وزیر اعظم نے باہمی تعلقات کے تئیں صدر بائیڈن کی تصوریت اور عہدبندگی کی ستائش کی
دونوں قائدین نے وزیر اعظم کے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے تاریخی دورے کے نتائج کو نافذ کرنے کی سمت میں ہوئی پیش رفت کی ستائش کی
دونوں قائدین نے آئی سی ای ٹی، دفاع، خلاء اور دیگر شعبوں میں پائیدار رفتار کی ستائش کی
صدر بائیڈن نے قطب جنوبی کے نزدیک چندریان 3 کی تاریخی لینڈنگ کے لیے بھارت کو مبارکباد پیش کی
دونوں قائدین نے علاقائی اور عالمی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا
وزیر اعظم نے بھارت کی جی20 صدارت کو لے کر امریکہ کی مسلسل حمایت کے لیے صدر بائیڈن کا شکریہ ادا کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے صدر عزت مآب جناب جوسف آر بائیڈن سے ملاقات کی۔ صدر بائیڈن، جو بطور صدر پہلی مرتبہ بھارت کے دورے پر آئے ہیں، 9 سے 10 ستمبر 2023 کو نئی دہلی میں منعقد ہونے والی جی 20 سربراہ ملاقات میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم نے بھارت – امریکہ جامع عالمی تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے تئیں صدر بائیڈن کی تصوریت اور عہدبندگی کی ستائش کی، جو ساجھا جمہوری اقدار، تزویراتی ہم آہنگی اور عوام سے عوام کے مابین مضبوط تعلقات پر مبنی ہے۔

دونوں قائدین نے جون 2023 میں وزیر اعظم کے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے تاریخی دورے کے مستقبل پر مبنی اور جامع نتائج کو نافذ کرنے کی سمت میں ہوئی پیش رفت کی ستائش کی، جس میں اہم اور ابھرتی ہوئی تکنالوجی (آئی سی ای ٹی) کے لیے بھارت- ریاست ہائے متحدہ امریکہ پہل قدمی بھی شامل ہے۔

دونوں قائدین نے دفاع، تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، صحت، تحقیق، اختراع، ثقافت اور دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان تعلقات سمیت باہمی تعاون میں پائیدار رفتار کا خیرمقدم کیا۔

صدر بائیڈن نے چاند کے قطب جنوبی کے نزدیک چندریان 3 کی تاریخی لینڈنگ پر وزیر اعظم اور بھارت کے عوام کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی اور خلاء میں دونوں ممالک کے درمیان عمیق تعاون پر روشنی ڈالی۔

دونوں قائدین نے کئی عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں قائدین اس بات پر متفق ہوئے کہ بھارت – امریکہ شراکت داری نہ صرف دونوں ممالک کے لوگوں کے لیے بلکہ عالمی فلاح و بہبود کے لیے مفید ہے۔

وزیر اعظم نے جی 20 کی بھارت کی صدارت کی کامیابی کو یقینی بنانے میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ سے حاصل ہونے والی مسلسل حمایت کے لیے صدر بائیڈن کو مبارکباد پیش کی۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
'You Are A Champion Among Leaders': Guyana's President Praises PM Modi

Media Coverage

'You Are A Champion Among Leaders': Guyana's President Praises PM Modi
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi congratulates hockey team for winning Women's Asian Champions Trophy
November 21, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi today congratulated the Indian Hockey team on winning the Women's Asian Champions Trophy.

Shri Modi said that their win will motivate upcoming athletes.

The Prime Minister posted on X:

"A phenomenal accomplishment!

Congratulations to our hockey team on winning the Women's Asian Champions Trophy. They played exceptionally well through the tournament. Their success will motivate many upcoming athletes."