وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پُنے کی سمبیوسس یونیورسٹی کی گولڈن جبلی تقریب کا افتتاح کیا۔ انہوں نے سمبیوسس آروگیہ دھام کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر موجود معززین میں مہاراشٹر کے گورنر جناب بھگت سنگھ کوشیاری شامل تھے۔
اس موقع پر سمبیوسس کے طلبا، فیکلٹی اور سابق طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے انسٹی ٹیوٹ کے نعرے ’وسودھیو کُٹم بکم‘ کو نوٹ کیا اور کہا کہ یہ جدید ادارہ ہندوستان کی قدیم روایت کی نمائندگی کر رہا ہے۔ مختلف ممالک کے طلبا اس کی عکاسی کرتے ہیں۔ علم کو دور دور تک پھیلایا جانا چاہیے، علم کو پوری دنیا کو ایک خاندان کے طور پر جوڑنے کا ذریعہ بننا چاہیے،یہی ہماری ثقافت رہی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ ہمارے ملک میں یہ روایت بدستور قائم ہے۔
وزیر اعظم نے نئے ہندوستان کے اعتماد کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں میں سے ایک ہے اور دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام رکھتا ہے۔ اسٹارٹ اپ انڈیا، اسٹینڈ اپ انڈیا، میک ان انڈیا اور آتم نربھر بھارت جیسے مشن آپ کی امنگوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کا ہندوستان جدت طراز ہے، بہتر ہو رہا ہے اور پوری دنیا کو متاثر کر رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پُنے والے اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہندوستان نے کورونا ویکسینیشن کے تناظر میں دنیا کے سامنے کس طرح اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے ہندوستان کے اثر و رسوخ کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ یوکرین کے بحران کے دوران آپریشن گنگا کے ذریعے ہندوستان اپنے شہریوں کو جنگی علاقے سے بحفاظت باہر لا رہا ہے۔ جبکہ دنیا کے بڑے ممالک کو ایسا کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ یہ ہندوستان کا بڑھتا ہوا اثر ہے کہ ہم ہزاروں طلباء کو اپنے وطن واپس لے آئے ہیں۔
وزیراعظم نے ملک کے بدلے ہوئے مزاج پر روشنی دالتے ہوئے کہا کہ آپ کی نسل اس اعتبار سے خوش بخت ہے کہ اسے سابقہ مدافعانہ اور انحصار پسندانہ نفسیات کے نقصان دہ اثرات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ اس کا سہرا آپ سب اور ہمارے نوجوانوں کے سر بندھتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جن شعبوں کو پہلے دسترس سے باہر سمجھا جاتا تھا اُن شعبوں میں ہندستان عالمی رہنما بن کر ابھر رہا ہے۔ ہندوستان اب دنیا کا دوسرا سب سے بڑا موبائل بنانے والا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سات سال پہلے ہندوستان میں صرف 2 موبائل ساز کمپنیاں تھیں آج 200 سے زیادہ مینوفیکچرنگ یونٹ اس کام میں مصروف ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہاں تک کہ دفاع میں بھی ہندوستان جسے دنیا کا سب سے بڑا درآمد کرنے والا ملک مانا جاتا تھا اب دفاعی ایکسپورٹر بن رہا ہے۔ انہوں نے اسی کے ساتھ کہا کہ آج دو بڑے فوجی کوریڈور سامنے آ رہے ہیں جہاں ملک کی دفاعی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے سب سے بڑے جدید ہتھیار بنائے جائیں گے۔
وزیر اعظم نے طلبا پر زور دیا کہ وہ کُھلنے والے مختلف شعبوں سے بھرپور استفادہ کریں۔ جیو اسپیشل سسٹموں، ڈرونوں، سیمی کنڈکٹروں اور خلائی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں حالیہ اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت آ ج ملک کے نوجوانوں کی طاقت پر بھروسہ کرتی ہے اور اسی لئے ہم آپ کے لئے یکے بعد دیگرے شعبے کھول رہے ہیں۔
جناب مودی نے درخواست کی کہ آپ کسی بھی شعبے میں ہوں، جس طرح اپنے کیریئر کے لئے مقاصد طے کرتے ہیں، اسی طرح سے ملک کے لئے بھی کچھ مقاصد متعین کریں۔ انہوں نے مقامی مسائل کا حل تلاش کرنے کو کہا۔ انہوں نے طلبا سے کہا کہ وہ چاق و چوبند رہیں اور خوش اور پرجوش رہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ جب ہمارے مقاصد ذاتی ترقی سے قومی ترقی تک جاتے ہیں، تب ہی قوم کی تعمیر میں حصہ لینے کا احساس آپ پر غالب آتا ہے۔
وزیراعظم نے طلبا سے یہ بھی کہا کہ ہر سال کے لئے موضوعات طے کریں اور ان پر کام کریں اور ان موضوعات کا انتخاب قومی اور عالمی ضرورتوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نتائج اور خیالات سے وزیراعظم کے دفتر کو بھی آگاہ کرایا جا سکتا ہے۔
मुझे ये भी बताया गया है कि Symbiosis ऐसी University है जहां ‘वसुधैव कुटुम्बकम्’ पर अलग से एक कोर्स है।
— PMO India (@PMOIndia) March 6, 2022
ज्ञान का व्यापक प्रसार हो, ज्ञान पूरे विश्व को एक परिवार के रूप में जोड़ने का माध्यम बने, ये हमारी संस्कृति रही है।
मुझे खुशी है कि ये परंपरा हमारे देश में आज भी जीवंत है: PM
आज आपका देश दुनिया की सबसे बड़ी economies में शामिल है।
— PMO India (@PMOIndia) March 6, 2022
दुनिया का तीसरा सबसे बड़ा start-up ecosystem आज हमारे देश में है: PM @narendramodi
स्टार्टअप इंडिया, स्टैंडअप इंडिया, मेक इन इंडिया और आत्मनिर्भर भारत जैसे मिशन आपके aspirations को represent कर रहे हैं।
— PMO India (@PMOIndia) March 6, 2022
आज का इंडिया innovate कर रहा है, improve कर रहा है, और पूरी दुनिया को influence कर रहा है: PM @narendramodi
पुणे में रहने वाले लोग तो अच्छी तरह जानते हैं कि कोरोना वैक्सीनेशन को लेकर भारत ने किस तरह पूरी दुनिया के सामने अपना सामर्थ्य दिखाया है।
— PMO India (@PMOIndia) March 6, 2022
अभी आप लोग यूक्रेन संकट के समय भी देख रहे हैं कि कैसे ऑपरेशन गंगा चलाकर भारत अपने नागरिकों को युद्ध क्षेत्र से सुरक्षित बाहर निकाल रहा है: PM
आपकी जेनेरेशन एक तरह से खुशनसीब है कि उसे पहले वाली defensive और dependent psychology का नुकसान नहीं उठाना पड़ा।
— PMO India (@PMOIndia) March 6, 2022
लेकिन, देश में अगर ये बदलाव आया है तो इसका सबसे पहला क्रेडिट भी आप सभी को जाता है, हमारे युवा को जाता है, हमारे youth को जाता है: PM @narendramodi
Mobile manufacturing में भारत दुनिया का दूसरा सबसे बड़ा देश बनकर उभरा है।
— PMO India (@PMOIndia) March 6, 2022
सात साल पहले भारत में सिर्फ 2 मोबाइल मैन्यूफैक्चरिंग कंपनियां थीं, आज 200 से ज्यादा मैन्यूफैक्चरिंग यूनिट्स इस काम में जुटी हैं: PM @narendramodi
आज देश में जो सरकार है, वो देश के युवाओं के सामर्थ्य पर, आपके सामर्थ्य पर भरोसा करती है।
— PMO India (@PMOIndia) March 6, 2022
इसलिए हम एक के बाद एक सेक्टर्स को आपके लिए खोलते जा रहे हैं।
इन अवसरों का खूब फायदा उठाइए: PM @narendramodi
आप चाहे जिस किसी फील्ड में हों, जिस तरह आप अपने career के लिए goals set करते हैं, उसी तरह आपके कुछ goals देश के लिए होने चाहिए: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) March 6, 2022