وزیر اعظم نے آج نل کے پانی کا کنکشن سرحدی گاؤں ہیمیا تک پہنچنے کی ستائش کی۔
مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ کے ذریعہ کیے گئے ایک ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا:
’’اس سے ہر بھارتی کو فخر کا احساس ہوگا۔ یہ دیکھنا ایک حوصلہ افزا بات ہے کہ سرحدی علاقوں کو ترقی دینے کے لیے ہماری کوششوں کو ایک بڑا محرک حاصل ہو رہا ہے۔ دہائیوں تک، ہمارے سرحدی علاقوں کو نظرانداز کیا گیا، تاہم اب ان کی ترقیاتی ضرورتوں کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔‘‘
This will make every Indian proud. It is heartening to see our efforts towards developing border areas getting a big impetus. For decades, our border areas were ignored but now their development needs are getting top priority. https://t.co/AvXDhOqgZP
— Narendra Modi (@narendramodi) May 12, 2023