وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج احمد آباد، گجرات میں ضرورتمند طلباء کے لئے ایک تعلیمی کمپلیکس شیکشنک سنکل کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا۔ اس پروجیکٹ سے طلباء کی مجموعی ترقی کے لئے سہولیات فراہم کرے گا۔
وزیراعظم نے بھون کے افتتاح کے طور پر ربن کاٹا۔ جناب مودی نے ا س موقع پر ایک شمع بھی روشن کی اور بھون کا جائزہ لیا۔
حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے کَل ماں مدھیشوری کے سامنے درشن اور پوجا کا شرف حاصل کیا تھا۔ جناب مودی نے جنرل کری اَپّا کی ایک کہانی کو یاد کیا۔ یہ دلچسپ کہانی سناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل کریپا جہاں بھی جاتے تھے، لوگ انہیں سلوٹ کر کے ان کی عزت افزائی کرتے تھے، لیکن انہیں ایک نئی قسم کی مسرت اور تشکر کا احساس ہوا، جب ایک تقریب میں ان کے گاؤں کے لوگوں نے ان کی عزت افزائی کی۔ اس واقعے سے مماثلت بتاتے ہوئے وزیراعظم نے ان کی واپسی پر ان کے سماج کی جانب سے عزت اور قدر کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے سماج کے ارکان کو اس بات کے لئے مبارکباد دی کہ انہوں نے اس بات کو حقیقت کا روپ دیا اور تعلیم کی سرپرستی کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ وقت کا میل نہیں ہے، لیکن آپ نے اپنا مقصد نہیں تیاگا اور ہر شخص نے اس کام کو ترجیح دی۔
اس وقت کا ذکر کرتے ہوئے، جب ان کے سماج کے لوگوں کے پاس ترقی کے بہت کم مواقع تھے، وزیراعظم نے کہا کہ ‘‘آج ہم سماج میں لوگوں کو خود اپنے طور پر آگے آتےدیکھتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہر کسی نے تعلیم کا نظام قائم کرنے کے لئے مل کر کام کیا اور یہی مشترکہ کوشش سماج کی طاقت ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ‘‘ یہ راستہ صحیح ہے اور اس راستے پر چل کر سماج کی بہبود حاصل کی جا سکتی ہے۔ ’’ ایک سماج کے طور پر یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ وہ اپنے مسائل حل کرتے ہیں اور تحقیر برداشت کرتے ہیں، لیکن کسی کے راستے میں نہیں آتے۔ وزیراعظم نے اس بات پر خوشی ظاہر کی کہ سماج میں ہر کوئی متحد ہے اور کلیوگ میں اس کے مستقبل کے بارے میں سوچ وچار رہا ہے۔
وزیراعظم نے سماج کے لئے تشکر کا اظہار کیااور کہا کہ انہیں سماج کا ایک قرض چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سماج کا بیٹا طویل عرصے تک گجرات کا وزیراعلیٰ رہا اور اب دوسری مرتبہ ملک کا وزیراعظم بنا ہے، لیکن اس طویل اقتدار کی ذمہ داریوں کے درمیان سماج کا کوئی ایک فرد بھی اپنے ذاتی کاموں کو لے کر ان کے پاس نہیں آیا۔ جناب مودی نے سماج کے سنسکاروں کا ذکر کیا اور پورے احترام سے انہیں سلام پیش کیا۔
وزیراعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اب زیادہ سے زیادہ نوجوان میڈیسن، انجینئرنگ اور اس طرح کی اسٹریمس پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ ہنرمندی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے بچے کی تعلیم کے دوران جو سخت حالات سامنے آ سکتے ہیں، ان کا ذکر کیا اور والدین سے کہا کہ وہ بچوں کو ہنرمندی کی تعلیم کے لئے تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہنرمندی کے فروغ سے بچے اس طرح با اختیار بنیں کہ انہیں کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھنا پڑے گا۔ جب ہنرمندی کا فروغ ہوگا، تو ہنر آئے گا اور پھر انہیں مڑ کر دیکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ جناب مودی نے کہا کہ دوستو وقت بدل رہا ہے۔ ڈگری یافتہ لوگوں سے زیادہ ہنرمند لوگوں کو بڑھاوا دینے کی ضرورت ہے۔
سنگا پور کے سرکاری دورے کے دوران وہاں کے وزیراعظم کے ساتھ اپنی بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انہیں صنعتی تربیت کے ایک ادارے کا دورہ کرایا گیا، جو سنگا پور کے وزیراعظم نے خود قائم کرایا ہے۔ وزیراعظم نے اس ادارے کی جدت طرازی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ قائم ہونے کے بعد یہ حالت ہے کہ دولتمند لوگوں کی قطاریں ہیں، جو یہاں داخلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ سماج نے بھی اپنی عظمت کا لوہا منوالیا ہے اور اب ہمارے بچے اس میں حصہ لے سکتے ہیں اور فخر محسوس کر سکتے ہیں۔
اپنی تقریر کا اختتام کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ محنت کسی میں بے انتہا طاقت ہے اور سماج کا ایک بڑا حصہ محنت کش طبقے پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان پر فخر کیجئے۔ وزیراعظم نے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ سماج کے ارکان نے سماج کو بھی مشکل میں نہیں رکھا اور دیگر سماج کے ساتھ کچھ برا بھی نہیں کیا۔ جناب مودی نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہماری کوششوں کے نتیجے میں آنے والی نسلیں فخر کے ساتھ ترقی کریں گی۔
گجرات کے وزیراعلیٰ جناب بھوپیندر پٹیل، پارلیمنٹ ارکان سی آر پاٹل اور جناب نرہری امین ، گجرات سرکار میں وزیر جناب جیتو بھائی دگھانی اور شری مودھ وانک مودی سماج ہِت وردھک ٹرسٹ کے صدر جناب پروین بھائی چمن لال مودی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
I want to emphasise that societies that focus on education will succeed. Thus, I hope we keep focusing on ways to make education more accessible to the youth: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) October 10, 2022
I am glad that more youngsters are focusing on medicine, engineering and other such streams. At the same time, I want to stress on the importance of skill development as well: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) October 10, 2022