وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گیتا اور ناٹیہ شاستر کو یونیسکو کے میموری آف دی ورلڈ رجسٹر میں شامل کیے جانے کو ہماری لازوال حکمت اور بھرپور ثقافت کی عالمی پہچان کے طور پر سراہا ہے۔
مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت کے ذریعہ ایکس پرکی گئی ایک پوسٹ کاجواب دیتے ہوئے، جناب مودی نےکہا:
’’دنیا بھر میں ہر ہندوستانی کے لئے ایک قابل فخر لمحہ!
یونیسکو کے میموری آف دی ورلڈ رجسٹر میں گیتا اور ناٹیہ شاستر کا شامل ہونا ہماری لازوال حکمت اور بھرپور ثقافت کی عالمی پہچان ہے۔
گیتا اور ناٹیہ شاستر نے صدیوں سے تہذیب اور شعور کو پروان چڑھایا ہے۔ ان کی بصیرت دنیا کو مسلسل متاثر کر رہی ہے۔
@UNESCO‘‘
A proud moment for every Indian across the world!
— Narendra Modi (@narendramodi) April 18, 2025
The inclusion of the Gita and Natyashastra in UNESCO’s Memory of the World Register is a global recognition of our timeless wisdom and rich culture.
The Gita and Natyashastra have nurtured civilisation, and consciousness for… https://t.co/ZPutb5heUT