وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کے ساتھ بین مذاہب مذاکرات، انتہا پسند نظریات کی مخالفت، عالمی امن کو فروغ اور ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی۔
عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کے ذریعے میٹنگ کے بارے میں کیے گئے ٹوئٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے ٹوئٹ کیا:
’’مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل اور مسلم دانشوروں کی تنظیم کے صدر عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ سے مل کر خوشی ہوئی۔ ہم نے بین مذاہب مذاکرات، انتہا پسند نظریات کی مخالفت، عالمی امن کو فروغ اور ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔‘‘
Pleased to have met H.E. Sheikh @MhmdAlissa, Secretary General of @MWLOrg and Chairman of the Organisation of Muslim Scholars. We had a great exchange of views on furthering inter-faith dialogue, countering extremist ideologies, promoting global peace, and deepening partnership… https://t.co/yenOiez6Vt
— Narendra Modi (@narendramodi) July 12, 2023