سورت میں نئی مربوط ٹرمینل عمارت، شہر کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایک اہم چھلانگ: وزیر اعظم

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے سورت ہوائی اڈے پر نئی ٹرمینل عمارت کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ٹرمینل کی نئی عمارت کادورہ بھی کیا۔

 

وزیر اعظم نے ایکس  پر پوسٹ کیا:

"سورت میں نئی مربوط ٹرمینل عمارت شہر کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایک اہم چھلانگ کی نشاندہی کرتی ہے۔ یہ جدید ترین سہولت نہ صرف سفر کے تجربے میں اضافہ کرے گی بلکہ اقتصادی ترقی، سیاحت اور رابطے کو بھی فروغ دے گی۔

 

وزیر اعظم کے ساتھ گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل بھی موجود تھے۔

 

پس منظر

ٹرمینل کی عمارت مصروف اوقات کے دوران 1200 گھریلو مسافروں اور 600 بین الاقوامی مسافروں کو سنبھالنے کے لیے لیس ہے اور اس میں سالانہ 55 لاکھ مسافروں کو سنبھالنے کی صلاحیت کے ساتھ 3000 مسافروں تک  بڑھانے کی گنجائش ہے۔ ٹرمینل کی عمارت، سورت شہر کا گیٹ وے  بھی ہے، اس کی مقامی ثقافت اور ورثے کو ذہن میں رکھ کر  اسے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ جوہر اندرونی اور بیرونی دونوں جگہوں پر ظاہر ہو، جس سے زائرین کے لیے اس جگہ  کے تئیں بیداری پیدا ہو۔ تزئین و آرائش شدہ ٹرمینل کی عمارت کے اگلے حصے کا مقصد مسافروں کے تجربے کو سورت شہر کے 'راندر' علاقے کے پرانے مکانات کے بھرپور اور روایتی لکڑی کے کام  کے ساتھ مسافروں کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔ ہوائی اڈے کی گریہہ  IV کے مطابق نئی ٹرمینل بلڈنگ مختلف پائیداری خصوصیات جیسے ڈبل انسولیٹڈ روفنگ سسٹم، توانائی کی بچت کے لیے کینوپیز، کم ہیٹ گین ڈبل گلیزنگ یونٹ، رین واٹر ہارویسٹنگ، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور زمین کی تزئین اور شمسی توانائی کے پلانٹ کے لئے ری سائیکل شدہ پانی کا استعمال وغیرہ  سے آراستہ ہے ۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi visits the Indian Arrival Monument
November 21, 2024

Prime Minister visited the Indian Arrival monument at Monument Gardens in Georgetown today. He was accompanied by PM of Guyana Brig (Retd) Mark Phillips. An ensemble of Tassa Drums welcomed Prime Minister as he paid floral tribute at the Arrival Monument. Paying homage at the monument, Prime Minister recalled the struggle and sacrifices of Indian diaspora and their pivotal contribution to preserving and promoting Indian culture and tradition in Guyana. He planted a Bel Patra sapling at the monument.

The monument is a replica of the first ship which arrived in Guyana in 1838 bringing indentured migrants from India. It was gifted by India to the people of Guyana in 1991.