بینا – پَنکی کثیر مصنوعاتی پائپ لائن پروجیکٹ کا افتتاح کیا
’’ اتر پردیش کی ڈبل انجن والی حکومت آج ماضی میں ضائع ہوئے وقت کی بھرپائی کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ ہم دوہری رفتار سے کام کر رہے ہیں ‘‘
’’ ہماری حکومت نے کانپور میٹرو کا سنگِ بنیاد رکھا اور ہماری حکومت ہی اِسے وقف کر رہی ہے ۔ ہماری حکومت نے پوروانچل ایکسپریس وے کا سنگِ بنیاد رکھا اور ہماری حکومت نے کام مکمل کیا ‘‘
’’ اگر ہم اتر پردیش میں کانپور میٹرو ریل کی لمبائی کو شامل کریں تو یہ 90 کلو میٹر سے تجاوز کر گئی ہے ۔ 2014 ء میں یہ صرف 9 کلو میٹر اور 2017 ء میں صرف 18 کلو میٹر تھی ‘‘
’’ ریاستوں کی سطح پر سماج میں نا برابری کو ختم کرنا بہت اہم ہے ۔ یہ وجہ ہے کہ ہماری حکومت سب کا ساتھ سب کا وِکاس کے منتر پر کام کر رہی ہے ‘‘
’’ ڈبلو انجن والی حکومت جانتی ہے کہ کس طرح بڑے ہدف مقرر کئے جائیں اور کس طرح انہیں حاصل کیا جائے ‘‘

نئی دلّی ،28 دسمبر/ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کانپور میٹرو ریل پروجیکٹ کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے کانپور میٹرو ریل پروجیکٹ کا معائنہ کیا اور آئی آئی ٹی میٹرو اسٹیشن سے گیتا نگر تک کا میٹرو سے سفر کیا ۔ انہوں نے  بینا – پَنکی کثیر مصنوعاتی پائپ لائن پروجیکٹ کا افتتاح کیا   ۔ یہ پائپ لائن مدھہ پردیش میں بینا سے کانپور میں پَنکی  تک پہنچی ہے اور یہ خطے میں بینا ریفائنری سے پیٹرولیم مصنوعات کی رسائی میں مدد کرے گی ۔  اس موقع پر اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ ،  مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری دیگر  شخصیات کے ساتھ موجود تھے ۔

          وزیر اعظم نے میٹرو کنکٹیویٹی اور پائپ لائن پروجیکٹ کے افتتاح پر  کانپور کے عوام کو  مبارکباد دی ۔ شہر سے اپنی  طویل وابستگی کو یار کرتے ہوئے ، انہوں نے  کئی مقامی  لوگوں کے حوالے سے اپنی تقریر شروع کی  اور  کانپور کے    خوش باش اور مزاح پسند لوگوں  کی باتوں کا حوالہ دیا ۔ انہوں نے دین دیال اپادھیائے ، اٹل بہاری واجپئی اور سندر سنگھ بھنڈاری جیسی شخصیات   کی تشکیل میں  شہر  کے رول کا ذکر کیا ۔  انہوں نے آج کے دن یعنی منگل کے دن کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش پَنکی والے ہنومان جی کے آشیر واد سے اتر پردیش کی ترقی میں ایک اور سنہرے باب کا اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کی ڈبل انجن والی حکومت  آج گزرے ہوئے وقت کے زیاں کو پورا کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دوگنی رفتار سے کام کر رہے ہیں ۔

          وزیر اعظم نے  اتر پردیش ریاست کی  شبیہہ میں تبدیلی کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ریاست ، جو غیر قانونی ہتھیاروں کے لئے جانی جاتی تھی ، اب دفاعی راہداری کا مرکز ہے اور ملک کے تحفظ اور سلامتی میں تعاون کر رہی ہے ۔ وقت کی حد  پر عمل کرنے کے کلچر  پر تبصرہ کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے کہا کہ ڈبل انجن والی حکومتیں  ، اُن کاموں کو پورا کرنے کے لئے دن رات کام کرتی ہیں ، جن کا آج سنگِ بنیاد رکھا گیا ہے ۔  جناب مودی نے وضاحت کی  کہ  ہماری حکومت نے کانپور میٹرو کا سنگِ بنیاد رکھا اور ہماری حکومت ہی  اِسے وقف کر رہی ہے ۔ ہماری حکومت نے پوروانچل ایکسپریس وے کا سنگِ بنیاد رکھا ، ہماری حکومت نے ہی ، اِس کا کام مکمل کیا ۔  انہوں نے اتر پردیش میں بننے والے سب سے بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈے ، ملک میں سب سے طویل ایکسپریس وے  کی تعمیر  اور  اتر پردیش میں  مال برداری کے لئے وقف  راہداری  جیسی بڑی کامیابیوں کا بھی ذکر کیا ۔

          وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ 2014 ء سے پہلے  اتر پردیش میں چلنے والی میٹرو کی کل لمبائی 9 کلو میٹر تھی ۔ 2014 ء اور 2017 ء کے درمیان میٹرو کی لمبائی بڑھ کر 18 کلو میٹر ہو گئی ۔ انہوں نے کہا کہ  اگر ہم آج کانپور میٹرو کو بھی شامل کریں تو ریاست میں میٹرو کی لمبائی ، اب 90 کلو میٹر سے تجاوز کر گئی ہے ۔

          ماضی میں غیر یکساں ترقی کو اجاگر کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے کہا کہ کئی دہائیوں سے اگر ایک حصہ ترقی کرتا تھا تو دوسرا پیچھے چھوٹ جاتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستوں کی  سطح پر  سماج میں ، اِس نا برابری کو ختم کرنا بھی اتنا ہی اہم ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ہماری حکومت سب کا ساتھ سب کا وِکاس کے منتر پر  کام کر رہی ہے ۔  وزیر اعظم نے کہا کہ ریاست کی ضروریات کو سمجھنے کے لئے ڈبل انجن کی حکومت  ٹھوس کام کر رہی ہے ۔  وزیر اعظم نے  اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ اس سے پہلے پائپ کے ذریعے پانی اتر پردیش کے کروڑوں گھروں میں نہیں پہنچتا تھا ۔ آج ہم ہر گھر جل مشن کے ذریعے  اترپردیش کے ہر گھر میں   صاف پانی فراہم کرنے کا کام کر رہے ہیں ۔

          ڈبل انجن کی حکومت  ، اتر پردیش کو ترقی کی نئی اونچائیوں تک لے جانے کے لئے سنجیدگی اور جوابدہی کے ساتھ کام کر رہی ہے ۔   ڈبل انجن کی حکومت جانتی ہے کہ کس طرح بڑے اہداف مقرر کئے جائیں اور کس طرح انہیں حاصل کیا جائے ۔ انہوں نے بجلی کی ترسیل کی صورتِحال ، اس میں بہتری ، شہروں اور دریاؤں میں صفائی  ستھرائی کی مثالیں دیں ۔ انہوں نے بتایا کہ  2014 ء تک شہری غریبوں کے لئے صرف ڈھائی لاکھ مکانات بنائے گئے تھے ، جب کہ   پچھلے ساڑھے چار برسوں کے دوران 17 لاکھ مکانوں کو منظوری دی گئی ہے ۔ اسی طرح  ریڑھی پٹری والوں کو پہلی مرتبہ حکومت کی توجہ ملی ہے اور  پی ایم سوا ندھی یوجنا کے ذریعے ریاست میں  7 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو 700 کروڑ روپئے سے زیادہ ملے ہیں ۔  وباء کے دوران حکومت نے  ریاست کے 15 کروڑ سے زیادہ  شہریوں کے لئے  مفت راشن کا بندوبست کیا ۔ 2014 ء میں ملک میں صرف 14 کروڑ ایل پی جی کنکشن تھے ، اب 30 کروڑ سے زیادہ ہیں  ۔ صرف اتر پردیش میں ہی 1.60 کروڑ  کنبوں کو نئے ایل پی جی کنکشن ملے ہیں ۔

          امن و قانون کی بہتر  صورت حال کا حوالہ دیتے ہوئے ، وزیر اعظم نے یوگی حکومت کے ذریعے مافیا کلچر کے خاتمے کا ذکر کیا ، جس سے اترپردیش میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے ۔  کاروبار  اور صنعت  کے کلچر کو فروغ دینے کی خاطر حکومت نے کانپور میں  اور فضل گنج میں میگا لیدر کلسٹر کو منظوری دی ہے ۔ ڈیفنس کاریڈور اور ایک ضلع ایک مصنوعات  جیسی اسکیموں سے  کانپور کے چھوٹے کاروباریوں اور صنعت کاروں کو فائدہ ہوگا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ قانون کے ڈر سے اب  جرائم پیشہ افراد پیچھے ہٹ رہے ہیں ۔ انہوں نے    کہا کہ حال ہی  میں عہدیداروں کے ذریعے چھاپوں کے ذریعے غیر قانونی رقم کا پتہ لگائے جانے کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ لوگ  اب ایسے لوگوں  کے  ورک کلچر کا مشاہدہ کر رہے ہیں ۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi