وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے توسط سے اراکین پارلیمنٹ کے لیے کثیر منزلہ فلیٹوں کا افتتاح کیا۔ یہ فلیٹ نئی دلی میں ڈاکٹر بی ڈی مارگ پر واقع ہیں۔ 8 قدیم بنگلے، جو 80 برس سے بھی زائد پرانے تھے، انہیں ازسر نو 76 فلیٹوں کی شکل میں ڈیولپ کیا گیا ہے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کے لیے تعمیر شدہ ان کثیر منزلہ فلیٹوں میں گرین بلڈنگ کے تمام اصول وضوابط کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ یہ نیے فلیٹ تمام باشندگان اور اراکین پارلیمنٹ کو محفوظ اور خوش وخرم رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کے لیے رہائش گاہیں ایک دیرینہ مسئلہ تھیں، جسے اب حل کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہائیوں پرانے مسائل ان سے صرف نظر کرنے سے حل نہیں ہوتے، بلکہ ان کا حل تلاش کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے دہلی میں ایسے متعدد پروجیکٹوں کی فہرست گنوائی، جو متعدد برسوں سے نامکمل تھے، جنہیں ان کی حکومت نے اپنے ہاتھ میں لیا اور انہیں مقررہ تاریخ سے پہلے مکمل کرکے دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جناب اٹل بہاری واجپئی کے عہد کے دوران امبیڈکر قومی میموریل پر گفت وشنید شروع ہوئی تھی، جسے ان کی حکومت نے 23 برسوں کے طویل انتظار کے بعد تعمیل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی اطلاعاتی کمیشن کی نئی عمارت، انڈیا گیٹ کے نزدیک وار میموریل اور نیشنل پولیس میموریل انہیں کی حکومت کے ذریعے تعمیر کیے گئے ہیں، جو عرصہ دراز سے التوا میں پڑے ہوئے تھے۔
وزیراعظم نے خیال ظاہر کیا کہ تمام تر اراکین پارلیمنٹ حضرات نے پارلیمنٹ کی پیداواریت کے معاملے میں پروڈکٹ اور مخصوص عمل دونوں پہلوؤں کا لحاظ رکھا ہے اور اس سلسلے میں نئی بلندیاں طے کی ہیں۔ انہوں نے لوک سبھا کے اسپیکر کی ایوان کو بارآور اور ضابطے کے لحاظ سے بھرپور انداز میں قیادت فراہم کرنے کے لیے ان کی ستائش کی۔ انہوں نے اس امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ پارلیمنٹ کی کارروائی وبائی مرض کے دوران بھی جاری رہی اور اس کے لیے نئے قواعد و ضوابط اور متعدد حفظ ماتقدم پر مبنی اقدامات عمل میں لائے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ایوانوں نے مانسون اجلاس کے دوران حسب معمول کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے ہفتہ کے آخر کے دنوں میں بھی کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے 16 سے 18 برس کی عمر بہت اہم ہوتی ہے اور ہم نے 2019 کے انتخابات کے ساتھ 16ویں لوک سبھا کی مدت کار مکمل کی ہے اور یہ مدت ملک کی پیش رفت اور ترقی کے معاملے میں تاریخی لحاظ سے خواطر خواہ طور پر اہم رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 17ویں لوک سبھا کی مدت کار 2019 میں شروع ہوگئی تھی اور اس مدت کے دوران لوک سبھا میں پہلے سے لیے گئے فیصلے ، ایسے تھے، جس کے معاملے میں لوک سبھا نے کچھ تاریخی فیصلے لیے۔ انہوں نے اعتماد جتایا کہ آئندہ (18ویں) لوک سبھا بھی ملک کو نئی دہائی میں آگے لے جانے کے لیے ایک اہم کردار ادا کرے گی۔
दशकों से चली आ रही समस्याएं, टालने से नहीं, उनका समाधान खोजने से समाप्त होती हैं।
— PMO India (@PMOIndia) November 23, 2020
सिर्फ सांसदों के निवास ही नहीं, बल्कि यहां दिल्ली में ऐसे अनेकों प्रोजेक्ट्स थे, जो कई-कई बरसों से अधूरे थे: PM
हमारे देश में हजारों पुलिसकर्मियों ने कानून व्यवस्था बनाए रखने के लिए अपना जीवन दिया है।
— PMO India (@PMOIndia) November 23, 2020
उनकी याद में भी नेशनल पुलिस मेमोरियल का निर्माण इसी सरकार में हुआ: PM
Central Information Commission की नई बिल्डिंग का निर्माण इसी सरकार में हुआ।
— PMO India (@PMOIndia) November 23, 2020
देश में दशकों से वॉर मेमोरियल की बात हो रही थी। देश के वीर शहीदों की स्मृति में इंडिया गेट के पास वॉर मेमोरियल का निर्माण इसी सरकार में हुआ: PM
संसद की इस productivity में आप सभी सांसदों ने products और process दोनों का ही ध्यान रखा है।
— PMO India (@PMOIndia) November 23, 2020
हमारी लोकसभा और राज्यसभा, दोनों के ही सांसदों ने इस दिशा में एक नई ऊंचाई हासिल की है: PM
2019 के बाद से 17वीं लोकसभा का कार्यकाल शुरू हुआ है।
— PMO India (@PMOIndia) November 23, 2020
इस दौरान देश ने जैसे निर्णय लिए हैं, उससे ये लोकसभा अभी ही इतिहास में दर्ज हो गई है।
इसके बाद 18वीं लोकसभा होगी।
मुझे विश्वास है, अगली लोकसभा भी देश को नए दशक में आगे ले जाने के लिए बहुत महत्वपूर्ण भूमिका निभाएगी: PM
सामान्य तौर ये कहा जाता है कि युवाओं के लिए 16-17-18 साल की उम्र, जब वो 10th-12th में होते हैं, बहुत महत्वपूर्ण होती है।
— PMO India (@PMOIndia) November 23, 2020
अभी 2019 के चुनाव के साथ ही हमने 16वीं लोकसभा का कार्यकाल पूरा किया है।
ये समय देश की प्रगति के लिए, देश के विकास के लिए बहुत ही ऐतिहासिक रहा है: PM