Quoteدونوں لیڈروں نے کئی دو طرفہ امور، خاص طور پر تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیا
Quoteوزیر اعظم نے برطانیہ میں ہندوستانی سفارتی اداروں کی حفاظت کا مدعا اٹھایا اور ہند مخالف عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی اپیل کی
Quoteوزیر اعظم نے اقتصادی مجرموں کی واپسی سے جڑے معاملوں میں ہوئی پیش رفت کی معلومات مانگی
Quoteوزیر اعظم جناب سونک نے جی20 کی ہندوستان کی موجودہ صدارت کے لیے برطانیہ کی مکمل حمایت کو دہرایا
Quoteوزیر اعظم نے بیساکھی کے موقع پر وزیر اعظم جناب سونک کو مبارکباد پیش کی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج برطانیہ کے وزیر اعظم  جناب رشی سونک سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

دونوں لیڈروں نے ہند-برطانیہ روڈ میپ 2030 کے حصہ کے طور پر کئی دو طرفہ امور پر ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے حالیہ اعلیٰ سطحی  تبادلے اور خاص طور پر تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں بڑھتے تعاون پر طمانیت کا اظہار کیا۔ دونوں لیڈروں نے دونوں ممالک کے درمیان  باہم مفید فری ٹریڈ ایگریمنٹ کو جلد از جلد حتمی شکل دیے جانے کی ضرورت پر اتفاق کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم جناب مودی نے برطانیہ میں ہندوستانی سفارتی اداروں کی حفاظت کا مدعا اٹھایا اور حکومت برطانیہ کے ذریعے ہند مخالف عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی اپیل کی۔ وزیر اعظم جناب سونک نے بتایا کہ برطانیہ ہندوستانی ہائی کمیشن پر ہوئے حملے  کو پوری طرح سے ناقابل قبول مانتا ہے۔ انہوں نے ہندوستانی مشن اور  اس کے  ملازمین کی پوری حفاظت کا یقین دلایا۔

وزیر اعظم جناب مودی نے برطانیہ میں پناہ لینے والے اقتصادی مجرموں کا مدعا بھی اٹھایا۔ انہوں نے ان  مفرور لوگوں کی واپسی سے جڑے معاملوں میں ہوئی پیش رفت  کی جانکاری مانگی تاکہ وہ ہندوستانی عدلیہ کے سامنے پیش ہو سکیں۔

وزیر اعظم جناب مودی نے دسمبر 2023 میں ہونے والی جی 20 چوٹی کانفرنس میں شامل ہونے کے لیے وزیر اعظم جناب سونک کو دعوت دی۔ وزیر اعظم جناب سونک نے جی 20 کی ہندوستان کی صدارت کے دوران ہوئی پیش رفت کی ستائش کی اور ہندوستان کی مختلف پہل اور ان کی کامیابی کے لیے برطانیہ کی مکمل حمایت کو دہرایا۔

وزیراعظم نے بیساکھی کے موقع پر وزیر اعظم جناب سونک اور برطانیہ میں رہنے والی ہندوستانی کمیونٹی کے لوگوں کو مبارکباد دی۔

دونوں لیڈران ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ میں رہنے پر متفق ہوئے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India emerges as a global leader across key sectors in 2024

Media Coverage

India emerges as a global leader across key sectors in 2024
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister wishes everyone a happy 2025
January 01, 2025

The Prime Minister Shri Narendra Modi today wished everyone a happy 2025.

In a post on X, he wrote:

“Happy 2025!

May this year bring everyone new opportunities, success and endless joy. May everybody be blessed with wonderful health and prosperity.”