وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بنگلورو کے کیمبرج لے آؤٹ میں بھارت کے پہلے 3 ڈی پرنٹ والے ڈاکخانے کو اپنے ملک کی اختراع اور ترقی کا ثبوت قرار دیا ہے۔
وزیراعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا ہے
‘‘بنگلورو کے کیمبرج لے آؤٹ میں بھارت کے پہلے 3ڈی پرنٹ والے ڈاکخانے کو دیکھ کر ہر بھارتی شہری کو فخر ہوگا۔ ہمارے ملک کی اختراع اور ترقی کا ثبوت یہ ڈاکخانہ خودکفیل بھارت کے جذبے کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ ان لوگوں کو مبارک باد جنہوں نے ڈاکخانے کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے سخت محنت کی۔
Every Indian would be proud to see India's first 3D printed Post Office at Cambridge Layout, Bengaluru. A testament to our nation's innovation and progress, it also embodies the spirit of a self-reliant India. Compliments to those who have worked hard in ensuring the Post… pic.twitter.com/Y4TrW4nEhZ
— Narendra Modi (@narendramodi) August 18, 2023