Government will keep taking decisions to achieve the goal of 5 trillion dollar economy: PM Modi
This year’s Budget has given utmost thrust to Manufacturing and Ease of Doing Business: PM
GeM has made it easier for small enterprises to sell goods to the government, says PM

نئی دلّی، 16 جنوری / وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ حکومت پانچ ٹریلین کی معیشت کے نشانے کے حصول کے لئے مسلسل فیصلے لیتی رہے گی۔ وارانسی میں بعد دو پہر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روایتی دستکاری کے کاریگروں، فنکاروں اور ایم ایس ایم ای کو سہولیات فراہم کر کے اور مستحکم کرنے پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت کے نشانے کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

            وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وارانسی کے بڑا لال پور میں دین دیال اپادھیائے تجارتی سہولیات مرکز کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب ’کاشی ایک روپ انیک‘ میں شرکت کی۔ تقریب میں شرکت کے دوران انہوں نے کاشی اور اتر پردیش کے دیگر اضلاع کے بنکروں اور دستکاروں کے ذریعہ تیار کردن مختلف مصنوعات کی نمائش کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے وہاں ایک ضلع ایک پروڈکٹ کے تحت نہ صرف ہتھ کرگھہ اسٹال، گلابی مینا کاری، لکڑی کے کھلونے، چندولی کالا چاول، قنوج کے عطر، مراد آباد ی دھات کے برتن، آگرہ کے چمڑے کے جوتے، لکھنو کی چکن کاری اور اعظم گڑھ کے سیاہ برتنوں کا معائنہ کیا بلکہ ان مصنوعات کے فنکاروں اور دستکاروں سے ملاقات بھی کی۔ انہوں نے مختلف ہنر سے وابستہ فنکاروں اور دستکاروں کو کٹ اور مالی امداد بھی تقسیم کی۔

            وزیر اعظم نے متعدد اسکیموں کے تحت بنکروں اور دستکاروں کو ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ کے لئے ضروریات مثلاپ مشینیں اور قرض وغیرہ فراہم کراکے مزید مواقع پیدا کر نے اور متعدد پہل قدمیوں کے لئے اتر پردیش حکومت کی ستائش کی۔ وزیر اعظم نے واضح کیا کہ اتر پردیش حکومت کے پروگراموں مثلاً ایک ضلع، ایک پروڈکٹ پروگرام، اتر پردیش سے بر امدات وغیرہ نے گزشتہ دو برسوں کے دوران تیزی سے پیش رفت حاصل کی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اتر پردیش کی مصنوعات کے بیرون ملک پہنچنے اور دنیا کی آن لائن مارکیٹ تک پہنچنے سے تمام ملک استفادہ کرے گا۔          وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کے ہر ضلع کو آرٹ، پیداوار مثلاً مختلف قسم کی سلک اور مصالحہ جات وغیرہ کی منفرد اقسام کے ذریعہ شناخت کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میک ان انڈیا اور ایک ضلع ایک پروڈکٹ کے پس پشت زبر دست تحریک و ترغیب کار فرما ہے۔

            انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں 30 اضلاع سے زائد از 3500 فنکار بنکروں کو یو پی انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن (یو پی آئی ڈی) سے مدد اور حمایت ملی ہے۔ زائد از ایک ہزار ورکروں کو اوزاروں کے تھیلے تقسیم کئے گئے ہیں۔

            وزیر اعظم نے بھارت میں تیار کی جانے والی مصنوعات کے معیار کو اکیسویں صدی کی مانگ کے مطابق بہتر بنانے کے لئے  روایتی صنعتوں کو ادارہ جاتی مدد، مالی امداد، نئی تکنالوجی اور مارکیٹنگ کی سہولیات کی فراہمی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا گزشتہ پانچ برسوں میں ہم نے اس سمت میں کوششیں کی ہیں۔ ہم ملک میں ہر فرد کو با اختیار بنانے پر اپنی توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

            وزیر اعظم نے بھارت میں تیار کی جانے والی مصنوعات کے معیار کو اکیسویں صدی کی مانگ کے مطابق بہتر بنانے کے لئے  روایتی صنعتوں کو ادارہ جاتی مدد، مالی امداد، نئی تکنالوجی اور مارکیٹنگ کی سہولیات کی فراہمی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا گزشتہ پانچ برسوں میں ہم نے اس سمت میں کوششیں کی ہیں۔ ہم ملک میں ہر فرد کو با اختیار بنانے پر اپنی توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

            وزیر اعظم نے صنعتوں اور صنعت کاروں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے کئے گئے متعدد اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے بجٹ میں مینوفیکچرنگ اور ایز آف ڈوئنگ بزنس پر انتہائی زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن کے لئے 1500 کروڑ روپئے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں ڈیفنس کوریڈور کے لئے 3700 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ اس کوریڈور سے چھوٹی صنعتیں فیض یاب ہوں گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

            وزیر اعظم نے واضح کیا کہ جی ای ایم (گورنمنٹ ای۔ مارکیٹ پلیس) نے چھوٹے صنعت کاروں کے لئے حکومت کو سامان فروخت کرنا آسان تر بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیفائیڈ پروکیورمنٹ سسٹم سے چھوٹی صنعتوں کے لئے ایک واحد پلیٹ فارم پر حکومت کو سامان فروخت کرنا مزید آسان ہوجائے گا۔

            وززیر اعظم نے کہا کہ ملک میں پہلی بار نیشنل لوجسٹک پالیسی تیار کی جا رہی ہے، جس کے تحت واحد ای۔ لوجسٹک ونڈو تیار کی جائے گی اور چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کو مزید مقابلہ جاتی بنایا جائے گا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

            وزیر اعظم نے ہر فرد سے بھارت کو ایک مینوفیکچرنگ پاور ہاؤس بنانے کے لئے کنکریٹ کوششیں کرنے پر زور دینے کے ساتھ اپنے خطاب کا اختتام کیا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Annual malaria cases at 2 mn in 2023, down 97% since 1947: Health ministry

Media Coverage

Annual malaria cases at 2 mn in 2023, down 97% since 1947: Health ministry
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to distribute over 50 lakh property cards to property owners under SVAMITVA Scheme
December 26, 2024
Drone survey already completed in 92% of targeted villages
Around 2.2 crore property cards prepared

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute over 50 lakh property cards under SVAMITVA Scheme to property owners in over 46,000 villages in 200 districts across 10 States and 2 Union territories on 27th December at around 12:30 PM through video conferencing.

SVAMITVA scheme was launched by Prime Minister with a vision to enhance the economic progress of rural India by providing ‘Record of Rights’ to households possessing houses in inhabited areas in villages through the latest surveying drone technology.

The scheme also helps facilitate monetization of properties and enabling institutional credit through bank loans; reducing property-related disputes; facilitating better assessment of properties and property tax in rural areas and enabling comprehensive village-level planning.

Drone survey has been completed in over 3.1 lakh villages, which covers 92% of the targeted villages. So far, around 2.2 crore property cards have been prepared for nearly 1.5 lakh villages.

The scheme has reached full saturation in Tripura, Goa, Uttarakhand and Haryana. Drone survey has been completed in the states of Madhya Pradesh, Uttar Pradesh, and Chhattisgarh and also in several Union Territories.