Quoteسرکاری نظام پر لوگوں کا اعتماد بڑھانا تمام سرکاری ملازمین کی ذمہ داری ہے: وزیر اعظم
Quoteٹریننگ سے عہدیداروں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ عوامی حصہ داری کے پورے حکومتی اپروچ اور جذبے کو فروغ ملنا چاہیے: وزیر اعظم
Quoteپرانا نقطہ نظرجس میں تربیتی اداروں میں پوسٹنگ کو سزا کے طور پر دیکھا جاتا تھا ، اب بدل رہا ہے: وزیر اعظم
Quoteعمودی اور افقی سطحوں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ درجہ مراتب کی زنجیروں کو توڑیں اور تجربہ کاروں کی جستجو کریں
Quoteکرم یوگی مشن کا مقصد سرکاری ملازمین کی سمت ، ذہنیت اور اپروچ کو بہتر بنانا ہے تاکہ وہ مطمئن اور خوش محسوس کریں اور اس بہتری کے ضمنی نتیجے کے طور پر حکمرانی کا نظام بہتر ہوگا

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی کے پرگتی میدان میں بین الاقوامی نمائش اور کنونشن سینٹر میں پہلے نیشنل ٹریننگ کنکلیو کا افتتاح کیا۔

وزیر اعظم کا خطاب ان کے شاندار سیاسی اور انتظامی تجربے سے پیدا ہونے والی بہت سی حکایتوں اور کہانیوں سے بھرپور تھا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں ایسی مثالیں دیتے ہوئے سرکاری کاموں کی خدمت کا رجحان، عام آدمی کی امنگوں کو پورا کرنے میں ملکیت، درجہ بندی کو توڑنے اور تنظیم میں ہر شخص کے تجربے کو استعمال کرنے کی ضرورت، عوامی شرکت کی اہمیت، نظام کو بہتر بنانے اور جدت طرازی کا جذبہ جیسے پہلوؤں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریننگ ماڈیولز کو اس طرح تیار کیا جانا چاہیے کہ یہ پہلوسرکاری عہدیداروں میں  پروان چڑھ سکیں۔

پہلے وزیر اعلیٰ اور بعد میں وزیر اعظم کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے اپنے تجربے پر گفتگوکرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کے پاس کبھی بھی باصلاحیت ، مخلص اور پرعزم عہدیداروں کی کمی نہیں رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح فوج کے ادارے نے عوام کی نظروں میں بے مثال ساکھ قائم کی ہے اسی طرح تمام سرکاری ملازمین کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومتی نظام پر عوام کے اعتماد کو مزید بڑھائیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ٹریننگ میں حکمرانی کی اپروچ کو بھی شامل کیا جانا چاہیے اور عہدیداروں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے تمام تر کوششیں کی جانی چاہئیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پرانا نقطہ نظر جس میں ٹریننگ اداروں میں پوسٹنگ کو سزا کے طور پر دیکھا جاتا تھا ، اب تبدیل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی ادارے سب سے اہم مقامات میں سے ایک ہیں کیونکہ وہ کئی دہائیوں تک حکومت میں کام کرنے والے اہلکاروں کی پرورش کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے عمودی اور افقی سطحوں اور مراتب کی درجہ بندی کی زنجیروں پر بھی گفتگو کی اور عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ ان پر قابو پائیں اور مراتب سے قطع نظر تجربہ رکھنے والوں کی جستجو کریں۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ٹریننگ سے ہر سرکاری ملازم میں عوامی شرکت کی اہمیت پیدا ہونی چاہیے۔ مجمع کو اس کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے سووچھ بھارت مشن کی کامیابی، خواہش مند اضلاع پروگرام، امرت سروور اور دنیا میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں بھارت کے نمایاں حصے کا سہرا عوامی شرکت کو دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ٹریننگ ہر سطح اور ہر ایک کے لیے ہے اور اس لحاظ سے آئی جی او ٹی کرم یوگی پلیٹ فارم نے یکساں مواقع فراہم کیے ہیں کیونکہ یہ ہر ایک کو ٹریننگ کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی او ٹی کرم یوگی رجسٹریشن 10 لاکھ یوزربیس کے نشان کو عبور کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ سسٹم میں لوگ سیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرم یوگی مشن سرکاری ملازمین کے رجحان، ذہنیت اور اپروچ کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہے تاکہ وہ مطمئن اور خوش محسوس کریں، اور اس بہتری کے ضمنی پیداوار کے طور پر، حکمرانی کے نظام میں بہتری آتی ہے۔

انہوں نے کنکلیو کے تمام شرکاء کو دن بھر جاری رہنے والی تقریب کے لیے نیک خواہشات پیش کیں اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ قابل عمل تجاویز پیش کریں جس سے ملک میں ٹریننگ بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے باقاعدگی سے کنکلیو کے انعقاد کے لیے ایک ادارہ جاتی میکانزم بنانے کی بھی تجویز دی۔ 

  • Reena chaurasia August 29, 2024

    बीजेपी
  • Dr Ravi Sank June 25, 2023

    Jai hind
  • Rakesh Singh June 20, 2023

    वन्दे मातरम
  • Aditya Bajpai June 13, 2023

    वन्देमातरम
  • Srinivasulu Pasupuleti June 13, 2023

    Jai bhart Jai hind🙏🙏🙏
  • LunaRam Dukiya June 13, 2023

    prashikshan mele ki jarurat hi nahin hai aapko diye vakta hai aise har chij ka prashikshan Shiksha de sakte hain har Insan ko chahe vah kahin Ka kisi Kone ka Rahane wala hun dhanyvad aap bhi to khoob hi hamare Dil Ko chhu jaati hai Jay Hind Jay Bharat
  • Sirasapalli Nookaraju BJP State Executive AP June 12, 2023

    Jai bjp, jai ho modi ji🚩
  • Asha Gupta June 12, 2023

    parnam har har mahadev
  • Gangadhar Rao Uppalapati June 12, 2023

    Jai Bharat.
  • Vidhansabha Yamuna Nagar June 12, 2023

    नामो
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Over 28 lakh companies registered in India: Govt data

Media Coverage

Over 28 lakh companies registered in India: Govt data
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister pays homage to Chhatrapati Shivaji Maharaj on his Jayanti
February 19, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has paid homage to Chhatrapati Shivaji Maharaj on his Jayanti.

Shri Modi wrote on X;

“I pay homage to Chhatrapati Shivaji Maharaj on his Jayanti.

His valour and visionary leadership laid the foundation for Swarajya, inspiring generations to uphold the values of courage and justice. He inspires us in building a strong, self-reliant and prosperous India.”

“छत्रपती शिवाजी महाराज यांच्या जयंतीनिमित्त मी त्यांना अभिवादन करतो.

त्यांच्या पराक्रमाने आणि दूरदर्शी नेतृत्वाने स्वराज्याची पायाभरणी केली, ज्यामुळे अनेक पिढ्यांना धैर्य आणि न्यायाची मूल्ये जपण्याची प्रेरणा मिळाली. ते आपल्याला एक बलशाली, आत्मनिर्भर आणि समृद्ध भारत घडवण्यासाठी प्रेरणा देत आहेत.”