وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)، جو ملک کی خدمت کے لیے کلی طور وقف ہے، کو اس کے 100ویں برس میں داخل ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
جناب موہن بھاگوت کے ذریعہ پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو کا لنک ساجھا کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا:
’’ملک کی خدمت کے لیے وقف راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ یعنی آر ایس ایس آج اپنے 100ویں برس میں داخل ہو رہا ہے۔ مسلسل سفرکے اس تاریخی پڑاؤ پر سوئم سیوکوں کو میری جانب سے تہہ دل سے مبارکباد اور ڈھیر ساری نیک خواہشات۔ ماں بھارتی کے لیے یہ لگن اور عزم ملک کی ہر پیڑھی کو ترغیب فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ’وکست بھارت‘ کے حصول میں بھی نئی توانائی فراہم کرنے والا ہے۔ آج وجئے دشمی کے مبارک موقع پر محترم سر سنگھ چالک شری موہن بھاگوت جی کا خطاب ضرور سننا چاہئے۔۔۔‘‘
राष्ट्र सेवा में समर्पित राष्ट्रीय स्वयंसेवक संघ यानि आरएसएस आज अपने 100वें वर्ष में प्रवेश कर रहा है। अविरल यात्रा के इस ऐतिहासिक पड़ाव पर समस्त स्वयंसेवकों को मेरी हार्दिक बधाई और अनंत शुभकामनाएं। मां भारती के लिए यह संकल्प और समर्पण देश की हर पीढ़ी को प्रेरित करने के साथ ही…
— Narendra Modi (@narendramodi) October 12, 2024