بھارت کی حیاتیاتی –معیشت میں گزشتہ آٹھ سالوں میں آٹھ گنا اضافہ ہواہے ۔ہم دس ارب ڈالرز سے بڑھ کر 80ارب ڈالرز تک پہنچ گئے ہیں ۔ بھارت بائیوٹیک کے عالمی ایکونظام میں چوٹی کے 10ملکوں کے گروپ میں شامل ہونے سے زیادہ دورنہیں ہے
ہم بھارت کے بائیوٹیک شعبے اور بھارت کے بائیو حیاتیاتی پیشہ ورافراد کے لئے اتنی ہی عزت واحترام اورشہرت دیکھ رہے ہیں ، جتنی کہ ہم نے گزشتہ دہائیوں میں اطلاعاتی ٹیکنولوجی آئی ٹی کے اپنے پیشہ ورافراد کے لئے دیکھی تھی
سب کا ساتھ –سب کاوکاس کے منترکا بھارت کے مختلف شعبوں پراطلاق ہوتاہے ، اب سبھی شعبوں کو حکومت کے اجتماعی طریقہ کار کے دائرے میں لاکر فروغ دیاجارہاہے
آج لگ بھگ 60مختلف صنعتوں میں 70ہزاراسٹارٹ اپس کا اندراج ہوچکاہے ، 5ہزارسے زیادہ اسٹارٹ اپس ، بائیو ٹیک کے ساتھ منسلک ہیں
صرف گذشتہ برس ہی 1100اسٹارٹ اپس ابھرکرسامنے آئے ہیں
‘سب کاپریاس ’ کے جذبے کو فروغ دے کر ، حکومت ، صنعت کے ذہین ترین افراد کویکساں پلیٹ فارم
بائیوٹیک کا شعبہ ، سب سے زیادہ مانگ والے شعبوں میں سے ایک ہے ۔ بھارت میں گزشتہ کئی سالوں کے دور

وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے آج یہاں پرگتی میدان میں بائیوٹیک اسٹارٹ اپ نمائش -2022کاافتتاح کیا۔ انھوں نےبائیوٹیک مصنوعات کے ای پورٹل کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پرموجودممتاز شخصیات میں مرکزی وزراء جناب پیوش گوئل ، جناب دھرمیندر پردھان ، ڈاکٹرجتیندرسنگھ ، بائیوٹیک شعبے کے متعلقہ شراکت دار، ماہرین ، ایس ایم ایز اور سرمایہ کار شامل تھے ۔

اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے ، وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی حیاتیاتی –معیشت  میں گزشتہ آٹھ سالوں میں آٹھ گنا اضافہ ہواہے ۔ہم دس ارب ڈالرز سے بڑھ کر 80ارب ڈالرز تک پہنچ گئے ہیں ۔ بھارت بائیوٹیک کے عالمی ایکونظام میں چوٹی کے 10ملکوں کے گروپ میں شامل ہونے سے زیادہ دورنہیں ہے۔وزیراعظم نے ملک میں شعبے کی ترقی میں بائیوٹیکنولوجی کی صنعت میں تحقیق میں معاون کاؤنسل (بی آئی آراے سی ) کے تعاون کو نمایاں کیا۔ انھوں نے کہاکہ آج جب ملک امرت کا ل کے دوران نئے عزائم کررہاہے ،ملک کی ترقی میں بائیو ٹیکنولوجی کی صنعت کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے ۔

بھارت کے پیشہ ورافراد کی عالمی سطح پر بڑھتی شہرت کا ذکرکرتے ہوئے وزیر اعطم نے کہاکہ ہمارے آئی ٹی کے پیشہ ورافراد کی مہارت اعتماد اورجدت طرازی ، دنیا میں نئی اونچائیاں چھورہی ہے اوراس دہائی میں یہی اعتماد بھروسہ اورشہرت ہم بھارت کے بائیوٹیک شعبے اور بھارت کے حیاتیاتی شعبے کے پیشہ ور افراد کے لئے  بھی ہوتا ہوا دیکھ رہے ہیں ۔وزیراعظم نے کہاکہ اس سلسلے میں پانچ بڑی وجوہات ہیں کہ بھارت کو کیوں کربائیوٹیک کے شعبے میں امکانات اورموقعوں کی سرزمین سمجھاجارہاہے ۔ پہلی متنوع آبادی اورمتنوع موسمیاتی خطے ، دوسری ، بھارت کے باصلاحیت انسانی سرمایہ کاپول ، تیسری - بھارت میں رہن سہن میں آسانی کے لئے کوششوں میں اضافہ ، چوتھی –بھارت میں حیاتیاتی مصنوعات کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہورہاہے اور پانچویں –بھارت کا بائیوٹیک کاشعبہ اورکامیابی کا اس کا ٹریک ریکارڈ ۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے بھارتی معیشت کے امکانات اورقوت کو بہتربنانے کی غرض سے انتھک اورلگاتارکام کیاہے ۔ انھوں نے اس بات پرزوردیاکہ حکومت  کے اجتماعی طریقہ  پرزوردیاجارہاہے ۔ سب کا ساتھ ، سب کاوکاس کے منتر کا بھارت کے مختلف شعبوں پر اطلاق ہوتاہے ۔انھوں نے کہاکہ اس کے نتیجے میں اب وہ منظر بالکل برعکس ہوگیاہے کہ جب بعض چنندہ شعبوں پر ہی  توجہ مرکوز کی جاتی تھی اوردیگر شعبوں کوان کے حال پرچھوڑدیاجاتاتھا۔ انھوں نے کہاکہ آج ہرشعبے کو ملک کی ترقی کے لئے مہمیز کیاجاتاہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ہرشعبے کا ساتھ اورہرشعبے کا وکاس ، وقت کی ضرورت بن گیاہے ۔ اس طرز فکر اورموقف میں تبدیلی سے نتائج کی حصولیابی ہوتی ہے ۔ انھوںنے اس سلسلے میں حالیہ برسوں میں کافی زیادہ تعدادمیں شعبوں  پر توجہ دیئے جانے کی مثال پیش کی۔بائیو ٹیک شعبے کے لئے بھی ، بے مثال اقدامات کئے جارہے ہیں جو واضح طورپر اسٹارٹ اپ ایکونظام میں نمایاں ہورہے ہیں ۔ گزشتہ آٹھ سالوں میں ، ملک میں اسٹارٹ اپس کی تعداد چند سوسے بڑھ کر 70ہزارتک پہنچ گئی ہے ۔یہ 70ہزار اسٹارٹ اپس لگ بھگ 60مختلف صنعتوں میں قائم کئے گئے ہیں ۔ وزیر اعظم نے اس شعبے کی جانب ٹیلنٹ یا فطری صلاحیت کے منتقل ہونے کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ بائیوٹیک  کے شعبے میں سرمایہ کاروں کی تعداد میں 9گنا اضافہ ہواہے اوربائیوٹیک انکوبیٹرس اوران کےلئے فنڈس کی فراہمی میں سات گنا اضافہ ہواہے ۔ 2014میں بائیو ٹیک انکوبیٹرس کی تعداد 6تھی جواب بڑھ کر 75تک پہنچ گئی ہے ۔ انھوں نے یہ بھی بتایاکہ بائیوٹیک مصنوعات بھی 10مصنوعات سے بڑھ کر 700سے زیادہ مصنوعات تک پہنچ چکی ہیں ۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پر مرکوز طریقہ کارسے بھی آگے بڑھنے کی غرض سے حکومت ، نئے اورموزوں انٹرفیس فراہم کرنے کے طرز عمل کی حوصلہ افزائی کررہی ہیں ۔ بی آئی آراے سی جیسے پلیٹ فارمس کو مستحکم بنارہی ہے  اورکئی دیگرشعبوں میں بھی یہی طریقہ کاراختیارکیاجارہاہے ۔ انھوں نے اسٹارٹ اپس کے لئے اسٹارٹ اپ انڈیا کی مثال پیش کی ۔ خلاء کے شعبے کے لئے آئی این –اسپیس  ، دفاع سے متعلق اسٹارٹ اپس کے لئے ڈی ای ایکس ، سیمی کنڈکٹر س کے لئے انڈیا سیمی کنڈکٹرمشن ، نوجوانوں کے مابین اختراعات کی حوصلہ افزائی کی غرض سے اسمارٹ انڈیا ہیکاتھن اور یہاں تک کہ بائیوٹیک اسٹارٹ نمائش بھی ۔ ‘سب کاپریاس ’ کے جذبے کو فروغ دے کر ، حکومت ، صنعت کے ذہین ترین افراد کویکساں پلیٹ فارم پریکجا کررہی ہے۔یہ ملک کے لئے ایک بڑے فائدے کی بات ہے ۔ وزیراعظم نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں تحقیق اورتعلیمی شعبہ نئی نئی پیش قدمیاں کررہاہے اور حکومت پالیسی کے لئے ضروری ماحول اور مطلوبہ بنیادی ڈھانچہ فراہم کررہی ہے ۔

وزیراعظم نے زوردیتے ہوئے کہا کہ بائیوٹیک کا شعبہ ، سب سے زیادہ مانگ والے شعبوں میں سے ایک ہے ۔ بھارت میں گزشتہ کئی سالوں کے دوران ، رہن سہن میں آسانی پیداکرنے کی مہم کی بدولت بائیوٹیک شعبے کے لئے نئے نئے  امکانات پیداہوئے ہیں۔انھوں نے اس بات کو نمایاں کہاکہ صحت ، زراعت ، توانائی ، قدرتی طریقہ کاشت ، حیاتیاتی لحاظ سے محفوظ بنائے گئے بیج کی ترقی  کی بدولت شعبے کے لئے ، نئی نئی راہیں کھُل رہی ہیں ۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi