وزیراعظم کی کوموروس کے صدر سے ملاقات

Published By : Admin | September 10, 2023 | 17:20 IST

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 10 ستمبر 2023 کو دلی میںجی20  سربراہ اجلاس کے موقع پر کوموروس کییونین کے صدر جناب عزالی اسومانی سے ملاقات کی۔

صدر اسومانی نے افریقییونین کو جی 20 کا مستقل رکن بنانے میں وزیر اعظم کے اقدام اور کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنی خاص خوشی کا اظہار کیا کہ یہ ہندوستان کیجی20 صدارت کے دوران ہوا، ہندوستان کے کردار اور افریقہ کے ساتھ روابط کو دیکھتے ہوئے انہوں نے محسوس کیا کہ اس سے ہندوستان - کوموروس کے تعلقات کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے ہندوستان کیجی 20 صدارت کی کامیابی کے لئے وزیر اعظم کو مزید مبارکباد دی۔

جی 20 میں شامل ہونے پر وزیر اعظم نے افریقییونین اور کوموروس کو مبارکباد دی اور وائس آف گلوبل ساؤتھ کو واضح کرنے کے لئے ہندوستان کی کوششوں پر روشنی ڈالی اور جنوری 2023 میں ہندوستان کی طرف سے بلائی گئی وائس آف گلوبل ساؤتھ سمٹ کو یاد کیا۔

دونوں رہنماؤں کو اپنی دو طرفہ شراکت داری پر بات کرنے کا موقع بھی ملا۔ انہوں نے جاری متعدد اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا، اور میری ٹائم سیکورٹی، صلاحیت کی تعمیر اور ترقیاتی شراکت داری جیسے شعبوں میں تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi