نیشنل ہائی وے کے 3 منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
سنتھ نگر - مولا علی ریل لائن کی دوہری کاری اور بجلی کاری کے کام کے ساتھ ساتھ چھ نئی اسٹیشن عمارتوں کاافتتاح کیا
گھٹکیسر - لنگم پلی سے مولا علی - سنتھ نگر تک افتتاحی ایم ایم ٹی ایس ٹرین سروس کو ہری جھنڈی دکھائی
انڈین آئل پر دیپ-حیدرآباد پروڈکٹ پائپ لائن کا افتتاح کیا
حیدرآباد میں سول ایوی ایشن ریسرچ آرگنائزیشن (سی اے اار او) سینٹر کا افتتاح کیا
’’میں ریاستوں کے وکاس کے ذریعے راشٹر وکاس کے منتر میں یقین رکھتا ہوں‘‘
’’آج کے پروجیکٹ وِکست تلنگانہ کے ذریعے وکِست بھارت کے حصول میں مدد کریں گے‘‘
’’حیدرآباد میںبیگم پیٹ ہوائی اڈے پر سول ایوی ایشن ریسرچ آرگنائزیشن (سی اے آر او) سینٹر، اس طرح کے جدید معیارات پر مبنی اپنی نوعیت کا پہلا مرکز ہے‘‘

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سنگاریڈی، تلنگانہ میں 6,800 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔ ان منصوبوں میں سڑک، ریل، پٹرولیم، ہوا بازی اور قدرتی گیس جیسے اہم شعبے شامل ہیں۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت تلنگانہ کی ترقی میں مدد کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے کیونکہ آج ان کے ریاست کے دورے کا دوسرا دن ہے۔ انہوں نے کل عادل آباد میں توانائی، آب و ہوا اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تقریباً 56,000 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے اور قوم کے نام وقف کرنے کا ذکر کیا اور آج کے اس موقع کا ذکر کیا جہاں تقریباً 7,000 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کی نقاب کشائی  کی جارہی ہےاور سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے۔ جس میں ہائی ویز، ریلوے، ایئر ویز اور پیٹرولیم کے شعبے شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے حکومت کے کام کرنے والے نظریہ کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا ‘‘میں ریاستوں کے وکاس کے ذریعے راشٹر وکاس کے منتر میں یقین رکھتا ہوں’’، ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مرکزی حکومت اسی جذبے کے ساتھ تلنگانہ کی خدمت کے لیے کام کر رہی ہے اور آج کے ترقیاتی کاموں کے لیے شہریوں کو مبارکباد دی۔

 

وزیر اعظم نے حیدرآباد میں بیگم پیٹ ہوائی اڈے پر سول ایوی ایشن ریسرچ آرگنائزیشن (سی اے آر او) سینٹر کے افتتاح کو ہوا بازی کے شعبے میں تلنگانہ کے لیے ایک بڑا تحفہ قرار دیا۔ یہ سینٹر اپنی نوعیت کا پہلا مرکز ہے اور اس سے تلنگانہ کو  ہوا بازی کےمیدان میں نئی پہچان ملے گی۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اس سے ملک میں ایوی ایشن اسٹارٹ اپس کو تحقیق اور ترقی کا پلیٹ فارم ملے گا۔

وکست بھارت کے عہد میں جدید انفرااسٹرکچر کی مرکزیت پر زور دیتے ہوئے  وزیراعظم  مودی نے اس سال کے بجٹ میں 11 لاکھ کروڑ روپے مختص کرنے کا ذکر کیا۔ تلنگانہ کو اس کے زیادہ سے زیادہ فوائد فراہم کرنے کی کوشش میں، وزیر اعظم نے کہا، این ایچ-161کے کانڈی سے رامسنپلے سیکشن اور این ایچ- 167 کے میریالا گوڈا سے کوداڈ سیکشن تک تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے درمیان ٹرانسپورٹ کی سہولیات میں بہتری آئے گی۔

وزیر اعظم نے کہا، ‘‘تلنگانہ کو جنوبی ہند کے گیٹ وے کے طور پر جانا جاتا ہے’’، اور ریاست میں ریل کنیکٹیویٹی اور خدمات کو بہتر بنانے کی حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالی جس میں تیز رفتاری سے ریل لائنوں کی برقی کاری اور دوہری کاری  کا کام کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے آج چھ نئی اسٹیشن عمارتوں کے ساتھ سنتھ نگر - مولا علی روٹ کو دوہری کاری  کرنے اور بجلی کاری کا ذکر کیا۔ ایم ایم ٹی ایس ٹرین سروس کو گھٹکیسر - لنگم پلی سے مولا علی - سنتھ نگر کے راستے آج ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حیدرآباد اور سکندرآباد خطہ کے بہت سے علاقے  اب  جڑ جائیں گے جس سےمسافروں کے لیے بڑی آسانی پیدا ہوگی۔

 

وزیر اعظم نے آج انڈین آئل پر دیپ-حیدرآباد پروڈکٹ پائپ لائن کا افتتاح کیا جو پٹرولیم مصنوعات کو سستی اور ماحولیاتی طور پر پائیدار طریقے سے لے جائے گی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ اس سے وکست  تلنگانہ کے ذریعے وکست بھارت کو مہمیز حاصل ہوگی۔

 

اس موقع پر تلنگانہ کے گورنر ڈاکٹر تمیل سائی سوندرراجن اور مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی بھی موجود تھے۔

پس منظر

وزیراعظم نے قومی شاہراہ کے تین منصوبوں کا افتتاح  کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم نے جن دو قومی شاہراہوں کا افتتاح کیا ان میں این ایچ- 161 کے 40 کلومیٹر طویل کنڈی  سےرامسان پلے سیکشن کی چار لیننگ شامل ہے۔ یہ پروجیکٹ اندور-حیدرآباد اکنامک کوریڈور کا ایک حصہ ہے اور تلنگانہ، مہاراشٹرا اور مدھیہ پردیش کے درمیان بغیر کسی رکاوٹ کے مسافروں اور مال برداری کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس سیکشن سے حیدرآباد اور ناندیڑ کے درمیان سفر کے وقت میں تقریباً 3 گھنٹے کی کمی آئے گی۔ وزیر اعظم نے این ایچ- 167 کے کوداڈ سیکشن کے 47 کلومیٹر لمبے میریالا گوڈا کو پختہ کندھوں کے ساتھ دو لین میں اپ گریڈ کرنے کا بھی افتتاح کیا۔ بہتر رابطوں سے خطے میں سیاحت کے ساتھ ساتھ اقتصادی سرگرمیوں اور صنعتوں کو بھی فروغ ملے گا۔

مزید برآں، وزیر اعظم نے این ایچ- 65 کے پونے-حیدرآباد سیکشن کی 29 کلومیٹر طویل چھ لیننگ کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ یہ پروجیکٹ تلنگانہ کے بڑے صنعتی مراکز جیسے پتانچیرو کے قریب پشامیلارام صنعتی علاقہ کو بھی بہتر کنیکٹیویٹی فراہم کرے گا۔

وزیر اعظم نے سنتھ نگر - مولا علی ریل لائن کی دوہری کاری  اور بجلی کاری کے ساتھ ساتھ چھ نئی اسٹیشن عمارتوں کا افتتاح کیا۔ پروجیکٹ کے پورے 22 کلومیٹر روٹ کو آٹومیٹک سگنلنگ کے ساتھ شروع کیا گیا ہے اور اسے ایم ایم ٹی ایس (ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ سروس) فیز - II پروجیکٹ کے حصے کے طور پر مکمل کیا گیا ہے۔ اس کے ایک حصے کے طور پر فیروز گوڈا، سچترا سنٹر، بھودیوی نگر، اموگوڈا، نیرڈمیٹ اور مولا علی ہاؤسنگ بورڈ اسٹیشنوں پر چھ نئی اسٹیشن عمارتیں بنائی گئی ہیں۔ دوہری کاری اور بجلی کاری کے کام سے اس سیکشن میں پہلی بار مسافر ٹرینوں کو  چلانے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ یہ دوسرے انتہائی سیر شدہ حصوں پر بوجھ کو کم کرکے خطے میں وقت کی پابندی اور ٹرینوں کی مجموعی رفتار کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا۔

 

وزیر اعظم نے گھٹکیسر- لنگم پلی سے مولا علی - سنتھ نگر کے راستے ایم ایم ٹی ایس ٹرین سروس کا افتتاح کیا۔ یہ ٹرین سروس پہلی بار حیدرآباد- سکندرآباد جڑواں شہر وں کے علاقوں میں مقبول مضافاتی ٹرین سروس کو نئے علاقوں تک توسیع دیتی ہے۔ یہ شہر کے مشرقی حصے کے نئے علاقوں جیسے چرلاپلی اور مولا علی کو جڑواں شہر کے علاقے کے مغربی حصے سے جوڑتی ہے۔جڑواں شہر خطے کے مغربی حصے کو مشرقی حصے سے جوڑنے والے ٹرانسپورٹ کا محفوظ ، تیز اور کفایتی طریقہ کار مسافروں کے لئے انتہائی سود مند ثابت ہوگا۔

مزید برآں، وزیر اعظم نے انڈین آئل پر دیپ-حیدرآباد پروڈکٹ پائپ لائن کا افتتاح کیا۔ 4.5 ایم ایم ٹی پی اے کی صلاحیت کے ساتھ 1212 کلومیٹر پروڈکٹ پائپ لائن اوڈیشہ (329 کلومیٹر)، آندھرا پردیش (723 کلومیٹر) اور تلنگانہ (160 کلومیٹر) سے گزرتی ہے۔ یہ پائپ لائن پر دیپ ریفائنری سے وشاکھاپٹنم، اچوتپورم، وجئے واڑہ (آندھرا پردیش میں)، اور حیدرآباد (تلنگانہ میں) کے قریب ملکاپور کے ڈیلیوری اسٹیشنوں تک پیٹرولیم مصنوعات کی محفوظ اور اقتصادی نقل و حمل کو یقینی بنائے گی۔

 

وزیر اعظم نے حیدرآباد میں سول ایوی ایشن ریسرچ آرگنائزیشن(سی اے آر او) سینٹر کا افتتاح کیا۔ شہری ہوا بازی کے شعبے میں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ(تحقیق و ترقی) کی سرگرمیوں کو اپ گریڈ کرنے اور بڑھانے کے لیے ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ذریعہ بیگم پیٹ ہوائی اڈے، حیدرآباد پر اسے قائم کیا گیا ہے۔اس کے ذریعے مقامی اور اختراعی حل فراہم کرنے کے لیے اندرون ملک اور باہمی تعاون کے ذریعے ایوی ایشن کمیونٹی کے لیے ایک عالمی تحقیقی پلیٹ فارم فراہم کرنے کا تصور کیا گیا ہے۔ 350 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کی گئی یہ جدید ترین سہولت 5- اسٹار- گریہا  ریٹنگ اور انرجی کنزرویشن بلڈنگ کوڈ(ای سی بی سی) کے اصولوں کی تعمیل کرتی ہے۔ سی اے آر او مستقبل کی تحقیق اور ترقی کے اقدامات کی حمایت کے لیے جامع لیبارٹری کی صلاحیتوں کا استعمال کرے گا۔ یہ آپریشنل تجزیہ اور کارکردگی کی پیمائش کے لیے ڈیٹا اینالیٹکس کی صلاحیتوں کا بھی فائدہ اٹھائے گا۔ سی اے آر او میں بنیادی  تحقیق و ترقی  کی سرگرمیوں میں فضائی حدود اور ہوائی اڈے سے متعلق حفاظت، صلاحیت اور کارکردگی میں بہتری کے پروگرام، فضائی حدود کے بڑے چیلنجوں سے نمٹنا، ہوائی اڈے کے بنیادی ڈھانچے کے بڑے چیلنجوں کا جائزہ لینا، اور مستقبل کی فضائی حدود اور ہوائی اڈے کی ضروریات کے لیے شناخت شدہ شعبوں میں ٹیکنالوجی اور مصنوعات تیار کرنا شامل ہیں۔

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Income inequality declining with support from Govt initiatives: Report

Media Coverage

Income inequality declining with support from Govt initiatives: Report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Chairman and CEO of Microsoft, Satya Nadella meets Prime Minister, Shri Narendra Modi
January 06, 2025

Chairman and CEO of Microsoft, Satya Nadella met with Prime Minister, Shri Narendra Modi in New Delhi.

Shri Modi expressed his happiness to know about Microsoft's ambitious expansion and investment plans in India. Both have discussed various aspects of tech, innovation and AI in the meeting.

Responding to the X post of Satya Nadella about the meeting, Shri Modi said;

“It was indeed a delight to meet you, @satyanadella! Glad to know about Microsoft's ambitious expansion and investment plans in India. It was also wonderful discussing various aspects of tech, innovation and AI in our meeting.”