وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دبئی میں حکومتوں کی عالمی سربراہ اجلاس کے موقع پر مڈغاسکر کے صدرعزت مآب جناب اینڈری راجویلینا سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔
دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات اور قدیم جغرافیائی تعلقات کو تسلیم کیا۔ انہوں نے دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا اور اقوام متحدہ سمیت مختلف کثیرالجہتی فورمز پر دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کی ستائش کی۔
وزیر اعظم نے ہند-مڈغاسکر شراکت داری کو مزید مضبوط بنانےاور ویژن ساگر – سیکورٹی اور خطے میں سب کے لیےترقی کے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بحر ہند کے خطے میں ایک ساتھی ترقی پذیر ملک کے طور پر ہندوستان مڈغاسکر کے ترقیاتی سفر میں ایک پرعزم شراکت دار بنا رہے گا۔
PM @narendramodi and President @SE_Rajoelina of Madagascar had a fruitful meeting in Dubai.
— PMO India (@PMOIndia) February 14, 2024
Their discussions focused on deepening bilateral ties between both the countries. The Prime Minister reassured Madagascar of India's unwavering support in its developmental journey. pic.twitter.com/IiJW2PFgYR