نئی دہلی،29؍ جولائی  :  وزیراعظم جناب نریندر مودی نے شیروں کے عالمی دن کے موقع پر جنگلی حیات سے پیا رکرنے والوں، خاص طور سے  شیروں کے تحفظ کے بارے میں پرجوش  لوگوں   کو مبارک دی ہے۔

وزیراعظم مسلسل  ٹوئیٹ میں کہا کہ:

’’انٹرنیشنل ٹائیگر ڈے،  کے موقع پر جنگلی حیات سے پیا رکرنے والوں کو ، خاص طور سے اُن لوگوں کو، جو شیروں کے تحفظ  کے تئیں پرجوش ہیں،  مبارک باد دیتا ہوں۔ عالمی  سطح پر  شیروں کی 70  فیصد  سے زیادہ آبادی  کا گھر  ہونے کی وجہ سے  ہم  اپنے شیروں کے لئے محفوظ  پناہ گاہوں  کو یقینی بنانے  اور  شیروں کے لئے موزوں ماحولیاتی نظام  کو فروغ دینے کے تئیں   اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

بھارت  میں  18  ریاستوں میں پھیلے  51  ٹائیگر ریزرو ہیں۔ 2018  میں  شیروں کی  پچھلی گنتی  سے  پتہ چلتا ہے کہ  شیروں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے۔ بھارت نے  شیروں  کے تحفظ  سے متعلق  سینٹ پیٹر برگ اعلامئے کے  ذریعے  طے کی گئی  معیاد سے  4 سال  قبل ہی  شیروں کی  تعداد  دوگنی کرنے  کے نشانے  حاصل کرلیا ہے۔

شیروں کے تحفظ سے متعلق بھارت کی حکمت عملی میں مقامی کمیونٹیز  کو شامل کرنے  کو  سب سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ ہمیں  تمام  نباتات و حیوانات کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ  رہنے  کی ہماری صدیوں پرانی  روایت  سے بھی  حوصلہ ملا ہے، جس  کے ساتھ  ہم  اس عظیم کرہ ارض  کو مشترک کرتے ہیں۔‘‘

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...

Prime Minister visited the Indian Arrival monument at Monument Gardens in Georgetown today. He was accompanied by PM of Guyana Brig (Retd) Mark Phillips. An ensemble of Tassa Drums welcomed Prime Minister as he paid floral tribute at the Arrival Monument. Paying homage at the monument, Prime Minister recalled the struggle and sacrifices of Indian diaspora and their pivotal contribution to preserving and promoting Indian culture and tradition in Guyana. He planted a Bel Patra sapling at the monument.

The monument is a replica of the first ship which arrived in Guyana in 1838 bringing indentured migrants from India. It was gifted by India to the people of Guyana in 1991.