Quoteوزیر اعظم مودی نے اس ہفتے ٹیکہ کاری مہم کی تیز رفتاری پر اطمینان کا اظہار کیا اور زور دیتے ہوئے کہا کہ اس رفتار کو آگے بھی برقرار رکھنا ضروری ہے
Quoteاس امر کو یقینی بنائیں کہ جانچ کی رفتار میں کمی نہ آئے کیونکہ مریضوں کا پتہ لگانے کے معاملے میں جانچ ایک ازحد اہم ہتھیار ہے اور اس سے کسی بھی خطے میں بیماری کی پھیلاؤ پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے: وزیر اعظم
Quoteان تمام ممالک کی مدد کے لئے کوششیں کی جانی چاہئیں جنہوں نے کووِن پلیٹ فارم کی شکل میں بھارت کی زبردست تکنیکی مہارت میں دلچسپی ظاہر کی ہے
Quoteگذشتہ 6 دنوں میں 3.77 کروڑ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ، یہ تعداد ملیشیا، سعودی عرب اور کناڈا جیسے ممالک کی پوری آبادی سے زیادہ ہے

وزیر اعظم مودی نے ملک میں ٹیکہ کاری مہم کی رفتار اور کووِڈ صورتحال کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے سرکردہ افسران کے ساتھ میٹنگ کا اہتمام کیا۔

افسران نے وزیر اعظم کو ملک میں ٹیکہ کاری کی پیش رفت سے متعلق تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی۔ وزیر اعظم کو عمر کے حساب سے ٹیکہ کاری کوریج کے بارے میں مطلع کیا گیا۔ وزیر اعظم کو مختلف ریاستوں میں صحتی کارکنان ، ہروال کارکنان اور عوام کے درمیان ٹیکہ احاطہ  کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی۔

افسران نے وزیر اعظم کو آنے والے مہینوں میں ٹیکہ سپلائی اور پیداواریت میں اضافہ کے لئے کی جارہی کوششوں کے بارے میں بتایا ۔

وزیر اعظم کو مطلع کیا گیا کہ گذشتہ 6 دنوں کے دوران 3.77 کروڑ ٹیکے لگائے گئے، یہ تعداد ملیشیا، سعودی عرب اور کناڈا جیسے ممالک کی پوری آبادی سے بھی زیادہ ہے۔ میٹنگ کے دوران اس بات پر بھی تبادلہ خیالات کیے گئے کہ ملک میں 128 اضلاع میں 45 برس سے زائد کی عمر کے زمرے کی 50 فیصد سے زائد آبادی کو اور 16 اضلاع میں 45 برس سے زائد کی عمر کے زمرے کی 90 فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ وزیر اعظم نے اس ہفتے ٹیکہ کاری مہم کی تیز رفتاری پر اطمینان کا اظہار کیا اور زور دیتے ہوئے کہا کہ اس رفتار کو آگے بھی برقرار رکھنا ضروری ہے۔

افسران نے وزیر اعظم مودی کو بتایا کہ وہ ٹیکہ کاری کے لئے عوام تک پہنچنے کی غرض سے اختراعی طریقہ کار تلاشنے اور ان کے نفاذ کے لئے ریاستی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ وزیر اعظم نے اس طرح کی کوششوں میں غیر سرکاری تنظیموں اور دیگر تنظیموں کی شمولیت کی ضرورت کے بارے میں بات چیت کی۔

اس امر کو یقینی بنانے کے لئے کہ جانچ کی رفتار میں کمی نہ آئے، وزیر اعظم نے افسران کوریاستوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے ہدایات جاری کیں، کیونکہ جانچ کا عمل مریض کا پتہ لگانے میں ازحد اہمیت کا حامل ہے اور اس سے کسی بھی خطے میں بیماری کے پھیلاؤ پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔

افسران نے وزیر اعظم کو عالمی سطح پر کووِن پلیٹ فارم میں بڑھتی دلچسپی کے بارے میں بھی بتایا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان تمام ممالک کی مدد کے لئے کوششیں کی جانی چاہئیں جنہوں نے کووِن پلیٹ فارم کی شکل میں بھارت کی زبردست تکنیکی مہارت میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India's industrial production expands to six-month high of 5.2% YoY in Nov 2024

Media Coverage

India's industrial production expands to six-month high of 5.2% YoY in Nov 2024
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،11 جنوری 2025
January 11, 2025

Redefining Progress, Empowering a Nation: PM Modi's Vision for a Viksit Bharat