وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ناگالینڈ کے عوام کو ان کے یومِ تاسیس پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ناگا ثقافت اپنی فرض شناسی اور ہمدردی کے جذبے کے لیے مشہور ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر لکھا:
’’ناگالینڈ کے یومِ تاسیس پر یہاں کے عوام کو دلی مبارکباد۔ ناگالینڈ اپنی شاندار ثقافت اور ریاست کے عوام کی عمدہ فطرت کے لیے وسیع پیمانے پر قابل تعریف ہے۔ ناگا ثقافت اپنی فرض شناسی اور ہمدردی کے جذبے کے لیے جانی جاتی ہے۔ ناگالینڈ کی مسلسل ترقی کے لیے دعاگو ہوں۔‘‘
Greetings to the people of Nagaland on their Statehood Day. Nagaland is widely admired for its rich culture and the wonderful nature of people belonging to the state. Naga culture is known for its spirit of duty and compassion. Praying for Nagaland’s continuous progress in the…
— Narendra Modi (@narendramodi) December 1, 2024