وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ’خون کا عطیہ دینے والے افراد کے عالمی دن ‘کے موقع پر خون کا عطیہ دینے والے افراد کی ستائش کی ہے۔
صحت کی وزارت نے مطلع کیا ہے کہ ’’ خون دیجئے، پلازمہ دیجئے، زندگی ساجھا کیجئے، اکثر وبیشتر ساجھا کیجئے‘‘ کے پیغام کی تشہیر کرتے ہوئے خون کا عطیہ دینے والے افراد کا عالمی دن، پورے ملک میں نہایت جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔
رکت دان امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر، خون کا عطیہ دینے والوں کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے خون کے عطیے سے متعلق مختلف کیمپوں کا انعقاد کیاگیا۔
وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:
’’میں خون کا عطیہ دینے والے سبھی افراد کی ستائش کرتا ہوں۔ ان کے اِس ہمدردی پر مبنی قدم کی بدولت متعدد زندگیاں بچائی جارہی ہیں۔ اس سے خدمت اور ہمدردی کی بھارت کی اقدار اور طرز عمل کی بھی توثیق ہوتی ہے۔
I commend all the blood donors. Their act of kindness leads to countless lives being saved. It also reaffirms India's ethos of service and compassion. https://t.co/DrmuCU2rQ7
— Narendra Modi (@narendramodi) June 14, 2023