اسپلانیڈ - ہاوڑہ میدان میٹرو روٹ پر میٹرو کی سواری کی؛ کولکتہ میں بھارت کی پہلی زیر آب میٹرو
یہ ایک قابل فخر لمحہ ہےکہ ہاوڑہ میدان-اسپلانیڈ میٹرو سیکشن پر، ہمارے ملک میں کسی بھی بڑے دریا میں زیر آب میٹرو ٹرانسپورٹیشن کی پہلی سرنگ ہے: وزیر اعظم

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کولکتہ میں، 15400 کروڑ روپے  مالیت کے متعدد کنکٹی وٹی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ شہری نقل و حرکت کے شعبے کو پورا کرنے والے ترقیاتی منصوبوں میں، میٹرو ریل اور ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (آر آر ٹی ایس) شامل ہیں۔

 

وزیر اعظم نے تمام میٹرو پروجیکٹوں کا جائزہ لیا اور اسپلانیڈ - ہاوڑہ میدان میٹرو روٹ پر میٹرو کی سواری کی، جو کولکتہ میں ہندوستان کی پہلی زیر آب میٹرو ہے۔ انہوں نے اپنے میٹرو سفر میں شرمکوں اور اسکولی بچوں سے بھی بات چیت کی۔

ایکس پر پوسٹس کی گئی  ایک سیریز میں، وزیر اعظم نے کہا:

‘‘میٹرو کا سفر، ان نوجوانوں کی صحبت  اور اس پروجیکٹ پر کام کرنے والوں کی بدولت یادگار بنا۔ ہم نے دریائے ہگلی کے نیچے سرنگ سے بھی سفر کیا’’۔

 

‘‘یہ کولکتہ کے لوگوں کے لیے بہت ہی خاص دن ہے ،کیونکہ شہر کے میٹرو نیٹ ورک میں نمایاں توسیع ہوئی ہے۔ کنکٹی وٹی کو فروغ ملے گا اور ٹریفک کا رش کم ہو جائے گا۔ یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے کہ ہاوڑہ میدان-اسپلانیڈ میٹرو سیکشن میں، ہمارے ملک میں کسی بھی بڑے دریا میں   زیر آب  میٹرو ٹرانسپورٹیشن کی پہلی سرنگ ہے۔

 

‘‘کولکتہ میٹرو کے یادگار لمحات۔  میں جن شکتی کے سامنے سر تسلیم خم کرتا  ہوں اور نئے جوش  اور جذبے کے ساتھ ان کی خدمت کرتا رہوں گا۔

 

 

 

 

 

 

اس موقع پر مغربی بنگال کے گورنر جناب سی وی آنند بوس اور دیگر  معززین بھی موجود تھے۔

پس منظر

شہری نقل و حرکت میں آسانی کو یقینی بنانے کے مواقع کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کولکتہ میٹرو کے ہاوڑہ میدان - اسپلانیڈ میٹرو سیکشن، کاوی سبھاش -  ہیمانتا مکوپادھیائے میٹرو سیکشن، تراتلا - ماجرہاٹ میٹرو سیکشن (جوکا -  اسپلانیڈ لائن کا حصہ)، روبی ہال کلینک سے رام واڑی تک کے ٹکڑے سےپونے میٹرو؛  ایس این جنکشن میٹرو اسٹیشن سے تریپونیتھورا میٹرو اسٹیشن تک کوچی میٹرو ریل فیز I توسیعی منصوبہ (مرحلہ آئی بی ) ؛ آگرہ میٹرو کا تاج ایسٹ گیٹ سے منکمیشور تک کا حصہ؛  اور دہلی-میرٹھ آر آر ٹی ایس کوریڈور کے دہائی-مودی نگر (شمالی) سیکشن کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ان حصوں پر ٹرین خدمات کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ وزیر اعظم نے پمپری چنچواڈ میٹرو -نگڈی کے درمیان پونے میٹرو ریل پروجیکٹ مرحلہ ایک  کی توسیع کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔

یہ حصے سڑکوں پر ٹریفک کو کم کرنے میں مدد کریں گے اور ہموار، آسان اور آرام دہ رابطہ فراہم کریں گے۔ کولکتہ میٹرو کے ہاوڑہ میدان - اسپلانیڈ میٹرو سیکشن پر، ہندوستان کی پہلی زیر آب ریل آمدورفت کی سرنگ ہے۔ ہاوڑہ میٹرو اسٹیشن، ہندوستان کا سب سے گہرا میٹرو اسٹیشن ہے  نیز، تراتلا - ماجرہاٹ میٹرو سیکشن پر آج جس کا افتتاح کیا گیا، ماجر ہاٹ میٹرو اسٹیشن، ریلوے لائنوں، پلیٹ فارمز اور نہر کے درمیان ایک منفرد ایلیویٹڈ میٹرو اسٹیشن ہے۔ آگرہ میٹرو کے سیکشن کا آج افتتاح کیا گیا ہے، جو تاریخی سیاحتی مقامات سے رابطے میں اضافہ کرے گا۔ آر آر ٹی ایس سیکشن  سے این سی آر میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دے گا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi