’’امرت کال ہمیں ایک مضبوط، ترقی یافتہ اور مربوط ہندوستان کی تشکیل کے رُخ پر کام کرنے کی توفیق عطا کرتا ہے‘‘
’’ہر اخباری گھرانے نے سوچھ بھارت مشن کو نہایت خلوص کے ساتھ اُجاگر کیا ہے‘‘
’’میڈیا نے یوگا، فٹنس اور بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کو مقبول بنانے میں نہایت حوصلہ افزا کردار ادا کیا ہے‘‘
’’ہندوستان کے باصلاحیت نوجوانوں سے تحریک پاکر، ہمارا ملک آتم نربھرتا یا خود انحصاری کی طرف بڑھ رہا ہے‘‘
’’اس بات کو یقینی بنانا ہماری کوششوں کا رہنما اصول ہے کہ آنے والی نسلیں موجودہ طرز سے بہتر زندگی گزاریں‘‘

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ماتربھومی کی صد سالہ تقریبات کا افتتاح کیا۔

وزیراعظم نے اخباری سفر میں تمام اہم شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ "مہاتما گاندھی کے نظریات سے متاثر ہو کر ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد کو مضبوط کرنے کے لئے  ماتربھومی کی اشاعت شروع کی گئی تھی"۔انہوں نے اس اشاعت کو پورے ہندوستان میں اخبارات اور جرائد کی شاندار روایت کا حصہ قرار دیا جو ہمارے ملک کے لوگوں کو نوآبادیاتی حکمرانی کے خلاف متحد کرنے کے لیے وجود میں لائے گئے تھے۔ انہوں نے لوک مانیہ تلک، مہاتما گاندھی، گوپال کرشن گوکھلے، شیام جی کرشنا ورما اور دوسروں کی مثالیں دیں جنہوں نے ہندوستان کی جدوجہد آزادی کے دوران اپنی سرگرمی کے لئے اخبار کا استعمال کیا۔ انہوں نے ایمرجنسی کے دوران ہندوستان کی جمہوری اقدار کو برقرار رکھنے میں جناب ایم پی ویریندر کمار کی کوششوں کا خصوصی طور پر ذکر کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  سوراج حاصل کرنے کی جدوجہدِ آزادی کے دوران ہر چند کہ ہمیں اپنی جانیں قربان کرنے کا موقع نہیں ملا  لیکن یہ امرت کال ہمیں ایک مضبوط، ترقی یافتہ اور مربوط ہندوستان کی تشکیل کے رُخ پر سمت کام کرنے کی توفیق عطا کرتا ہے۔انہوں نے ایک سے زیادہ نیو انڈیا کی مہم پر میڈیا کے مثبت اثرات کا مفصّل ذکر کیا اورسوچھ بھارت مشن کی مثال دی کہ ہر میڈیا ہاؤس نے اس مشن کو نہایت خلوص کے ساتھ اجاگر کیا ہے۔ اسی طرح یوگا، فٹنس اور بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کو مقبول بنانے میں میڈیا کا نہایت حوصلہ افزا کردار رہا۔ یہ سیاست اور سیاسی جماعتوں کے دائرہ کار سے باہر کے موضوعات ہیں۔ اسی کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ آنے والے برسوں میں ایک بہتر قوم بنانے کے رُخ پر ہیں۔

وزیر اعظم نے تجویز پیش کی کہ میڈیا جدوجہد آزادی کے غیر معروف واقعات اور گمنام مجاہدینِ آزادی اور جدوجہد سے وابستہ مقامات کو اجاگر کرنے کی کوششوں کا دائرہ وسیع کرسکتا ہے۔ اسی طرح اخبارات غیر اخباری پس منظر رکھنے والے لکھاریوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنے اور علاقائی زبانوں کو اُن علاقوں میں فروغ دینے کا ایک بہترین ذریعہ ہو سکتے ہیں جہاں وہ بولی نہیں جاتیں۔

موجودہ عہد میں ہندوستان سے دنیا کیا امیدیں رکھتی ہے، اِس بابت بات کرتے ہوئےوزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان نے عالمی وبا سے نمٹنے میں ناکامی کی ابتدائی قیاس آرائیوں کو غلط ثابت کر دیا۔ دو سال تک 80 کروڑ لوگوں کو مفت راشن ملتا رہا۔ انہوں نے بتایا کہ ویکسین کی 180 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ ہندوستان کے باصلاحیت نوجوانوں سے تحریک پا کر ہمارا ملک  آتم نربھرتا یا خود انحصاری کی طرف بڑھ رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس اصول کا بنیادی مقصد ہندوستان کو ایک ایسا اقتصادی پاور ہاؤس بنانا ہے جو ملکی اورعالمی ضرورتوں کی تکمیل کرتا ہو۔ بے مثال اصلاحات کی گئیں جس سے اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔ مقامی کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف شعبوں میں پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیمیں متعارف کروائی گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کبھی زیادہ متحرک نہیں رہا۔ پچھلے صرف 4 برسوں میں یو پی آئی ٹرانزیکشنز کی تعداد میں زائد از  70 گنا  زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ قومی بنیادی ساختیاتی پائپ لائن پر 110 لاکھ کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔ جناب مودی نے مطلع کیا کہ پی ایم گتی شکتی بنیادی ڈھانچہ کھڑا کرنے اور حکمرانی کے عمل کو مزید ہموار بنانے جا رہی ہے۔ ہم ہندوستان کے ہر گاؤں میں تیز رفتار انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی کو یقینی بنانے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا ہماری کوششوں کا رہنما اصول ہے کہ آنے والی نسلیں موجودہ طرز سے بہتر زندگی گزاریں۔

 

 

 

 

 

 

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Income inequality declining with support from Govt initiatives: Report

Media Coverage

Income inequality declining with support from Govt initiatives: Report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Chairman and CEO of Microsoft, Satya Nadella meets Prime Minister, Shri Narendra Modi
January 06, 2025

Chairman and CEO of Microsoft, Satya Nadella met with Prime Minister, Shri Narendra Modi in New Delhi.

Shri Modi expressed his happiness to know about Microsoft's ambitious expansion and investment plans in India. Both have discussed various aspects of tech, innovation and AI in the meeting.

Responding to the X post of Satya Nadella about the meeting, Shri Modi said;

“It was indeed a delight to meet you, @satyanadella! Glad to know about Microsoft's ambitious expansion and investment plans in India. It was also wonderful discussing various aspects of tech, innovation and AI in our meeting.”