نئی دہل۔27؍جنوری۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اس تاریخی بوڈو سمجھوتے کا خیرمقدم کیا ہے جس پر آج دستخط کیے گئے ہیں اور کہا ہے کہ یہ سمجھوتہ بوڈو لوگوں کے لئے تبدیلی والے نتائج کا باعث ہوگا۔
وزیراعظم نے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے ’’امن ، ہم آہنگی اور اتحاد کا نیا سورج طلوع ہوا ہے، آج کا دن بھارت کے لئے بڑا خصوصی دن ہے، بوڈو گروپوں کے ساتھ سمجھوتہ جس پر آج دستخط کیے گئے ہیں، بوڈو لوگوں کیلئے تبدیلی والے نتائج کا حامل ہوگا۔
بوڈو سمجھوتہ جس پرآج دستخط کیے گئے ہیں، کئی وجوہات سے خاص ہے۔ یہ سمجھوتہ سرکردہ ساجھیداروں کو ایک فریم ورک کے تحت کامیابی کے ساتھ ایک ساتھ ملاتا ہے۔ جو لوگ پہلے مسلح مزاحمتی گروپوں کے ساتھ وابستہ تھے وہ اب اصل دھارے میں شامل ہوں گے اور قوم کی ترقی میں اپنا رول ادا کریں گے۔
بوڈو گروپوں کے ساتھ سمجھوتہ بوڈو لوگوں کے بے مثال کلچر کا تحفظ کریگا اور اسے مزید مقبول بنائے گا۔ بوڈو لوگوں کو بہت سی ترقیاتی اسکیموں تک رسائی حاصل ہوگی۔ ہم نے بوڈو لوگوں کو اپنی خواہشات کی تکمیل کیلئے ہر ممکن مدد دینے کا تہیہ کیا ہوا ہے‘‘۔
Ushering in a new dawn of peace, harmony and togetherness!
— Narendra Modi (@narendramodi) January 27, 2020
Today is a very special day for India.
The Accord with Bodo groups, which has been inked today will lead to transformative results for the Bodo people. pic.twitter.com/Y0QYlWvYqU
Bodo Accord inked today stands out for many reasons.
— Narendra Modi (@narendramodi) January 27, 2020
It successfully brings together the leading stakeholders under one framework.
Those who were previously associated with armed resistance groups will now be entering the mainstream and contributing to our nation’s progress. pic.twitter.com/h7hCRI1o5H
The Accord with Bodo groups will further protect and popularise the unique culture of the Bodo people.
— Narendra Modi (@narendramodi) January 27, 2020
They will get access to a wide range of development oriented initiatives.
We are committed to doing everything possible to help the Bodo people realise their aspirations. pic.twitter.com/icZFHD1J04