وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 50 ایک روزہ بین الاقوامی سنچریاں بنانے والے پہلے کرکٹ کھلاڑی بننے پر وراٹ کوہلی کی ستائش کی ہے۔
وزیر اعظم نے X پر پوسٹ کیا:
“آج، وراٹ کوہلی نے نہ صرف اپنی 50 ویں ون ڈے سنچری اسکور کی ہے بلکہ انہوں نے بہترین کارکردگی اور استقامت کے جذبے کی بھی مثال پیش کی ہے جو بہترین کھیل کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ قابلِ ذکر سنگِ میل اُن کی مستقل لگن اور غیر معمولی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔
میں انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ دعا ہے کہ وہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک معیار قائم کرتے رہیں۔
Today, @imVkohli has not just scored his 50th ODI century but has also exemplified the spirit of excellence and perseverance that defines the best of sportsmanship.
— Narendra Modi (@narendramodi) November 15, 2023
This remarkable milestone is a testament to his enduring dedication and exceptional talent.
I extend heartfelt… pic.twitter.com/MZKuQsjgsR