وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج عالمی یوم جنگلی حیات (ورلڈ وائلڈ لائف ڈے) کے موقع پر جنگلی جانوروں سے محبت کرنے والے افراد کو مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے کرۂ ارض پر زندگی کے حیرت انگیز تنوع کا جشن منانے اور اس تنوع کے تحفظ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرنے کا دن ہے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’عالمی یوم جنگلی حیات کے موقع پر جنگلی جانوروں سے محبت کرنے والے افراد کو مبارکباد۔ یہ ہمارے کرۂ ارض پر زندگی کے حیرت انگیز تنوع کا جشن منانے اور اس کے تحفظ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرنے کا دن ہے۔ میں ان تمام لوگوں کی بھی تعریف کرتا ہوں جو ہمہ گیر طریقوں کو اپنانے میں سب سے آگے ہیں، اور جنگلی جانوروں کے تحفظ کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔‘‘
Greetings to all wildlife enthusiasts on #WorldWildlifeDay. This is a day to celebrate the incredible diversity of life on our planet and to reiterate our commitment towards protecting it. I also appreciate all those who are at the forefront of sustainable practices, and…
— Narendra Modi (@narendramodi) March 3, 2024