وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آیوروید کے دن کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان دھنونتری کے یوم پیدائش کا مبارک موقع ہماری عظیم ثقافت میں آیوروید کی افادیت اور تعاون سے وابستہ ہے۔ جناب مودی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آیوروید جو کہ طب میں ایک قدیم طریقۂ علاج ہے ، پوری انسانیت کی صحت مند زندگی کے لیے ہمیشہ مفید رہے گا۔
جناب مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا:
’’تمام اہل وطن کو آیورید کے دن کے موقع پر بہت بہت مبارکباد۔ بھگوان دھنونتری کے یوم پیدائش کا مبارک موقع ہماری عظیم ثقافت میں آیوروید کی افادیت اور اُس کے تعاون سے وابستہ ہے، جس کی اہمیت کو آج پوری دنیا تسلیم کررہی ہے۔مجھے یقین ہے کہ طب کا یہ قدیم طریقۂ علاج پوری انسانیت کی صحتمند زندگی کیلئے ہمیشہ مفید رہے گا۔‘‘
समस्त देशवासियों को आयुर्वेद दिवस की बहुत-बहुत शुभकामनाएं। भगवान धन्वंतरि की जन्म-जयंती का यह पावन अवसर हमारी महान संस्कृति में आयुर्वेद की उपयोगिता और उसके योगदान से जुड़ा है, जिसके महत्त्व को आज पूरी दुनिया मान रही है। मुझे विश्वास है कि चिकित्सा की यह प्राचीन पद्धति पूरी…
— Narendra Modi (@narendramodi) October 29, 2024