وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور بھوٹان کے عزت مآب وزیر اعظم شیرنگ توبگے نے تھمپو میں حکومت ہند کے تعاون سے تعمیر کردہ ایک جدید ترین ہسپتال گلتسیون جیٹسن پیما وانگ چک مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا  افتتاح کیا۔

 

حکومت ہند نے دو مرحلوں میں 150 بستروں والے گلتسیون جیٹسن پیما وانگ چک مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیرمیں مدد کی ہے۔ ہسپتال کاپہلا مرحلہ ایک 22 کروڑ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا تھااوریہ 2019 سے کام کر رہا ہے۔ 119 کروڑ روپے کی لاگت سے 12ویں پانچ سالہ منصوبے کے ایک حصے کے طور پر، دوسرے مرحلے کی تعمیر 2019 میں شروع کی گئی تھی، اور اب مکمل ہو چکی ہے۔

 

نو تعمیر شدہ ہسپتال بھوٹان میں ماں اور بچے کی صحت کی خدمات کے معیار میں اضافہ کرے گا۔ نئی سہولت میں اطفال، پرسوتی اور امراض نسواں، اطفال ، اینستھیزیالوجی، آپریشن تھیٹر، نوزائیدہ کی انتہائی نگہداشت اور بچوں کی انتہائی نگہداشت کے لیے جدید ترین سہولیات موجود ہوں گی۔

 

گلتسیون جیٹسن پیما وانگ چک مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال صحت کی دیکھ بھال میں ہندوستان-بھوٹان شراکت داری کی ایک روشن مثال کے طور پر قائم ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi