وزیراعظم نے ایمس انتظامیہ اور سدھا مورتھی کی ٹیم کا ،اس خدمت کے لئے شکریہ ادا کیا
’’سوسال میں سب سے بڑی وبا کے خلاف جد وجہد میں، اب ملک ایک مستحکم فعال 100کروڑ ویکسین ڈوز کی شیلڈ رکھتا ہے، یہ کامیابی ہندوستان اور اس کے شہریوں سے تعلق رکھتی ہے‘‘
’’ہندوستان کا کارپوریٹ شعبہ، نجی شعبہ اور سماجی تنظیموں نے ملک کی صحت خدمات کو مستحکم کرنے کے لئے مسلسل حصہ رسدی کی‘‘

وزیراعظم جناب نریندر مودی  نے، آج  ویڈیو کانفرنس کے ذریعے  ایمس نئی دہلی کے جھجھر کیمپس میں، کینسر کے قومی انسٹی ٹیوٹ میں انفوسس فاؤنڈیشن وِشرام سدن کا افتتاح کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے واضح کیا کہ آج کا دن  تاریخی دن ہے، کیونکہ  ہندوستا  ن نے 100  کروڑ  ٹیکے  لگانے کے  نشانہ  کو عبور کر لیا ہے۔وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ 100  سال میں سب سے  بڑی وبا کے خلاف جد وجہد میں، اب ملک ایک مستحکم فعال 100کروڑ ویکسین ڈوز کی شیلڈ رکھتا ہے، یہ کامیابی ہندوستان اور اس کے شہریوں سے تعلق رکھتی ہے۔

وزیراعظم نے ملک کی ویکسین تیار کرنے والی  تمام کمپنیوں،  ویکسین کی نقل وحمل میں مصروف کارکنوں،  ویکسین کی  تیاری میں مصروف صحت کے شعبے کے پیشہ ور  افراد  کے ساتھ  اظہار تشکر کیا ہے۔

وزیراعظم نے یہ واضح کیا کہ  آج  جھجھر کے ایمس میں، جو مریض  کینسر کے علاج کے لئے آر ہے ہیں، انہیں وسیع  سہولت  دستیاب ہے۔  انہوں نے کہا کہ  کینسر کے قومی انسٹی ٹیوٹ میں قائم کردہ یہ وشرام سدن  مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کے اندیشوں کو کم کرے گا۔

وزیراعظم نے وشرام سدن کی عمارت تعمیر کرنے کے لئے انفوسس فاؤنڈیشن اور  زمین، بجلی  اور پانی فراہم کرنے کے لئے جھجھر کے  ایمس کی ستائش کی۔ انہوں نے  ایمس کے انتظامیہ  اور سدھا مورتھی کی ٹیم کا   اس خدمت کے لئے شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان کا کارپوریٹ شعبہ، نجی شعبہ اور  سماجی تنظیموں نے ملک کی صحت خدمات کو مستحکم کرنے میں مسلسل حصہ رسدی کی۔ انہوں نے  آیوشمان بھارت-  پی ایم جے اے وائی کو  اس کی ایک عظیم مثال قرار دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب مریض  آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت مفت علاج حاصل کرتا ہے تو خدمت کا  ایک کام پایہ تکمیل تک پہنچتا ہے۔ وزیراعظم  نے کہا کہ یہ اس خدمت کا مقصد ہے کہ جس نے  سرکار کو تقریبا 400  کینسر کی ادویہ کی قیمتوں میں کمی کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی راہ دکھائی۔

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024

Media Coverage

Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Chief Minister of Andhra Pradesh meets Prime Minister
December 25, 2024

Chief Minister of Andhra Pradesh, Shri N Chandrababu Naidu met Prime Minister, Shri Narendra Modi today in New Delhi.

The Prime Minister's Office posted on X:

"Chief Minister of Andhra Pradesh, Shri @ncbn, met Prime Minister @narendramodi

@AndhraPradeshCM"