وزیراعظم جناب نریندرمودی نے اوپن ایکریج لائسنسنگ پالیسی یعنی قطعہ زمین کے لئے لائسنسنگ جاری کرنے سے متعلق کھلی پالیسی کے نظام کے تحت اڈیشہ میں مہاندی ساحل کے نزدیک طاس کے علاقے میں تیل کی تلاش کا پہلاکنواں ، پوری -1شروع کرکے، توانائی کے شعبے میں بھارت کو آتم نربھر بنانے کے تئیں آئل انڈیا لمیٹڈ کی کوششوں کی ستائش کی ہے ۔
پیٹرولیم اورقدرتی گیس کے مرکزی وزیرجناب ہردیپ سنگھ پوری کا ایک ٹوئیٹ ساجھا کرتے ہوئے ، وزیراعظم نے ٹوئیٹ کیا :
‘‘یہ قابل ذکر ہے اوریہ توانائی کے شعبے میں آتم نربھربننے کی سمت ہماری کوششوں کو تقویت بہم پہنچاتاہے ۔’’
This is noteworthy and it invigorates our efforts towards being Aatmanirbhar in the energy sector. https://t.co/nc4uNMuDjc
— Narendra Modi (@narendramodi) February 17, 2023