Seychelles is central to India's vision of 'SAGAR' - 'Security and Growth for All in the Region': PM Modi
India is honoured to be a partner of Seychelles in the development of its security capabilities and in meeting its infrastructural and developmental needs: PM
India is committed to strengthening the maritime security of Seychelles: PM Modi

جمہوریہ سیشلس کے صدر،

عزت مآبواویل رام کلاون جی،

معزز مہمانان،

نمسکار،

میں اپنی بات  صدر رام کلاون جی کو پرجوش مبارکباد دینے سے شروع کرنا چاہتا ہوں۔ وہ بھارت کے سپوت ہیں اور ان کی جڑیں  بہار کے گوپال گنج ضلع میں پیوستہ ہیں۔ آج نہ صرف ان کے گاؤں پرسونی کے لوگ بلکہ تمام بھارتی ان کی کامیابیوں پر فخر محسوس کرتے ہیں۔صدر کے طور پر ان کے انتخاب سے اس اعتماد کا اظہار ہوتا ہے جو سیشلس کے لوگ عوامی خدمات کے تئیں ان کی لگن پر رکھتے ہیں۔

دوستو،

میں بڑے پیار سے 2015 کے  سیشلس کے اپنے دورے کو یاد کرتا ہوں۔ سیشلس انڈین اوشن ریجن ممالک کے میرے دورے کی پہلی منزل تھا۔ بھارت اور سیشلس بحرہند کے پڑوس میں ایک مضبوط اور سرگرم شراکتداری کے ساجھے دار ہیں۔

سیشلس، بھارت کے وژن ’ساگر‘ کے لیے مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ – ’سکیورٹی اینڈ گروتھ فار آل ان دی ریجن‘ بھارت کو یہ فخر ہے کہ وہ سیشلس کی سکیورٹی صلاحیتوں کے فروغ میں اس کا ساجھے دار ہے اور اس کی بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی ضرورتوں کی تکمیل میں اس کا شراکتدار ہے۔ آج ہمارے تعلقات کا ایک اہم سنگ میل ہے۔ ہم اپنی ترقیاتی شراکتدار کے تحت مکمل کئے گئے متعدد نئے پروجیکٹوں کا مشترکہ طورپر افتتاح کر رہے ہیں۔

دوستو،

ایک آزاد، خود مختار اور باصلاحیت عدالتی نظام تمام جمہوریتوں کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے سیشلس میں نیو مجسٹریٹس کورٹ بلڈنگ کی تعمیر میں اپنا حصہ ادا کیا ہے۔ یہ جدید عمارت وبائی بیماری کووڈ-19 کے چیلنج بھرے زمانے میں مکمل کی گئی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اسے ہماری گہری اور مستقل دوستی کی ایک علامت کے طور پر مدت تک یاد رکھا جائے گا۔

بھارت نے ہمیشہ ترقیاتی تعاون کے سلسلے میں انسانیت پر مرتکز حکمت عملی میں یقین رکھا ہے۔ اس فلسفے کی عکاسی 10 ہائی امپیکٹ کمیونٹی ڈیولپمنٹ پروجیکٹوں سے ہوتی ہے جن کا آج افتتاح کیا جارہا ہے۔ ان پروجیکٹوں سے پورے سیشلس میں پھیلے ہوئے طبقوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی روہنما ہوگی۔

دوستو،

بھارت نے سیشلس کی بحری سکیورٹی کو مضبوط بنانے کا عہد کر رکھا ہے۔ آج ہم ایک نیا ، جدید، بھارت میں بنا ہوا تیز رفتار گشتی جہاز سیشلس کے کوسٹ گارڈ کے حوالے کر رہے ہیں۔ اس جہاز سے سیشلس کو اپنے بحری وسائل کے تحفظ میں مدد ملے گی۔

آب وہوا کی تبدیلی جزیرے کے ملکوں کے لیے  خصوصی خطرہ پیدا کرتی ہے۔ اس لئے مجھے خوشی ہے کہ آج ہم بھارت کی مدد سے سیشلس میں تعمیر کردہ ایک میگاواٹ کا شمسی بجلی کا پلانٹ سیشلس کے حوالے کر رہے ہیں۔ ان تمام پروجیکٹوں سے سیشلس کی ترقیاتی ترجیحات کی عکاسی ہوتی ہے۔

دوستو،

بھارت کو یہ فخر ہے کہ اس نے وبائی بیماری کووڈ کے خلاف جدوجہد میں سیشلس کے ایک مضبوط ساتھی کا کردار ادا کیا ہے۔ ضرورت کے وقت ہم ضروری دوائیں اور بھارت میں بنے ہوئے 50000 ٹیکے سیشلس کو فراہم کرسکے۔ سیشلس وہ پہلا افریقی ملک تھا جس نے بھارت میں بنے ہوئے کووڈ-19 ٹیکے حاصل کئے۔ میں صدر رام کلاون جی کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ بھارت کووڈ کے بعد کی اقتصادی بحالی میں سیشلس کی کوششوں میں اس کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

دوستو،

بھارت اور سیشلس کی دوستی صحیح معنی میں خصوصیت کی حامل ہے۔ اور بھارت ان تعلقات پر گہرا فخر محسوس کرتا ہے۔ میں ایک بار پھر صدر رام کلاون جی اور سیشلس کے لوگوں اپنی بہترین خواہشات پیش کرتا ہوں۔

آپ کا شکریہ

آپ کا بہت بہت شکریہ

نمستے

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
25% of India under forest & tree cover: Government report

Media Coverage

25% of India under forest & tree cover: Government report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi