نئی دہلی،18 نومبر، 2021/وزیراعظم جناب نریندر مودی نے دوا سازی کے شعبے کی پہلی عالمی اختراع سمٹ کا افتتاح کیا۔ مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈاویا اس موقعے پر موجود تھے۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عالمی وبا کی وجہ سے دوا سازی کا شعبہ خاص توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ خواہ وہ طرز زندگی ہو یا دوائیں، دواؤں سے متعلق ٹکنالوجی ہو یا ویکسین ، حفظاں صحت کے ہر پہلو کو پچھلے دو سال میں عالمی توجہ حاصل ہوئی ہے۔ اس ضمن میں وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کی دوا سازی کی صنعت میں چیلنج کو قبول کرنے تک کی صلاحیت پیدا ہوئی ہے۔ جناب مودی نے کہا ’’بھارت کے حفظان صحت کے شعبے کو جو عالمی اعتماد حاصل ہوا ہے اس کی وجہ سے حالیہ دنوں میں بھارت کو دوا سازی کی دنیا کہا جا رہا ہے۔ ‘‘
وزیر اعظم نے وضاحت کی ’’تندرستی کی ہماری تاریخ محض جسمانی حدوں تک محدود نہیں ہے ۔ ہم پورے بنی نوع انسان کی خوشحالی میں یقین رکھتے ہیں۔ اور ہم نے اس جذبے کا اظہار کووڈ – 19 عالمی وبا کے دوران پوری دنیا کے سامنے کیا ہے۔ ‘‘وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی وبا کے دوران ’’ہم نے زندگی بچانے والی دوائیں اور طبی سامان عالمی وبا کے ابتدائی مرحلے میں 150 سے زیادہ ملکوں کو برآمد کیا ۔ ہم نے اس سال تقریباً 100 ملکوں کو 65 ملین سے زیادہ کووڈ ویکسین برآمد بھی کی ہیں۔‘‘
وزیراعظم نے اختراع کے لیے ایک نظام تیار کرنے کا خاکہ پیش کیا جس سے بھارت دوا کی دریافت کرنے اور اختراعی طبی آلات ایجاد کرنے میں ایک رہنما ملک بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سبھی متعلقہ فریقوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر صلاح مشورے پر مبنی پالیسی تیار کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے پاس ایسے سائنسداں اور ٹکنالوجی کے ماہرین موجود ہیں جن میں صنعت کو اور زیادہ اونچائیوں پر لے جانے کی صلاحیت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ’’اس طاقت کو بھارت نے موقعے تلاش کرنے اور مصنوعات سازی کو فروغ دینے نئے موقعوں کی تلاش اور میک اِن انڈیا کے لیے اس طاقت کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔‘‘
وزیراعظم نے دیسی صلاحیتوں کو فروغ دینے پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے زور دے کر کہا ’’آج جب بھارت کے 1.3 ارب لوگوں نے بھارت کو خود کفیل بنانے کی ذمہ داری لے لی ہے ہمیں ویکسین اور دواؤں کے لیے کلیدی اجزاء کی گھریلو مینوفیکچرنگ میں اضافہ کرنے کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ یہ ایک ایسا محاذ ہے جسے بھارت کو فتح کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘
وزیراعظم نے متعلقہ فریقوں کو بھارت میں نت نئے خیالات پیش کرنے ، بھارت میں اختراع کرنے ، بھارت میں مصنوعات سازی اور دنیا کے لیے مصنوعات سازی کی دعوت دی ۔ اپنی ذاتی طاقت کو پہچانئے اور دنیا کو خدمات فراہم کیجیے۔
In this context, the Indian pharmaceutical industry has also risen to the challenge.
— PMO India (@PMOIndia) November 18, 2021
The global trust earned by the Indian healthcare sector has led to India being called the “pharmacy of the world” in recent times: PM @narendramodi
Whether it is lifestyle, or medicines, or medical technology, or vaccines, every aspect of healthcare has received global attention over the last two years: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) November 18, 2021
We exported lifesaving medicines and medical equipment to over 150 countries during the initial phase of the pandemic.
— PMO India (@PMOIndia) November 18, 2021
We have also exported more than 65 million doses of Covid vaccines to nearly 100 countries this year: PM @narendramodi
Our definition of wellness is not limited by physical boundaries.
— PMO India (@PMOIndia) November 18, 2021
We believe in the well-being of the entire humankind.
And, we have shown this spirit to the whole world during the Covid-19 global pandemic: PM @narendramodi
Our vision is to create an eco-system for innovation that will make India a leader in drug discovery and innovative medical devices.
— PMO India (@PMOIndia) November 18, 2021
Our policy interventions are being made based on wide consultation with all stakeholders: PM @narendramodi
India has a large pool of scientists and technologists with a potential to take the industry to greater heights.
— PMO India (@PMOIndia) November 18, 2021
This strength needs to be harnessed to “Discover and Make in India”: PM @narendramodi
Today, when 1.3 billion people of India have taken it upon themselves to make India Aatmanirbhar, we must think about ramping up domestic manufacturing of key ingredients for vaccines and medicines.
— PMO India (@PMOIndia) November 18, 2021
This is one frontier that India has to conquer: PM @narendramodi
I invite you all to Ideate in India, Innovate in India, Make in India and Make for the World.
— PMO India (@PMOIndia) November 18, 2021
Discover your true strength and serve the World: PM @narendramodi