India is ready to protect humanity with not one but two 'Made in India' coronavirus vaccines: PM Modi
When India took stand against terrorism, the world too got the courage to face this challenge: PM
Whenever anyone doubted Indians and India's unity, they were proven wrong: PM Modi
Today, the whole world trusts India: PM Modi

نئی دہلی،09 جنوری ، 2021 /وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج پرواسی بھارتیہ دوس کنوینشن کا افتتاح کیا ۔ اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے بیرون ملک بھارتیوں کو اپنے اپنے ملکوں میں کورونا عالمی وبا کے دوران ان کے رول کے لیے سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سربراہان مملکت کے ساتھ اپنے مذاکرات کے دوران ہمیشہ بیرون ملک بھارتیوں پر فخر محسوس کیا ہے جب کبھی سربراہان نے اپنے ملکوں میں ڈاکٹر، نیم طبی عملے اور عام شہریوں کے طور پر ان کے تعاون کی تعریف کی۔ بیرون ملک بھارتیوں کا کووڈ کے خلاف بھارت کی لڑائی میں تعاون کا بھی ذکر کیا۔

وائی ٹو کے بحران سے نمٹنے میں بھارت کے رول کا ذکر کرتے ہوئے اور بھارتی دوا ساز صنعت کی طرف سے اسٹرائڈز بنائے جانے پر وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی صلاحیتوں سے ہمیشہ انسانیت کو فائدہ ہوا ہے۔ بھارت عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ نوآبادیاتی نظام اور دہشت گردی کے خلاف بھارت کی لڑائی سے دنیا کو ان لعنتوں کا مقابلہ کرنے میں استحکام ملا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں دنیا کے اعتماد اس کے کھانوں ، فیشن، کنبے کی اقدار اور تجارتی اقدار کا سہرا بیرون ملک بھارتیوں کو جاتا ہے۔ بیرون ملک بھارتیوں کے رویے سے بھارتی طور طریقوں ، اقدار اور اس سب کچھ سے جس کی وجہ سے تجسس ایک روایت میں بدل گیا ایک دلچسپی پیدا ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جیساکہ بھارت آتم نربھر بھارت کے نشانے کی طرف بڑھ رہا ہے، بیرون ملک بھارتیوں کا بھی اس میں ایک بڑا رول ہے کیونکہ بھارتی میں تیار کی گئی چیزوں کا ان کی طرف سے استعمال کیے جانے سے بھارتی مصنوعات میں مزید اعتماد پیدا ہوگا۔

وزیر اعظم نے بیرون ملک بھارتی برادری سے وبا کے خلاف جنگ میں بھارت کی صلاحیت کے بارے میں بھی تفصیل سے بات کی۔ انہوں نے کہا ، "اس وائرس کے خلاف بین الاقوامی سطح پر جمہوری یکجہتی کی کوئی اور مثال نہیں ہے۔" پی پی ای کٹس ، ماسک ، وینٹی لیٹر یا ٹیسٹنگ کٹس جیسی اہم چیزوں کے لئے درآمدات پر انحصار کرنے کے باوجود ، بھارت نے ان میں سے بہت سے سامان کی برآمد شروع کردی کیونکہ اس نے خود کفیل ہونے کے لیے اپنے اندر صلاحیتیں پیدا ۔ آج بھارت ان ملکوں میں شامل ہے جن میں شرح اموات سب سے کم ہے اور صحت یابی کی شرح سب سے تیز ہے۔ دنیا کی فارمیسی کی حیثیت سے ، بھارت دنیا کی مدد کر رہا ہے اور پوری دنیا بھارت کی طرف دیکھ رہی ہے ، کیونکہ ملک دو دیسی ویکسین کے ذریعہ دنیا کی سب سے بڑی ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

 

وزیر اعظم نے براہ راست فائدے کی منتقلی (ڈی بی ٹی) کے بینک کھاتوں میں سرکاری امداد کی براہ راست منتقلی کے ذریعے ملک سے بدعنوانی پر قابو پانے میں ہونے والی پیش رفت کا خاکہ پیش کیا، جس کے ذریعے وبائی دور کے دوران ضرورت مندوں کو ملی مدد کو متفقہ طور پر ساری دنیا نے سراہا۔ اسی طرح غریبوں کی ترقی اور قابل تجدید توانائی کے فوائد حاصل کرکے ملکی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم نے اشارہ دیا کہ آج کا بھارت کا خلائی پروگرام ٹیکنیکل اسٹارٹ اپ اقتصادی نظام اور اس کی خاصیتیں بھارت کی خواندگی کا کرنوں پرانے پیغام کی شکل بدل رہی ہیں۔ انہوں نے بیرون ملک بھارتیوں کو دعوتی دی کہ تعلیم سے لے کر صنعت تک کے میدانوں میں حالیہ مہینوں میں جو اصلاحات کی گئی ہیں ان کا فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے پیداوار سے متعلق سبسڈیز کی اسکیم کا خاص طور پر ذکر کیا جس کا مقصد اس سلسلے میں مینوفیکچرنگ کو مقبول بنانا ہے۔

وزیراعظم نے بیرون ملک بھارتی برادری کو ان کی مادر وطن سے ہر طرح کی مدد کا یقین دلایا۔ انہوں نے وندے بھارت مشن کا ذکر کیا جس میں 45 لاکھ سے زیادہ بھارتی افراد کو کورونا کے دوران بچایا گیا تھا۔ انہوں نے بیرون ملک بھارتیوں کے روزگار کو بچانے کے لیے سفارتی کوششوں کے بارے میں بھی جانکاری دی۔ خلیج اور دیگر علاقوں سے واپس آنے کے لیے روزگار کی مدد کے مقصد سے ہنر مند کارکنوں کی آمد کے اعداد و شمار سے متعلق بھی اقدامات کیے گیے ہیں۔ انہوں نے بہتر کنکٹیویٹی اور پرواسی بھارتی افراد کے ساتھ مواصلات کے لیے عالمی پرواسی رشتہ پورٹل کے بارے میں بھی بات کی۔

وزیراعظم نے جمہوریہ سورینام کے صدر عزت مآب جناب چندریکا پرساد سنتوکھی کا بھی ان کی قیادت اور کلیدی خطبے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ان سے جلد ملاقات کی امید ظاہر کی۔ جناب مودی نے پرواسی بھارتی سمان اور کوئز مقابلے کے فاتحین کو بھی مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے بیرون ملک بھارتی افراد سے کہا کہ وہ ملک کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں۔ انہوں نے بیرون ملک بھارتی برادری کے ارکان اور پوری دنیا میں بھارتی مشنوں میں لوگوں سے کہا کہ وہ ایک ایسا پورٹل ، ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم تیار کریں جس پر پرواسی بھارتیوں کے بھارت کی جدوجہد آزادی میں تعاون کو دستاویزی شکل میں پیش کیا جائے۔

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi