Quoteجموں- کشمیر، تلنگانہ اور اڈیشہ میں ریل کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے آغاز سےسیاحت کو فروغ ملے گا اور ان خطوں میں سماجی و اقتصادی ترقی میں اضافہ ہوگا: وزیر اعظم
Quoteآج ملک وکست بھارت کے ہدف کو پورا کرنے میں مصروف ہے اور اس کے لیےبھارتی ریلوے کی ترقی بہت اہمیت رکھتی ہے: وزیر اعظم
Quoteہم بھارت میں ریلوے کی ترقی کو چار پیمانوں پر آگے بڑھا رہے ہیں۔ پہلا- ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کی جدید کاری، دوسرا- ریلوے مسافروں کے لیے جدید سہولیات، تیسرا- ملک کے کونے کونے میں ریلوے کنیکٹوٹی، چوتھا- روزگار پیدا کرنے، صنعتوں کےساتھ تعاون کے لیے ریلوے: وزیر اعظم
Quoteآج بھارت ریلوے لائنوں کی 100 فیصد برق کاری کے قریب ہے، ہم نے ریلوے کی رسائی کو بھی مسلسل بڑھایا ہے: وزیر اعظم

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریلوے کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اوران کا  سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم نے نئے جموں ریلوے ڈویژن کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ایسٹ کوسٹ ریلوے کی رایاگڑا ریلوے ڈویژن عمارت کا سنگ بنیاد بھی رکھا اور تلنگانہ میں چرلاپلی نیو ٹرمینل اسٹیشن کا افتتاح کیا۔

شری گرو گوبند سنگھ جی کی جینتی کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی تعلیمات اور زندگی ایک مضبوط اور خوشحال قوم کے وژن کو متاثر کرتی ہے۔ کنیکٹوٹی میں بھارت کی تیز رفتار پیشرفت کی تعریف کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ سال 2025 کے آغاز سے، بھارت اپنے میٹرو ریل نیٹ ورک کو 1000 کلومیٹر سے زیادہ تک پھیلانے کے ساتھ ہی اپنے اقدامات کو تیز کر رہا ہے۔ انہوں نے کل دہلی میٹرو پروجیکٹوں کے آغاز ، ساتھ ہی دہلی-این سی آر میں نمو بھارت ٹرین کے حالیہ افتتاح کا ذکر کیا۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ آج کا پروگرام اس حقیقت کا ایک اور ثبوت ہے کہ پورا ملک  ایک ساتھ قدم بہ قدم آگے بڑھ رہا ہے اور جموں و کشمیر، اڈیشہ اور تلنگانہ میں شروع کیے گئے پروجیکٹ اِن شمالی، مشرقی اور جنوبی خطوں کے لیے جدید رابطوں میں ایک بڑی پیش رفت ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ کا منتر ترقی یافتہ بھارت کے وژن کو حقیقت بنانے میں مدد کر رہا ہے۔ انہوں نے ان پیش رفتوں پر ان ریاستوں کے لوگوں اور بھارت کے تمام شہریوں کو مبارکباد دی۔

 

|

وزیر اعظم نے وکست بھارت کے وژن کو پورا کرنے کی کوششوں میں ملک کی ثابت قدمی کا اعادہ کیا ۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ‘‘اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ہندوستانی ریلوے کی ترقی مرکزی حیثیت رکھتی ہے ۔ پچھلی دہائی کے دوران ، ہندوستانی ریلوے نے ایک تاریخی تبدیلی کے دور سے گزری ہے ، جس نے ملک کی شبیہہ کو تبدیل کیا ہے اور اپنے شہریوں کے حوصلے کو نمایاں طور پر بڑھایا ہے ۔’’وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ ہندوستانی ریلوے کی ترقی کو چار کلیدی پیمانوں پر آگے بڑھایا جا رہا ہے ۔ پہلا ، ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانا ؛ دوسرا ، مسافروں کے لیے جدید سہولیات کی فراہمی ؛ تیسرا ، ملک کے ہر کونے تک ریلوے کنیکٹیویٹی کی توسیع  اور چوتھا ، روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور ریلوے کے ذریعے صنعتوں کی مدد کرنا ۔  وزیراعظم مودی نے مزید کہا کہ‘‘آج کا پروگرام اس وژن کا ثبوت ہے ۔ نئے ڈویژنوں اور ریلوے ٹرمینلز کا قیام ہندوستانی ریلوے کو 21 ویں صدی کے جدید نیٹ ورک میں تبدیل کرنے میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔ یہ پیش رفت اقتصادی خوشحالی کے ماحولیاتی نظام کو فروغ دے گی ، ریلوے کی کارروائیوں میں اضافہ کرے گی ، سرمایہ کاری کے مزید مواقع پیدا کرے گی اور نئی ملازمتیں تخلیق کرے گی ۔’’

وزیر اعظم نے کہا کہ وندے بھارت ٹرینوں ، امرت بھارت اسٹیشنوں اور نمو بھارت ریل نے ہندوستانی ریلوے کے لیے نئے معیارات قائم کیے ہیں ۔ جناب مودی نے کہا کہ‘‘آج امنگوں والا ہندوستان (اسپائریشنل انڈیا)کم وقت میں مزید کام انجام دینے کی کوشش کر رہا ہے’’ ۔ فی الحال ، وندے بھارت ٹرینیں 50 سے زیادہ راستوں پر چلتی ہیں ، جن میں 136 خدمات مسافروں کو سفر کا خوشگوار تجربہ فراہم کرتی ہیں ۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ‘‘ابھی کچھ دن پہلے ، میں نے ایک ویڈیو دیکھا جس میں وندے بھارت ٹرین کے نئے سلیپر ورژن کو اس کے ٹرائل رن کے دوران 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ اس طرح کے سنگ میل ہر ہندوستانی کو فخر کے احساس سے بھر دیتے ہیں ۔’’ وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ یہ تمام کامیابیاں صرف شروعات ہیں  اور بھارت کو اپنی پہلی بلٹ ٹرین کے آپریشن کا مشاہدہ کرنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی ۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستانی ریلوے سفر کے تجربے کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے ۔ اس مقصد کے لیے ملک بھر میں 1,300 سے زیادہ امرت اسٹیشنوں کی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دہائی میں ریل کنیکٹیویٹی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ، ریل لائنوں کی تقریبا 100فیصد برق کاری ہوگئی ہے ، جو 2014 میں 35فیصد تھی ۔ 30000 کلومیٹر سے زیادہ نئے ٹریک بچھائے گئے ہیں اور سینکڑوں روڈ اوور برج اور انڈر برج بنائے گئے ہیں ۔ مزید برآں ، براڈ گیج لائنوں پر تمام بغیر آدمی والے کراسنگ  کو ختم کر دیا گیا ہے ، جس سے مسافروں کے تحفظ کی صورتحال  میں بہتری آئی ہے اور حادثات بھی کم ہوئے ہیں ۔

 

|

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں مال برداری کے لیے وقف راہداری جیسے جدید ریل نیٹ ورکس پر کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان خصوصی کوریڈور سےریگولر ٹریکس پر دباؤ کو کم ہوجائے  گا اور تیز رفتار ٹرینوں کے لیے مزید مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ ریلوے میڈ اِن انڈیا کے فروغ کے ساتھ ایک بڑی تبدیلی سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو اور ریلوے کے لیے جدید کوچز تیار کیے جا رہے ہیں۔ اسٹیشنوں از سرنو تعمیر کی جارہی ہے، اسٹیشنوں پر شمسی پینل لگائے جا رہے ہیں اور ریلوے اسٹیشنوں پر ‘ایک اسٹیشن، ایک پروڈکٹ’ کے اسٹال لگائے جا رہے ہیں۔ ان تمام اقدامات سے ریلوے کے شعبے میں روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ’’پچھلی دہائی کے دوران، لاکھوں نوجوانوں نے ریلوے میں مستقل سرکاری ملازمتیں حاصل کی ہیں۔ نئی ٹرین کے ڈبے تیار کرنے والے کارخانوں میں خام مال کی مانگ سے دوسرے شعبوں میں بھی ملازمت کے مزید مواقع پیدا ہوتے ہیں‘‘۔

وزیراعظم نے اس کا ذکر کیا کہ ریلوے سے متعلق خصوصی مہارتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک کی پہلی گتی شکتی یونیورسٹی بھی قائم کی گئی ہے۔ جیسے جیسے ریلوے نیٹ ورک پھیل رہا ہے، نئے ڈویژن اور ہیڈکوارٹر قائم کیے جا رہے ہیں، جس سے جموں، کشمیر، ہماچل پردیش، پنجاب اور لیہہ-لداخ جیسے خطوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ادھم پور-سری نگر-بارہمولہ ریل لائن کے ساتھ ریلوے کے بنیادی ڈھانچے میں نئے سنگ میل طے ہورہےہیں جس پر آج پورے ملک میں گفتگو ہو رہی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ چنیاب پل کی تکمیل، جو دنیا کا سب سے اونچا ریلوے محرابی پل ہے، لیہہ-لداخ کے لوگوں کو سہولت فراہم کرتے ہوئے خطے کو باقی بھارت سے جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

جناب مودی نےکہاکہ انجی کھڈ پل، جو ملک کا پہلا کیبل پر مبنی ریلوے پل ہے، بھی اس پروجیکٹ کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیناب پل اور انجی کھڈ پل انجینئرنگ کی بے نظیر مثالیں ہیں جو خطے میں معاشی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دیتے ہیں۔

وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اوڈیشہ میں بے شمار قدرتی وسائل اور ایک وسیع ساحلی پٹی ہے اور یہ ریاست بین الاقوامی تجارت کے لیے قابل قدر امکانات کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں 70,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے ریلوے کے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے، ساتھ ہی سات گتی شکتی مال برداری ٹرمینلز کے قیام سے تجارت اور صنعت کو فروغ مل رہا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ آج اوڈیشہ میں رائاگڑا ریلوے ڈویژن کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے، جس سے ریاست کا ریلوے انفراسٹرکچر مضبوط ہوگا جس سے اوڈیشہ خاص طور پر جنوبی اوڈیشہ میں سیاحت، کاروبار اور روزگار کو فروغ ملے گا، جہاں قبائلی خاندانوں کی تعداد زیادہ ہے۔

 

|

آج تلنگانہ میں چرلاپلی نیو ٹرمینل اسٹیشن کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس اسٹیشن کے بیرونی رنگ روڈ سے منسلک ہو کر علاقائی ترقی کو تیز کرنے کی اس کی صلاحیت کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ’’ بیرونی رنگ روڈ سے منسلک اس اسٹیشن سے،خطے میں ترقی کو نمایاں طور پر فروغ ملے گا۔‘‘ جناب مودی نے اسٹیشن کی جدید سہولیات بشمول اس کے پلیٹ فارم، لفٹ، ایسکلیٹرز، شمسی توانائی سے ہونے والی کارروائیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، ’’یہ پائیدار بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کی سمت میں ایک اور قدم ہے۔‘‘ انہوں نے مزید روشنی ڈالی کہ یہ نیا ٹرمینل سکندرآباد، حیدرآباد اور کاچی گوڑا کے موجودہ اسٹیشنوں پر دباؤ کو کم کرے گا، جس سے لوگوں کے لیے سفر زیادہ آسان ہوگا۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے منصوبوں سے نہ صرف گذر بسر میں مزید آسانی ہوتی ہے بلکہ ان سے بھارت کے وسیع تر بنیادی ڈھانچے کے اہداف کے ساتھ ہم آہنگ کاروبار کرنے میں آسانی کو بھی فروغ حاصل ہوتا ہے۔ جناب مودی نے ذکر کیا کہ بھارت اس وقت ایکسپریس ویز، آبی گزرگاہوں اور میٹرو نیٹ ورک سمیت بنیادی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر توسیع کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈوں کی تعداد سال 2014 میں 74 سے بڑھ کر آج 150 سے زائد ہو گئی ہے اور میٹرو خدمات ملک کے 5 شہروں سے بڑھ کر 21 شہروں تک پہنچ چکی ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’یہ پروجیکٹس ایک ترقی یافتہ بھارت کی سمت میں ایک بڑے روڈ میپ کا حصہ ہیں، جو اب اس ملک کے ہر شہری کے لیے ایک مشن ہے۔‘‘

بھارت کی ترقی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا، ’’مجھے یقین ہے کہ ہم مل جل کر اس ترقی کو مزید تیز کریں گے۔‘‘ انہوں نے بھارت کے شہریوں کو ان سنگ میلوں پر مبارکباد دی اور ملک کی تعمیر کے تئیں حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس تقریب میں ریلوے، اطلاعات و نشریات، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو، مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی، سائنس اور ٹیکنالوجی، ارضیاتی سائنسز کے مرکزی وزیر مملکت اور وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، مرکزی وزیر جناب وی سومنا، وزیر مملکت جناب رونیت سنگھ بٹو، مرکزی وزیر بندی سنجے کمار، اوڈیشہ کے گورنر جناب جشنو دیو ورما، تلنگانہ کے گورنر جناب ہری بابو کمبھمپتی، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ جناب عمر عبداللہ، تلنگانہ کے وزیر اعلٰی جناب اے ریونت ریڈی اور اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ جناب موہن چرن ماجھی کے علاوہ  دیگر معززین موجود تھے۔

 

|

پس منظر

خطے میں کنیکٹوٹی کو مزید فروغ دینے کے ایک اہم اقدام میں، وزیر اعظم نے نئے جموں ریلوے ڈویژن کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ایسٹ کوسٹ ریلوے کی رایاگڑا ریلوے ڈویژن بلڈنگ کا سنگ بنیاد بھی رکھا اور تلنگانہ میں چرلاپلی نیو ٹرمینل اسٹیشن کا افتتاح کیا۔

جموں ریلوے ڈویژن کی تیاری سے، جس میں 742.1کے ایم جوپٹھان کوٹ - جموں - ادھم پور - سری نگر - بارہمولہ، بھوگ پور سروال - پٹھانکوٹ، بٹالہ - پٹھانکوٹ اور پٹھان کوٹ سے جوگندر نگر کے سیکشن پر مشتمل ہے، جموں و کشمیر اور آس پاس کے علاقوں کو کافی فائدہ ہوگا، جس سے یہاں کے لوگوں کی دیرینہ خواہش کی تکمیل ہوگی اور بھارت کے دوسرے حصوں سے کنیکٹوٹی بہتر ہوگی۔ اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، بنیادی ڈھانچے کی ترقی ہوگی، سیاحت کو فروغ ملے گا اور مجموعی طور پر خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی ہوگی۔

تلنگانہ کے میدچل-ملکاجگیری ضلع میں چرلاپلی نیو ٹرمینل اسٹیشن کو ایک نئے کوچنگ ٹرمینل کے طور پر تیار کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی تقریباً 413 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ دوسری داخلے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ یہ ماحولیات کے لیے سازگار ٹرمینل، جس میں مسافروں کے لیے اچھی سہولیات ہیں، شہر کے موجودہ کوچنگ ٹرمینلز جیسے سکندرآباد، حیدرآباد اور کاچی گڑا پر بھیڑ کو کم کرے گا۔

وزیر اعظم نے ایسٹ کوسٹ ریلوے کے رایاگڑا ریلوے ڈویژن کی عمارت کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ اس سے اوڈیشہ، آندھرا پردیش اور اس کے قریبی علاقوں میں کنیکٹوٹی بہتر ہوگی اور مجموعی طور پر خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی ہوگی۔

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

 

 

 

  • Jitendra Kumar April 23, 2025

    ❤️🙏🇮🇳
  • Ratnesh Pandey April 16, 2025

    भारतीय जनता पार्टी ज़िंदाबाद ।। जय हिन्द ।।
  • Ratnesh Pandey April 10, 2025

    जय हिन्द 🇮🇳
  • Prasanth reddi March 21, 2025

    జై బీజేపీ జై మోడీజీ 🪷🪷🙏
  • Preetam Gupta Raja March 18, 2025

    जय श्री राम
  • கார்த்திக் March 13, 2025

    Jai Shree Ram🚩Jai Shree Ram🚩Jai Shree Ram🙏🏼Jai Shree Ram🚩Jai Shree Ram🚩Jai Shree Ram🚩Jai Shree Ram🚩Jai Shree Ram🚩Jai Shree Ram🚩Jai Shree Ram🚩Jai Shree Ram🚩Jai Shree Ram🚩
  • अमित प्रेमजी | Amit Premji March 03, 2025

    nice👍
  • kranthi modi February 22, 2025

    jai sri ram 🚩
  • Vivek Kumar Gupta February 15, 2025

    नमो ..🙏🙏🙏🙏🙏
  • Vivek Kumar Gupta February 15, 2025

    जय जयश्रीराम ........................🙏🙏🙏🙏🙏
Explore More
ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی

Popular Speeches

ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی
India to remain a bright spot amid global uncertainty: World Bank's Auguste Kouame

Media Coverage

India to remain a bright spot amid global uncertainty: World Bank's Auguste Kouame
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Visit of Prime Minister to Ghana, Trinidad & Tobago, Argentina, Brazil, and Namibia (July 02 - 09)
June 27, 2025

Prime Minister Shri Narendra Modi will undertake a visit to Ghana from July 02-03, 2025. This will be Prime Minister’s first ever bilateral visit to Ghana. This Prime Ministerial visit from India to Ghana is taking place after three decades. During the visit, Prime Minister will hold talks with the President of Ghana to review the strong bilateral partnership and discuss further avenues to enhance it through economic, energy, and defence collaboration, and development cooperation partnership. This visit will reaffirm the shared commitment of the two countries to deepen bilateral ties and strengthen India’s engagement with the ECOWAS [Economic Community of West African States] and the African Union.

In the second leg of his visit, at the invitation of the Prime Minister of the Republic of Trinidad & Tobago, H.E. Kamla Persad-Bissessar, Prime Minister will pay an Official Visit to Trinidad & Tobago (T&T) from July 03 - 04, 2025. This will be his first visit to the country as Prime Minister and the first bilateral visit at the Prime Ministerial level to T&T since 1999. During the visit, Prime Minister will hold talks with the President of Trinidad & Tobago, H.E. Christine Carla Kangaloo, and Prime Minister H.E. Kamla Persad-Bissessar and discuss further strengthening of the India-Trinidad & Tobago relationship. Prime Minister is also expected to address a Joint Session of the Parliament of T&T. The visit of Prime Minister to T&T will impart fresh impetus to the deep-rooted and historical ties between the two countries.

In the third leg of his visit, at the invitation of the President of Republic of Argentina, H.E. Mr. Javier Milei, Prime Minister will travel to Argentina on an Official Visit from July 04-05, 2025. Prime Minister is scheduled to hold bilateral talks with President Milei to review ongoing cooperation and discuss ways to further enhance India-Argentina partnership in key areas including defence, agriculture, mining, oil and gas, renewable energy, trade and investment, and people-to-people ties. The bilateral visit of Prime Minister will further deepen the multifaceted Strategic Partnership between India and Argentina.

In the fourth leg of his visit, at the invitation of President of the Federative Republic of Brazil, H.E. Luiz Inacio Lula da Silva, Prime Minister will travel to Brazil from July 5-8, 2025 to attend the 17th BRICS Summit 2025 followed by a State Visit. This will be Prime Minister’s fourth visit to Brazil. The 17th BRICS Leaders’ Summit will be held in Rio de Janeiro. During the Summit, Prime Minister will exchange views on key global issues including reform of global governance, peace and security, strengthening multilateralism, responsible use of artificial intelligence, climate action, global health, economic and financial matters. Prime Minister is also likely to hold several bilateral meetings on the sidelines of the Summit. For the State Visit to Brazil, Prime Minister will travel to Brasilia where he will hold bilateral discussions with President Lula on the broadening of the Strategic Partnership between the two countries in areas of mutual interest, including trade, defence, energy, space, technology, agriculture, health and people to people linkages.

In the final leg of his visit, at the invitation of the President of the Republic of Namibia, H.E. Dr. Netumbo Nandi-Ndaitwah, Prime Minister will embark on a State Visit to Namibia on July 09, 2025. This will be the first visit of Prime Minister to Namibia, and the third ever Prime Ministerial visit from India to Namibia. During his visit, Prime Minister will hold bilateral talks with President Nandi-Ndaitwah. Prime Minister will also pay homage to the Founding Father and first President of Namibia, Late Dr. Sam Nujoma. He is also expected to deliver an address at the Parliament of Namibia. The visit of Prime Minister is a reiteration of India’s multi-faceted and deep-rooted historical ties with Namibia.