وزیراعظم کی اٹلی کی وزیراعظم سے ملاقات

Published By : Admin | September 9, 2023 | 19:20 IST

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں جی 20 سربراہ کانفرنس کے موقع پر اطالوی جمہوریہ کی وزیر اعظم محترمہ جارجیا میلونی کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔ مارچ 2023 میں اپنے ملکی دورے کے بعد وزیر اعظم میلونی کا ہندوستان کا یہ دوسرا دورہ ہے، جس کے دوران دو طرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کی سطح تک بڑھایا گیا تھا۔

وزیر اعظم نے ہندوستان کی جی- صدارت اور عالمی بائیو ایندھن اتحاد اور ہندوستان - مشرق وسطی - یورپ اقتصادی راہداری میں اٹلی کی شمولیت کے لیے اٹلی کی حمایت کی تعریف کی۔

دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہندوستان-اٹلی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا، اور دفاع اور نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں تعاون کو تقویت دینے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے جی7 اور جی20 کی ضرورت کو نوٹ کیا کہ وہ عالمی بہتری کے لیے ہم آہنگی سے کام کریں۔

وزیر اعظم میلونی نے کامیاب جی20سربراہ اجلاس کے لیے وزیر اعظم کو مبارکباد دی۔

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi