھوں نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع کم ہوئے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حکومت ہنر مندی کی ترقی کی ضرورت کو سمجھتی ہے اور اس کے لیے مختص بجٹ کرکے اور متعدد اسکیموں کے ساتھ ایک علحیدہ وزارت کی تشکیل کی  ہے ۔ کوشل وکاس اسکیم کے تحت وزیر اعظم نے بتایا کہ 1 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو متعدد  زمروں  کے تحت تربیت فراہم کی گئی ہے، جبکہ پورے ملک میں سینکڑوں سے زیادہ پردھان منتری کوشل کیندر قائم کیے گئے ہیں۔

وزیر اعظم نے سماجی انصاف کو فروغ دینے کے لئے  ہنر مندی کے فروغ کے اقدامات کے تعاون پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے بابا صاحب امبیڈکر کے فلسفے کا ذکر کیا جس نے دلتوں، پسماندہ اور قبائلیوں کی ترقی کے لیے صنعت کاری پر توجہ مرکوز کی کیونکہ ان کے پاس  زمینیں بہت کم تھیں۔ ماضی میں ہنر کی کمی کی وجہ سے یہ طبقے معیاری ملازمتوں کے مواقع سے محروم تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ہنر مندی کے فروغ کے اقدامات سے سب سے زیادہ فائدہ غریب، دلت، پسماندہ اور آدیواسی خاندان کو حاصل ہو رہا ہے۔

 

جب خواتین کی تعلیم کی بات آتی ہے تو سماج کی بندشوں  کو توڑنے میں ساوتری بائی پھولے کے تعاون کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ صرف علم اور ہنر والے ہی معاشرے میں مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں۔ جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ ساوتری بائی پھولے حکومت کی طرف سے خواتین کی تعلیم اور تربیت پر زور دینے کے پیچھے ایک تحریک رہی ہیں۔ انہوں نے  خود امدادی گروپس یا ‘سوائم  ساہتہ  سموہ ’  کا ذکر کیا جو خواتین کو تربیت فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے  بتایا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے پروگرام کے تحت 3 کروڑ سے زیادہ خواتین کو خصوصی تربیت فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے خواتین کو کاشتکاری  اور دیگر شعبوں میں ڈرون کے استعمال کی ترغیب دینے کے لیے تربیت دینے پر بھی زور دیا۔

وزیر اعظم نے ان پیشوں کا  ذکر کیا  جو دیہاتوں میں نسل در نسل چلے آرہے  ہیں۔ انہوں نے پی ایم وشوکرما یوجنا کے بارے میں بات کی جو حجام، بڑھئی، دھوبی، سنار یا لوہے کے کام جیسے پیشوں کی مدد کے لیے شروع کی گئی ہے۔ اس کے تحت وزیراعظم نے بتایا کہ تربیت، جدید آلات اور مالی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘حکومت اس  اسکیم پر 13,000 کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے اور مہاراشٹر میں، ریاست میں 500 سے زیادہ اسکل سینٹر اس کو آگے لے جائیں گے’’۔

 

ہنرمندی کے فروغ کی ان کوششوں کے درمیان وزیر اعظم نے مہارتوں کی اقسام کے لیے بہتری کے شعبوں پر توجہ دینے پر زور دیا جس سے ملک مزید مضبوط ہوگا۔ انہوں نے بھارت کی مینوفیکچرنگ صنعت  میں اچھے معیار کی مصنوعات یا صفر نقائص کے ساتھ مصنوعات کی ضرورت پر زور دیا اور انڈسٹری 4.0 پر بھی بات کی جس کے لیے نئی مہارتوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتوں کو سروس سیکٹر، نالج اکانومی اور جدید ٹیکنالوجی کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی مہارتوں پر بھی زور دینا ہو گا۔ وزیر اعظم نے مینوفیکچرنگ کے لیے ایسی مصنوعات تلاش کرنے پر بھی زور دیا جو قوم کو خود کفالت  کی طرف لے جائے گی۔ ہمیں ایسی مصنوعات کی تیاری کے لیے درکار مہارتوں کو فروغ دینا ہوگا۔

بھارت کے زرعی شعبے کے لیے نئی مہارتوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے زمین کی حفاظت کے لیے قدرتی کاشتکاری پر زور دیا۔ انہوں نے متوازن آبپاشی، زرعی مصنوعات کی پروسیسنگ، پیکجنگ، برانڈنگ اور ہنر مند لوگوں کو آن لائن دنیا سے منسلک کرنے کے لیے مہارتوں کی ضرورت کے بارے میں بات کی۔ وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ ‘‘ملک کی مختلف حکومتوں کو ہنر مندی کی ترقی کے اپنے دائرہ کار کو مزید وسعت دینا ہوگی’’۔

 

وزیر اعظم نے تربیت حاصل کرنے والے افراد  کو یقین دلایا کہ انہوں نے صحیح راستے کا انتخاب کیا ہے کیونکہ ہنر کے ذریعے وہ اپنے خاندان اور قوم کے لیے بہت کچھ کر سکتے ہیں۔ وزیر اعظم  نریندر مودی  نےسنگاپور کے وزیراعظم کی درخواست پر  ہنری مندی کے فروغ کے ایک مرکز کے اپنے دورے کا تجربہ بیان کیا۔ وزیر اعظم نے سنگاپور کے وزیر اعظم  کی شان کو یاد کیا اور کہا کہ کس طرح مہارت کی تربیت کی اس طرح کی سرگرمیوں نے سماجی قبولیت حاصل کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ معاشرے کا فرض ہے کہ وہ محنت کے وقار کو تسلیم کرے اور ہنرمندی کے  کام کی اہمیت کو تسلیم کرے۔

اس موقع پر مہاراشٹر کے وزیراعلی  جناب  ایکناتھ شندے اور مہاراشٹر کے نائب وزرائے اعلیٰ، جناب  دیویندر فڑنویس اور جناب  اجیت پوار موجود تھے۔

پس منظر

گرامین کوشلیہ وکاس کیندرز دیہی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مختلف شعبوں میں ہنر مندی کے تربیتی پروگرام منعقد کریں گے۔ ہرکیندر کم از کم دو پیشہ ورانہ کورسز میں تقریباً 100 نوجوانوں کو تربیت فراہم کرے گا۔ یہ تربیت ہنر مندی کے فروغ سے متعلق  قومی کونسل  کے تحت منتخب صنعتی شراکت داروں اور ایجنسیوں کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔ ان  کیندر وں کے قیام سے علاقے کو زیادہ قابل اور ہنر مند افرادی قوت تیار کرنے کی طرف اہم پیش رفت حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
'You Are A Champion Among Leaders': Guyana's President Praises PM Modi

Media Coverage

'You Are A Champion Among Leaders': Guyana's President Praises PM Modi
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi congratulates hockey team for winning Women's Asian Champions Trophy
November 21, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi today congratulated the Indian Hockey team on winning the Women's Asian Champions Trophy.

Shri Modi said that their win will motivate upcoming athletes.

The Prime Minister posted on X:

"A phenomenal accomplishment!

Congratulations to our hockey team on winning the Women's Asian Champions Trophy. They played exceptionally well through the tournament. Their success will motivate many upcoming athletes."