وزیر اعظم نے وارانسی میں 644 کروڑ روپئے کی لاگت سے 3.85 کلو میٹر طویل عوامی نقل و حمل روپ وے کے تعمیراتی کام کی ستائش کی ہے۔
سڑک، نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری کے ذریعہ کیا گیا ایک ٹوئیٹ، جس میں انہوں نے وارانسی میں 644 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کیے جا رہے 3.85 کلو میٹر طویل عوامی نقل و حمل روپ وے کے بارے میں جانکاری دی، ساجھا کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا؛
’’عقیدت اور تکنالوجی کا حیرت انگیز امتزاج! وارانسی میں تیار ہو رہے اس روپ وے سے عقیدت مندوں کے لیے سفر کا تجربہ مزید دلچسپ اور یادگار تو ہوگا ہی، اس سے بابا وشوناتھ کے درشن میں بھی انہیں بہت سہولت حاصل ہوگی۔‘‘
आस्था और टेक्नोलॉजी का अद्भुत संगम! वाराणसी में तैयार हो रहे इस रोप-वे से श्रद्धालुओं के लिए यात्रा का अनुभव बहुत रोचक और यादगार तो होगा ही, इससे बाबा विश्वनाथ के दर्शन में भी उन्हें बहुत सुविधा होगी। https://t.co/AMbBQsdEdr
— Narendra Modi (@narendramodi) March 29, 2023