وزیر اعظم نے فروری میں واشنگٹن ڈی سی کے اپنے کامیاب دورے اور صدر ٹرمپ کے ساتھ اپنی بات چیت کو یاد کیا
اس سال فروری میں پیرس میں اپنی ملاقات کے بعد ، وزیر اعظم اور نائب صدر وینس نے دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا
وہ امریکہ –ہندوستان کے مابین دو طرفہ تجارتی معاہدے میں پیش رفت اور توانائی ، دفاع ، اسٹریٹجک ٹیکنالوجیز میں تعاون بڑھانے کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا
وزیر اعظم نے نائب صدر اور ان کے اہل خانہ کو خوشگوار قیام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا
وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ کو مبارکباد پیش کی اورکہا کہ وہ اس سال کے آخر میں ان کے ہندوستان کے دورے کے منتظر ہیں

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے امریکہ کے نائب صدر عزت مآب جے ڈی وینس کے ساتھ خاتون  دوئم محترمہ اوشا وینس ، ان کے بچوں  اور امریکی  انتظامیہ کے سینئر اراکین  سے ملاقات کی ۔ 

 

وزیر اعظم نے فروری میں اپنے واشنگٹن ڈی سی کے دورے اور صدر ٹرمپ کے ساتھ اپنی نتیجہ خیز بات چیت کو پرجوش طریقے سے یاد کیا ، جس نے میک امریکہ گریٹ اگین (ایم اے جی اے) اور وکست بھارت 2047 کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان قریبی تعاون کے لیے روڈ میپ تیار کیا ۔

 

وزیر اعظم اور نائب صدر وینس نے دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا اور  اسے مثبت  قرار دیا ۔

انہوں نے باہمی فائدہ مند  ہندوستان – امریکہ کے مابین  دو طرفہ تجارتی معاہدہ کے لئے مذاکرات میں نمایاں پیش رفت کا خیرمقدم کیا ، جو  دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود پر مرکوزہے ۔اسی طرح ، انہوں نے توانائی ، دفاع ، اسٹریٹجک ٹیکنالوجیز اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مسلسل کوششوں کا ذکر کیا ۔

 

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا اور آگے بڑھنے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری پر زور دیا ۔

 

وزیر اعظم نے نائب صدر ، خاتون دوم اور ان کے بچوں کو ہندوستان میں خوشگوار اور نتیجہ خیز قیام کے لیے نیک خواہشات پیش کیں ۔

 

وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ کو گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ اس سال کے آخر میں ان کے بھارت کے دورے کے منتظر ہیں ۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Oman, India’s Gulf 'n' West Asia Gateway

Media Coverage

Oman, India’s Gulf 'n' West Asia Gateway
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles passing of renowned writer Vinod Kumar Shukla ji
December 23, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has condoled passing of renowned writer and Jnanpith Awardee Vinod Kumar Shukla ji. Shri Modi stated that he will always be remembered for his invaluable contribution to the world of Hindi literature.

The Prime Minister posted on X:

"ज्ञानपीठ पुरस्कार से सम्मानित प्रख्यात लेखक विनोद कुमार शुक्ल जी के निधन से अत्यंत दुख हुआ है। हिन्दी साहित्य जगत में अपने अमूल्य योगदान के लिए वे हमेशा स्मरणीय रहेंगे। शोक की इस घड़ी में मेरी संवेदनाएं उनके परिजनों और प्रशंसकों के साथ हैं। ओम शांति।"