وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آج اترپردیش کے جھانسی ضلع میں رانی لکشمی بائی سینٹرل ایگریکلچرل یونیورسٹی کے کالج اور ایڈمنسٹریشن عمارتوں کاافتتاح کیا۔انہوں نے یونیورسٹی کے طلباء کےساتھ بات چیت کی۔
وزیراعظم نے سبھی مبارکباد دی اورامید ظاہر کی کہ اس یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے کے بعد طلباء ملک کے زرعی سیکٹر کو مستحکم بنانے میں سرگرم تعاون دیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی عمارت کے سبب مہیاکرائی گئی نئی سہولتیں طلباء کو اور زیادہ محنت کرنے کیلئے تحریک اور حوصلہ دیں گی۔
انہوں نے رانی لکشمی بائی کو یاد کرتے ہوئے کہا ‘‘میں اپنی جانی نہیں دوں گی’’ وزیراعظم نے جھانسی اور بندیل کھنڈ کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ آتم نربھر بھارت ابھیان کو کامیاب بنائیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ آتم نربھر بھارت ابھیان میں تعاون دینے کیلئے زراعت کااہم رول ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسانوں کو کاشتکار اور صنعتکار دونوں ہی طور پر زرعی ہدف میں خودکفالت حاصل کرنی چاہئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس جذبے کے مطابق کئی تاریخی زرعی اصلاحات کیے گئے۔ دیگر صنعتوں کی طرح اب کسان بھی اپنی پیداوار کو ملک میں کہیں بھی بیچ سکتے ہیں، جہاں کہیں بھی انہیں بہتر قیمت ملتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ کلسٹر پر مبنی نقطہ نظر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے اور صنعتوں کو بڑھاوا دینے کیلئے ایک لاکھ کروڑ روپئے کا ایک خصوصی فنڈقائم کیا گیا ہے۔
یہ کہتے ہوئے کہ کھیتی کو جدید ترین تکنیک سے جوڑنے کی لگاتار کوشش جاری ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ تحقیقی اداروں اور زرعی یونیورسٹیوں کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھ برس پہلے ملک میں صرف ایک مرکزی یونیورسٹی تھی جس کےمقابلے میں اب تین مرکزی زرعی یونیورسٹیاں ہیں۔ اس کے علاوہ تین اور قومی اداروں مثلاً آئی اے آرآئی جھاکھنڈ، آئی اے آر آئی آسام اور بہار کے موتیہاری میں مہاتما گاندھی انسٹی ٹیوٹ فار انٹیگریٹیڈ فارمنگ کا بھی قیام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارے نہ صرف طلباء کو نئے مواقع فراہم کریں گے بلکہ مقامی کسانوں کو ٹیکنالوجی کافائدہ دینے اور ان کی صلاحیت کو بڑھانے میں بھی مدد کریں گے۔
زراعت سے متعلق چیلنجوں کا سامنا کرنے میں جدید تکنیک کے استعمال کے بارے میں وزیراعظم نے حال کے ٹڈی دل کے حملے کی مثال پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ٹڈی دل کےحملوں کو کنٹرول کرنے اور نقصان کو کم کرنے کیلئے جنگی پیمانے پر کام کیا۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ کئی شہروں میں درجنوں کنٹرول روم قائم کئے گئے تھے، کسانوں کو پہلے سے آگاہ کرنے کا انتظام کیا گیا تھا۔ اسپرے کرنے کیلئے ڈرون، ٹڈیوں کو مارنے کیلئے درجنوں جدید اسپرے مشینیں خرید کرکسانوں دی گئی تھیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پچھلے چھ برسوں میں سرکار نے تحقیق اور کھیتی کے درمیان ایک کڑی قائم کرنے اور کسانوں کو سائنسی مشورہ دینے کے لئے گاؤں میں زمینی سطح پر کوشش کی گئی۔ انہوں نے یونیورسٹی کے احاطے سے کھیتوں تک معلومات اور مہارت کو کارگر بنانے کیلئے نظام تیار کرنے میں یونیورسٹیوں سے تعاون کی مانگ کی۔
زراعت سے متعلق تعلیم اور اسکول سطح تک اس کے استعمال کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گاؤں میں ثانوی سطح پر زراعت سے متعلق مضامین شروع کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ اس کے دو فائدے ہوں گے۔ ایک فائدہ اس سے طلباء میں زراعت سے متعلق سمجھ پیدا ہوگی اور دوسرافائدہ اس سے طلباء زراعت ، جدید ترین زرعی تکنیکوں کے بارے میں اپنے خاندان کے اراکین کو جانکاری فراہم کرنے میں اہل ہوسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے زرعی صنعت کو بڑھاواملے گا۔
کورونا وائرس وبا کے دوران لوگوں کے سامنے پیداہوئے مسائل کو کم کرنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں وزیراعظم نے کہا کہ اترپردیش میں کروڑوں غریب اور دیہی خاندانوں کو مفت راشن دیاجارہا ہے۔ بندیل کھنڈ میں تقریباً دس لاکھ غریب خواتین کو اس دوران مفت گیس سلینڈر دیاگیاہے۔ غریب کلیان روزگار ابھیان کے تحت اترپردیش میں اب تک 700 کروڑ روپئے سے زیادہ خرچ کیے جاچکے ہیں جس کے تحت لاکھوں مزدوروں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا جیسا کہ پہلے وعدہ کیا گیا تھا ہر گھر کو پینے کاپانی مہیاکرانے کے ابھیان کو تیز رفتاری کے ساتھ پورا کیاجارہاہے اس سیکٹر کیلئے 10 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ کے تقریباً 500 آبی پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔ اس میں سے پچھلے دو مہینوں میں تین ہزار کروڑ روپئے کے پروجیکٹوں پر کام شروع ہوا ہے۔ اس کا سیدھا فائدہ بندیل کھنڈ کے لاکھوں کنبوں کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بندیل کھنڈ میں زیرزمین پانی کی سطح بڑھانے کیلئے اٹل بھوجل یوجنا پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھانسی، مہوبا،باندا ، حمیر پوراور للت پور کے ساتھ ساتھ مغربی اترپردیش کے سینکڑوں گاؤں میں سطح آب بڑھانے کیلئے 700 کروڑ روپئے سے زیادہ کے پروجیکٹوں پر کام ہورہاہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بندیل کھنڈکے بیتوا،کین اور جمنا ندی سے گھرے ہونے کے باوجود پورے علاقے کو ندیوں کا پورا فائدہ نہیں ملتاہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اس صورتحال کو بدلنے کیلئے لگاتار کوشش کررہی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ کین-بیتوا ندی لنک پروجیکٹ میں علاقے کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت ہے اور کہا کہ حکومت اس سمت میں ریاستی حکومتوں کے ساتھ تعاون اور کام کررہی ہے۔ وزیراعظم نے اعتماد ظاہر کیا کہ ایک بار بندیل کھنڈ کو مناسب مقدار میں پانی مل جانے پر یہاں کی زندگی پوری طرح سے بدل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بندیل کھنڈ ایکسپریس وے، ڈیفنس کوریڈور جیسے ہزاروں کروڑ روپئے کے پروجیکٹوں سے یہاں روزگار کے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بندیل کھنڈ میں چاروں سمتوں میں ‘‘جئے جوان ، جئے کسان اور جئے وگیان’’ کامنتر گونجے گا۔ وزیراعظم نے بندیل کھنڈ کی قدیم پہچان کو مضبوط بنانے اور اس سرزمین کے افتخار کو حاصل کرنے کی مرکز اور اترپردیش حکومت کے عہد کو دوہرایا
कभी रानी लक्ष्मीबाई ने बुंदेलखंड की धरती पर गर्जना की थी- मैं अपनी झांसी नहीं दूंगी।
— PMO India (@PMOIndia) August 29, 2020
आज एक नई गर्जना की आवश्यकता है- मेरी झांसी-मेरा बुंदेलखंड आत्मनिर्भर भारत अभियान को सफल बनाने के लिए पूरी ताकत लगा देगा, एक नया अध्याय लिखेगा।
इसमें बहुत बड़ी भूमिका कृषि की है: PM
जब हम कृषि में आत्मनिर्भरता की बात करते हैं तो ये सिर्फ खाद्यान्न तक ही सीमित नहीं है।
— PMO India (@PMOIndia) August 29, 2020
बल्कि ये गांव की पूरी अर्थव्यवस्था की आत्मनिर्भरता की बात है।
ये देश में खेती से पैदा होने वाले उत्पादों में वैल्यू एडिशन करके देश और दुनिया के बाज़ारों में पहुंचाने का मिशन है: PM
कृषि में आत्मनिर्भरता का लक्ष्य किसानों को एक उत्पादक के साथ ही उद्यमी बनाने का भी है।
— PMO India (@PMOIndia) August 29, 2020
जब किसान और खेती, उद्योग के रूप में आगे बढ़ेगी तो बड़े स्तर पर गांव में और गांव के पास ही रोज़गार और स्वरोज़गार के अवसर तैयार होने वाले हैं: PM
6 साल पहले जहां देश में सिर्फ 1 केंद्रीय कृषि विश्विद्यालय था, आज 3 सेंट्रल एग्रीकल्चर यूनिवर्सिटीज़ देश में काम कर रही हैं।
— PMO India (@PMOIndia) August 29, 2020
इसके अलावा तीन और राष्ट्रीय संस्थान IARI-झारखंड, IARI-असम, और मोतीहारी में Mahatma Gandhi Institute for Integrated Farming की स्थापना की जा रही है: PM
ड्रोन टेक्नॉलॉजी हो, आर्टिफिशियल इंटेलीजेंस की टेक्नॉलॉजी हो, आधुनिक कृषि उपकरण हों, इसको देश की कृषि में अधिक से अधिक उपयोग में लाने के लिए आप जैसे युवा Researchers को, युवा वैज्ञानिकों को निरंतर काम करना होगा: PM
— PMO India (@PMOIndia) August 29, 2020
इससे दो लाभ होंगे।
— PMO India (@PMOIndia) August 29, 2020
एक लाभ तो ये होगा कि गांव के बच्चों में खेती से जुड़ी जो एक स्वभाविक समझ होती है, उसका विस्तार होगा।
दूसरा लाभ ये होगा कि वो खेती और इससे जुड़ी तकनीक, व्यापार-कारोबार के बारे में अपने परिवार को ज्यादा जानकारी दे पाएगा: PM
कृषि से जुड़ी शिक्षा को, उसकी प्रेक्टिकल एप्लीकेशन को स्कूल स्तर पर ले जाना भी आवश्यक है।
— PMO India (@PMOIndia) August 29, 2020
प्रयास है कि गांव के स्तर पर मिडिल स्कूल लेवल पर ही कृषि के विषय को इंट्रोड्यूस किया जाए: PM
बुंदेलखंड की करीब-करीब 10 लाख गरीब बहनों को इस दौरान मुफ्त गैस सिलेंडर दिए गए हैं।
— PMO India (@PMOIndia) August 29, 2020
लाखों बहनों के जनधन खाते में हज़ारों करोड़ रुपए जमा किए गए हैं: PM
कोरोना के खिलाफ बुंदेलखंड के लोग भी डटे हुए हैं।
— PMO India (@PMOIndia) August 29, 2020
सरकार ने भी प्रयास किया है कि लोगों को कम से कम दिक्कत हो।
गरीब का चूल्हा जलता रहे, इसके लिए यूपी के करोड़ों गरीब और ग्रामीण परिवारों को मुफ्त राशन दिया जा रहा है: PM
गरीब कल्याण रोज़गार अभियान के तहत यूपी में 700 करोड़ रुपए से अधिक का खर्च अब तक किया जा चुका है, जिसके तहत लाखों कामगारों को रोज़गार उपलब्ध हो रहा है।
— PMO India (@PMOIndia) August 29, 2020
मुझे बताया गया है कि इस अभियान के तहत यहां बुंदेलखंड में भी सैकड़ों तालाबों को ठीक करने और नए तालाब बनाने का काम किया गया है:PM
जब ये तैयार हो जाएंगी तो इससे बुंदेलखंड के लाखों परिवारों को सीधा लाभ होगा।
— PMO India (@PMOIndia) August 29, 2020
इतना ही नहीं, बुंदेलखंड में, भूजल के स्तर को ऊपर उठाने के लिए अटल भूजल योजना पर भी काम चल रहा है: PM
बुंदेलखंड एक्सप्रेस वे हो या फिर डिफेंस कॉरीडोर, हज़ारों करोड़ रुपए के ये प्रोजेक्ट यहां रोजगार के हजारों अवसर बनाने का काम करेंगे।
— PMO India (@PMOIndia) August 29, 2020
वो दिन दूर नहीं जब वीरों की ये भूमि, झांसी और इसके आसपास का ये क्षेत्र देश को रक्षा क्षेत्र में आत्मनिर्भर बनाने के लिए एक बड़ा सेंटर बनेगा: PM
एक तरह से बुंलेदखंड में ‘जय जवान, जय किसान और जय विज्ञान’ का मंत्र चारों दिशाओं में गूंजेगा।
— PMO India (@PMOIndia) August 29, 2020
केंद्र सरकार और उत्तर प्रदेश की सरकार बुंदेलखंड की पुरातन पहचान को, इस धरती के गौरव को समृद्ध करने के लिए प्रतिबद्ध है: PM