وزیر اعظم نے اگرتلہ، تریپورہ میں دو اہم ترقیاتی اقدامات کا آغاز کیا
“تریپورہ، ایچ آئی آر اے ماڈل کی بنیاد پر, اپنے رابطے کو مستحکم کر رہا ہے اور وسعت دے رہا ہے”
’’سڑک، ریل، ہوائی اور آبی رابطے کے بنیادی ڈھانچے میں بے مثال سرمایہ کاری، تریپورہ کو کاروبار اور صنعت کے ایک نئے مرکز کےساتھ ساتھ تجارتی راہداری میں تبدیل کررہی ہے‘‘
’’ڈبل انجن والی حکومت کا مطلب ہے وسائل کا صحیح استعمال، اس کا مطلب ہے حساسیت اور عوام کی طاقت کو بڑھانا، اس کا مطلب ہے خدمت اور قراردادوں کی تکمیل اور خوشحالی کے لیے متحد کوشش کرنا‘‘

نئی دہلی،04 جنوری 2022: نئی دہلی،04 جنوری 2022: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہاراجہ بیر بکرم (ایم بی بی) ہوائی اڈے کی نئی مربوط ٹرمینل عمارت کا افتتاح کیا اور مکھیہ منتری تریپورہ گرام سمردھی یوجنا اور ودیا جیوتی اسکولوں کے پروجیکٹ مشن 100 جیسے اہم اقدامات کا آغاز کیا۔ تریپورہ کے گورنر ستیہ دیو نارائن آریہ، تریپورہ کے وزیر اعلیٰ جناب بپلب کمار دیب، مرکزی وزراء جیوتی رادتیہ سندھیا اور محترمہ پرتیما بھومک اس موقع پر موجود تھے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 21ویں صدی کا ہندوستان سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا پریاس کے جذبے کے ساتھ سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھے گا۔ ایسی غیرمتوازن ترقی، جس میں کچھ ریاستیں پیچھے رہ جاتی ہیں اور عوام کچھ بنیادی سہولتوں سے بھی محروم رہتے ہیں، وہ اچھی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تریپورہ کے لوگوں نے کئی دہائیوں سے یہی دیکھا ہے۔ جناب مودی نے مسلسل بدعنوانی اور ریاست کی ترقی کا کوئی وژن یا ارادہ نہ رکھنے والی حکومتوں کے دور کی یاد دہانی کرائی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس طرح کے منظر نامے کے بعد، موجودہ حکومت نے تریپورہ میں رابطے کو بہتر بنانے کے لیےایچ آئی آر اےیعنی ایچ سے ہائی وے، I سے انٹرنیٹ کے راستے، آر سے ریلوے اور اے سے ایئر ویز کے منتر کے ساتھ آگے بڑھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج تریپورہ ایچ آئی آر اےماڈل کی بنیاد پر اپنے رابطے کو مضبوط کر رہا ہے اوراسے وسعت دے رہا ہے۔

نئے ہوائی اڈے کے بارےمیں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ہوائی اڈہ تریپورہ کی ثقافت، قدرتی خوبصورتی اور جدید سہولیات کا امتزاج ہے۔ ہوائی اڈہ شمال مشرق میں ہوائی رابطہ بڑھانے میں بڑا رول ادا کرے گا۔ وزیر اعظم نے نشاندہی کی کہ تریپورہ کو شمال مشرق کا گیٹ وے بنانے کے لیے پوری سنجیدگی کےساتھ کام جاری ہے۔ سڑک، ریل، ہوائی اور آبی رابطے کے بنیادی ڈھانچے میں بے مثال سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔ یہ تریپورہ کو کاروبار اور صنعت کے ایک نئے مرکز کے ساتھ ساتھ تجارتی راہداری میں تبدیل کر رہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ’’جب دوہری رفتار کے ساتھ کام کرنے کی بات آتی ہے تو ڈبل انجن والی حکومت کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ ڈبل انجن والی حکومت کا مطلب ہے وسائل کا صحیح استعمال، اس کا مطلب ہے حساسیت اور عوام کی طاقت کو بڑھانا، اس کا مطلب ہے خدمت اور قراردادوں کی تکمیل، اس کا مطلب خوشحالی کے تئیں متحد کوشش کرناہے‘‘۔

فلاحی اسکیموں کو عوام تک لے جانے کے سلسلے میں تریپورہ کے ریکارڈ کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم نے مکھیہ منتری تریپورہ گرام سمردھی یوجنا شروع کرنے کے لیے، ریاست کی ستائش کی جس کا مقصد وزیر اعظم کے اس ویژن کو پورا کرنا ہے جسے انہوں نے لال قلعہ کی فصیل سے بیان کیا تھا۔ لوگ اور کوریج کی پوری انتہاہ تک پہنچنا۔ یہ اسکیم ہر گھر کے لیے نل کے پانی، رہائش، آیوشمان کوریج، بیمہ کور، کے سی سی اور سڑکوں کو فروغ دے گی جس سے دیہی آبادی کے اعتمادمیں نمایاں اضافہ ہوگا۔ وزیر اعظم نے پی ایم اے وائی کی احاطہ کو بہتر بنانے کے لیے اسکی خصوصیات کو تبدیل کرنے کے لیے کام کرنے پر وزیر اعلیٰ کی تعریف کی۔ اس کے نتیجے میں 1.8 لاکھ خاندانوں کو پکے مکانات ملے ہیں جن میں سے ریاست میں 50 ہزار گھر پہلے ہی لوگوں کے سپرد کئےجا چکے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں نئی ​​قومی تعلیمی پالیسی نافذ کی جا رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جا سکے جو 21ویں صدی میں ہندوستان کو جدید بنا رہے ہیں۔ یہ مقامی زبان میں سیکھنے پر بھی یکساں زور دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تریپورہ کے طلباء اب مشن -100 اور 'ودیا جیوتی' مہم سے مدد حاصل کرنے جا رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 15 سے 18 سال کی عمر کے نوجوانوں کو کووڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے کی مہم اس بات کو یقینی بنائے گی کہ نوجوان طلباء کی تعلیم میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ اس سے طلباء اور والدین کی پریشانیاں دور ہو جائیں گی۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ تریپورہ میں 80 فیصد آبادی کو کووڈ سے بچاؤ کا پہلا ٹیکہ اور 65 فیصد آبادی کو کووڈ سے بچاؤ کے دونوں ٹیکے لگائے جا چکےکی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تریپورہ جلد ہی 15-18 سال کی عمر کے گروپ کو مکمل طور پر ٹیکہ لگانے کا ہدف حاصل کر لے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ تریپورہ ملک کو واحد استعمال والاپلاسٹک کا متبادل دینے میں اہم رول ادا کر سکتا ہے۔ ملک میں بانس کے جھاڑو، بانس کی بوتلوں کی مصنوعات کے لیے ایک بہت بڑا بازار بنایا جا رہا ہے۔ اس سے بانس کی اشیاء کی تیاری میں ہزاروں افراد کو روزگار یا ذاتی روزگار مل رہا ہے۔ انہوں نے نامیاتی کاشتکاری میں ریاست کے کام کی بھی تعریف کی۔

مہاراجہ بیر بکرم ہوائی اڈے کی نئی مربوط ٹرمینل عمارت تقریباً 450 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے اور یہ 30000 مربع میٹر پر پھیلی ہوئی جدید ترین عمارت ہے اور جدید ترین آئی ٹی نیٹ ورک کے مربوط نظام سے لیس یافتہ ہے۔ ودیا جیوتی اسکولوں کے پروجیکٹ مشن 100 کا مقصد 100 موجودہ ہائی / ہائیر سیکنڈری اسکولوں کو جدید ترین سہولیات اور معیاری تعلیم کے ساتھ ودیا جیوتی اسکولوں میں تبدیل کرکے ریاست میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔ اس پروجیکٹ میں نرسری سے لے کر بارہویں جماعت تک کے تقریباً 1.2 لاکھ طلباء کا احاطہ کیا جائے گا اور اس پر اگلے تین سالوں میں تقریباً 500 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

مکھیہ منتری تریپورہ گرام سمردھی یوجنا کا مقصد، گاؤں کی سطح پر بنیادی ترقیاتی شعبوں میں خدمات کی فراہمی کے معیارات کو حاصل کرنا ہے۔ اس یوجنا کے لیے منتخب کیے گئے اہم شعبے، گھریلو نل کے کنکشن، گھریلو بجلی کے کنکشن، ہر موسم میں سڑکیں، ہر گھر کے لیے فعال بیت الخلا، ہر بچے کے لیے تجویز کردہ حفاظتی ٹیکے، ذاتی مدد کے گروپس میں خواتین کی شرکت وغیرہ شامل ہیں۔

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi govt created 17.19 crore jobs in 10 years compared to UPA's 2.9 crore

Media Coverage

PM Modi govt created 17.19 crore jobs in 10 years compared to UPA's 2.9 crore
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister greets on the occasion of Urs of Khwaja Moinuddin Chishti
January 02, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi today greeted on the occasion of Urs of Khwaja Moinuddin Chishti.

Responding to a post by Shri Kiren Rijiju on X, Shri Modi wrote:

“Greetings on the Urs of Khwaja Moinuddin Chishti. May this occasion bring happiness and peace into everyone’s lives.